DHODA ROAD KOHAT

DHODA ROAD KOHAT DHODA ROAD KOHAT KPK PAKISTAN

ممبر  صوبائی اسمبلی داود شاہ  ایڈوکیٹ اور کی قیادت میں حلقہ پی کے 91 کے کارکنان کی کل 27 ستمبر پشاور جلسہ  کے حوالے سے م...
27/09/2025

ممبر صوبائی اسمبلی داود شاہ ایڈوکیٹ اور کی قیادت میں حلقہ پی کے 91 کے کارکنان کی کل 27 ستمبر پشاور جلسہ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس۔

داود شاہ ایڈوکیٹ نے کارکنان سے مشاورت کے بعد جلسے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

پی کے 91 کے کارکنان کل بروز ہفتہ 27 ستمبر دن 12:00 بجے انشاءاللہ حج سی این جی سے قافلے کی صورت میں روانہ ہونگے۔

27/09/2025

خون عطیہ کرنا صرف انسانیت نہیں، بلکہ زندگی کا سہارا دینا ہے۔
تھلیسیمیا کے مریض ہر لمحہ آپ کے ایک عطیے کے منتظر رہتے ہیں۔

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ پچھلے 23 سالوں سے خدمتِ انسانیت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ادارہ باقاعدگی سے بلڈ ڈونیشن کیمپس کے ذریعے خون جمع کرتا ہے اور تھلیسیمیا کے بے سہارا مریضوں کو زندگی کی یہ قیمتی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس بار بلڈ ڈونیشن کیمپ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول نمبر ون کوہاٹ میں منعقد ہوا، جہاں ہم نے وزٹ کیا اور نوجوانوں و طلبہ نے بڑی تعداد میں خون عطیہ کر کے خدمتِ خلق کی روشن مثال قائم کی۔ اس طرح کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنا اور ان میں حصہ لینا نوجوانوں میں خدمتِ انسانیت کا جذبہ جگاتا ہے۔

آئیں! خون عطیہ کریں اور اس کارِ خیر کا حصہ بنیں۔
📍 فرنٹیئر فاؤنڈیشن، OTS ROAD پشاور چوک، اپوزٹ قلعہ گراؤنڈ، کوہاٹ

23/09/2025

آج پھر ہائی وے ڈھوڈہ چوک (خرماتو چوک) میں حادثہ ہوا اللّٰہ پاک ہمارے بھائی کو لمبی زندگی عطاء فرماے ابھی بھی وقت ہے نکلو اپنے حق كیلئے کب تک اسی طرح زخمی اور جنازے اٹھا تے رہے گیں

21/09/2025

کاغذئی کوہاٹ چیک پوسٹ کے قریب دستی بم دھماکہ میں ایک شخص آصف اقبال سکنہ نصرت خیل موقع پر جاں بحق

کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقادرحمت للعالمین ﷺ کی شان اقدس کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سک...
20/09/2025

کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

رحمت للعالمین ﷺ کی شان اقدس کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کوہاٹ میں ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی داود آفریدی نے کی۔

تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران طلباء کے مابین قرأتِ قرآن اور نعت خوانی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اپنے خطاب میں ایم پی اے داود آفریدی نے کہا کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ اخوت، مساوات، عدل اور امن و سلامتی کا کامل درس دیتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں سیرت النبی ﷺ پر زیادہ سے زیادہ تقاریب کا انعقاد ضروری ہے تاکہ نئی نسل آپ ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

مقررین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لیے روشنی اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ہم آہنگی، عدل و انصاف اور پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایم پی اے داود آفریدی اور دیگر معزز مہمانوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین زرمین ،پی ٹی ائی سینیئر ورکر شفاء ،زاہد بھی ہمراہ تھے ۔
Daud Afridi

19/09/2025

عابد خان چیئرمین کا ڈھوڈہ شریف اور ڈھوڈہ روڈ کوہاٹ کے عوام کیلئے اہم پیغام

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاریصوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ ڈھوڈہ شریف زیارت روڈ کا افتتاح کرد...
19/09/2025

وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ ڈھوڈہ شریف زیارت روڈ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سڑک کی تعمیر کو عوام کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
افتتاحی تقریب میں سی اینڈ ڈبلیو (C&W) کی ٹیم بھی موجود تھی، جس نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر بریفنگ دی

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا داود شاہ آفریدی کا اپنے حجرہ میں حلقہ سے آئے ہوئے عمائدین اور پارٹی ورکرز  کے ساتھ ملاقات...
18/09/2025

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا داود شاہ آفریدی کا اپنے حجرہ میں حلقہ سے آئے ہوئے عمائدین اور پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقاتیں اور علاقائی مسائل پر بات چیت

داود شاہ آفریدی نے حلقہ مشران اور پارٹی کارکنان کے مسائل بھی سنے اور ان کو بروقت حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔۔

17/09/2025

ریگولرائزیشن کے منتظر 15000 اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے سمری کی باقاعدہ منظوری دیدی
اگلے مہینے کابینہ اور اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

16/09/2025

کوہاٹ: صوبائی اسمبلی کے رکن داود آفریدی نے عوامی شکایات پر رات گئے ڈسٹرکٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے میں انہوں کیساتھ ڈاکٹر جنید احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ مریض کے ورثاء کی شکایت پر ایم پی اے داود آفریدی نے صحت کارڈ میڈیکل اسٹور کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کارڈ عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیا ہے، لہٰذا مریضوں کو بروقت اور ہر قسم کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ داود آفریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور دیگر کابینہ ارکان اڈیالہ جیل گیٹ کے باہر مو...
16/09/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور دیگر کابینہ ارکان اڈیالہ جیل گیٹ کے باہر موجود ہیں

کارڈیالوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ اورکزئی 📍 ڈاکٹرز ہسپتال، ہنگو روڈ، کوہاٹ🕑 وقت: دوپہر 2 بجے تا شام 7 بجے🔹 علاج...
16/09/2025

کارڈیالوجسٹ اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ اورکزئی
📍 ڈاکٹرز ہسپتال، ہنگو روڈ، کوہاٹ

🕑 وقت: دوپہر 2 بجے تا شام 7 بجے

🔹 علاج معالجہ:
❤️ دل کے امراض (بلڈ پریشر، دل کی کمزوری، ہارٹ اٹیک کے بعد کی دیکھ بھال، دل کی دھڑکن کے مسائل)
🩺 میڈیکل امراض (شوگر، معدہ و جگر کے مسائل، گردوں کے امراض، بخار و انفیکشن وغیرہ)

📞 رابطہ نمبر:
0336-4787803

✅ اپائنٹمنٹ کے لیے پہلے رابطہ ضرور کریں تاکہ سہولت میسر ہو۔

Address

DHODA Road DHERI BANDA KOHAT
Kohat
26111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHODA ROAD KOHAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share