Just Kohat

Just Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Just Kohat, Media/News Company, kohat, Kohat.

12/10/2024

پرویز خٹک بد دعا پر اتر آئے
سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے انتقال کی فیک خبر پر آڈیو پیغام جاری کردیا۔۔۔!!!

07/10/2024

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور آخر کار سابق ایم پی ضیاء اللہ خان بنگش کے حق میں اسمبلی میں تقریر کے دوران بول پڑے اور کیا کہا۔۔۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین محمود خان سے ملاقات۔ملاقات م...
21/09/2024

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین محمود خان سے ملاقات۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل حبیب نور اورکزئی، سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش، سابق ایم پی اے ملک واجد خان، سابق ایم پی اے ملک نصیر وزیر و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں منظور پشتین نے 11 اکتوبر پشتون امن جرگہ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین محمود خان کو شرکت کی دعوت دی۔

منظور پشتین نے محمود خان کی صوبہ میں امن و امان کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر محمود خان نے منظور پشتین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے منظور پشتین اور ان کی ساتھیوں کی پختونوں کے لئے جاری جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ 11 اکتوبر کو ہونے والا پختون امن جرگہ ایک بہترین کاوش ہے۔ اگر یہ جرگہ کامیاب ہوا تو تاریخ میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی اس جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر منظور پشتین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کی دعوت کو قبول کیا اور 11 اکتوبر کو شرکت کا عندیہ بھی دیا۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل حبیب نور اورکزئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی روایات کے مطابق گھر آئے ہوئے مہمانوں کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے انشاءاللہ 11 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بھرپور طریقہ سے شرکت کرے گی۔

ملک واجد سابق ایم پی اے پشاور نے بھی صوبہ میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر اپنا موقف بیان کیا اور کہا کہ پختونوں کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

آخر میں سابق ایم پی اے ملک نصیر خان وزیر نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب نے مل کر اپنے صوبہ اور تمام پختونوں کی حقوق کی جنگ مل کر لڑنی ہوگی۔

ضیاءاللہ خان بنگش
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

12/09/2024

جن لوگوں نے اس چمن کو خون سے رنگت بخشی ہے
دو چار سے دنیا واقف ہے انجان نہ جانے کتنے ہیں۔۔۔۔۔
آج 6 ستمبر 2024 کو ایف جی ڈگری کالج فار بوائز کوہاٹ میں یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز سمیت طلباء نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد طلباء نے ملی نغمے، تقاریر اور شعر و شاعری وغیرہ پیش کئے۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں یوم دفاع، 6ستمبر کے حوالے سے پاک فوج کے عظیم سپوتوں کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز نے بھی اپنی تقاریر میں ملک کی ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے طلباء کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عصر حاضر کے چیلنجوں کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک کے سالمیت اور بقا کیلئے خصوصی دعا کی گئ۔

22/08/2024


شیر افضل مروت کے کل کے بیان کے بعد چوڑیوں کے دوکانوں پے رش۔😅

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کی غرض سے ٹوٹے ہوئے چپل پہنے دوڑ لگا کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ احمد کو ڈی ...
27/07/2024

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کی غرض سے ٹوٹے ہوئے چپل پہنے دوڑ لگا کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ احمد کو ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے خصوصی طور پر دفتر مدعو کیا، حوصلہ افزائی کی اور ٹریک سوٹ اور شوز تحفے میں دئیے۔

19/07/2024

کوہاٹ شہر میں انوکھا نکاح،وہ بھی دس محرم عاشورہ کے دن، نکاح پر امام صاحب نے پیسے لینے کی بجائے دلہا کو پیسے دئے اور کھجور حاضرین پر بکھیر دئے،مزے کی بات یہ ہے کہ تقریب نکاح کے اس خوشی میں کوہاٹ کے منتخب نمائیندہ گان محترم mna اور mpa حضرات نے بھی شرکت کی،خوش قسمت دلہا کے نکاح کے گواہان ہزاروں علماء کرام طلباء عظام اور منتخب نمائیندہ گان بنیں،مزید تفصیل اخیر تک ویڈیو میں ملاحظہ ہوں کہ کیا کچھ ہو رہاہے۔یاد رہے جو بھی دس محرم کو نکاح کرے گا اسکو انعام دیا جائے گا۔

خبر غمگیلامن وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اور اللہ تعالٰی کو پیارے ہوگئے۔
10/07/2024

خبر غم
گیلامن وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اور اللہ تعالٰی کو پیارے ہوگئے۔

03/07/2024

Address

Kohat
Kohat
26010

Telephone

+923336040021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Just Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Just Kohat:

Share