Kohat Express News

Kohat Express News It's all about Beautiful kohat. I love kohat because kohat is my heart.My Aim is to bring all kohati Kohat Express News
(1)

28/03/2026

آپ کے پاس جو بھی ایكسٹرا چیز پڑی ہوئی ہے اور سیل کرنا چاہتے ہیں اسکو یہاں کمنٹس میں لگا دیں شاید کوئی خریدار مل جائے۔

15/03/2026

الحمد اللہ کوھاٹ میں باران رحمت شروع ♥️

27/02/2026
کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتارکوہاٹ ، 22 فروری2026 کو رات 8 بج کر 5 منٹ پر کے ڈی اے ہسپتال کے ...
26/02/2026

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
کوہاٹ ، 22 فروری2026 کو رات 8 بج کر 5 منٹ پر کے ڈی اے ہسپتال کے قریب عثمان مسجد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہویش جاں بحق ہو گئی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مقتولہ کے شوہر محمد حسنین، سکنہ کے ڈی اے، نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس کے بعد کیس کو جدید تفتیشی خطوط پر استوار کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے چھان بین شروع کی گئی۔

واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئےصوبائ حکومت, صوبائی ہیلتھ سیکریٹری ،انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس زولفقار حمید ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ، وزیر صحت، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق نے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں تفتیشی ٹیم آپریشن ٹیم انفارمیشن ٹیم تھے جن میں ایس پی سٹی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، انویسٹی گیشن اسٹاف اور ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے شامل تھے۔ پولیس ٹیموں نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سایئکل اور رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہیں

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان حیات گل ولد رضیم گل اور سیف علی ولد سید علی، ساکنان گھمکول کیمپ، واردات میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں صوبے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے سلسلے کو وسعت دیتے کارروائی کی گئی، اور آخرکار حیات گل ولد دیر زین گل اور سیف علی ولد سیف خان سکنان گمکول نمبر 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیات گل کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی تھی، جس کی رنجش میں آ کر ملزمان نے طیش میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

یہ کیس نہایت حساس نوعیت کا تھا۔ اسی دوران ضلع میں دہشت گردی اور امن و امان کی دیگر سنگین صورتحال کے باعث پولیس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں ڈی ایس پی لاچی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت شامل ہے۔ ان چیلنجز کے باوجود پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالآخر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

‏خیبر پختونخواہ کی اس بہن کو سلام جنہوں نے سہیل آفریدی کے سامنے تحریک کذاب کے جھوٹے بیانیہ کو للکارا۔پشاور کے ینگ لیڈرز ...
04/02/2026

‏خیبر پختونخواہ کی اس بہن کو سلام جنہوں نے سہیل آفریدی کے سامنے تحریک کذاب کے جھوٹے بیانیہ کو للکارا۔

پشاور کے ینگ لیڈرز کنونشن میں آج اس پختون بیٹی نے وہ کر دکھایا جو 13 سال میں کبھی نہ ہوا۔

ایک غیرت مند پختون طالبہ… بغیر خوف، بغیر سیاسی پرچم… سیدھا سوال لے کر وزیراعلیٰ کے سامنے کھڑی ہو گئی۔

"جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، تو تیرہ سال سے اصل حکومت میں خیبرپختونخوا کیوں پیچھے ہے؟"

یہ بتائیں اس صوبے کو کیا دیا؟ باتوں سے نہیں، حساب سے۔ مگر جواب میں دلیل نہیں آئی…

جواب میں لیبل آیا۔
وزیراعلیٰ سہیل افریدی نے فوراً کہہ دیا: “آپ کا تعلق ضرور ANP یا کسی اور پارٹی سے ہوگا”

یعنی

سوال سننے کے بجائے
سوال کرنے والے کی نیت پر حملہ۔ مگر اس غیور پختون طالبہ نے ہار نہیں مانی۔

اس نے کہا: جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی ہے۔

یہ جملہ

پورے ہال پر بھاری پڑ گیا۔

⛔ پھر اصل سوال آیا:
کرپشن ہوئی، آپ نے کیا کیا؟ دوسرے صوبوں سے موازنہ کیوں نہیں؟
مگر جواب پھر بھی نہیں ملا۔

وزیراعلیٰ نے کہا:
“ہم نے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا”

⛔ لیکن حقیقت یہ تھی:
جیسے ہی سوال اصل ہوا
مائیک چھیننے کی کوشش ہوئی، اور “مجھے بات کرنے دیں” کی گردان شروع ہو گئی۔ پھر پرانی کہانی کھولی گئی:

اے این پی (ANP) کے دور کے دھماکے، سندھ کے اسپتالوں کے کتے، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں جانور…
یعنی اپنی کارکردگی نہیں،
دوسروں کی بدحالی گنوائی گئی۔

اور آخر میں

اربوں، کھربوں کے وعدے:
200 ارب کی اسکیمیں،
قبائلی اضلاع میں ہزار ارب…

⛔ سوال یہ ہے:
اگر سب کچھ ہو رہا ہے
تو طالبہ کو جواب کیوں نہ ملا؟

ینگ لیڈر کنونشن میں حقیقت سب پر ایاں ہو گئی کہ جہاں سوال برداشت نہیں وہاں حکومت مضبوط نہیں ہوتی۔

30/01/2026

فخر سے اپنا اپنا پروفیشن بتائین شائد کوئی کسی کے کام آ سکے۔۔۔ ایک دوسرے کیلئے معاون
ثابت ہو گا

کوہاٹ پنڈی روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہکوہاٹ پنڈی روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں مصطفیٰ نامی نوجوان جاں بحق...
30/01/2026

کوہاٹ پنڈی روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ
کوہاٹ پنڈی روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں مصطفیٰ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں ارسلان اور حماد نامی دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوئی جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😥💔بلی ٹنگ مزری منڈی میں فائرنگ کا واقعہ۔جنرل کونسلر حاجی واجد ناز قاتلانہ حملے...
28/01/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😥💔
بلی ٹنگ مزری منڈی میں فائرنگ کا واقعہ۔
جنرل کونسلر حاجی واجد ناز قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
اللّٰہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

بانڈہ داود شاہٹریکٹر اور ہائی ایس ایکسیڈنٹ میں 5 افراد موقع پر جانبحق
27/01/2026

بانڈہ داود شاہ
ٹریکٹر اور ہائی ایس ایکسیڈنٹ میں 5 افراد موقع پر جانبحق

26/01/2026

شاہ پور فتح خان خیل چوک میں مسجد کی تعمیر جاری مذید تعمیراتی کام کے لیے مداد کی اپیل کی جاتی ہے

26/01/2026

حیات آباد پی ڈی اے آفس کے قریب ایک خاتون روڈ حا-د-ثے میں اللہ کو پیاری ہوگئی ہے - حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پڑی ہے-ورثا تلاش میں مدد کرے-تصویر کمنٹ میں دیکھ لے

23/01/2026

کیا کوہاٹ میں کسی مقام پر برف باری 🌨️ ہوئی ہے ؟؟

Address

Kohat
KOHATPAKISTAN..

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat Express News:

Share