
28/07/2025
آسمانی بجلی کی کڑک سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
یہ میرے ہاتھ میں جو آلہ ہے اس کو لائٹننگ اریسٹر Lightning Arrester یا اردو میں ارتھنگ فنگر کہتے ہیں جو اکثر سولر سسٹمز یا الیکٹریکل انسٹالینشنز کے ساتھ استعمال ہوتا ہے تاکہ آسمانی بجلی سے سسٹم اور انسانوں کو محفوظ رکھا جا سکے!
یہ تانبے سے بنا ہوا خاص آلہ بجلی کی آسمانی کڑک سے بچانے کے لیے لگایا جاتا ہے کیونکہ جب آسمانی بجلی گرتی ہے تو یہ آلہ اس وقت کرنٹ کو زمین میں منتقل کر دیتا کے تاکہ سولر پینلز، انورٹر، بیٹریز یا دیگر قیمتی مشینری محفوظ رہیں!
فائدے!
۱- آسمانی بجلی سے مکمل تحفظ
۲- سولر سسٹم کی عمر میں اضافہ
۳- بجلی کی جھٹکو سے جان و مال کا تحفظ
۴- خاص طور پر دیہی علاقوں میں یہ سسٹم بہت ضروری ہے
اگر آپ بھی سولر لگوا رہے ہیں، تو لائٹننگ اریسٹر ضرور لگوائیں ورنہ ایک لمحے کی کڑک سب کچھ جلا سکتی ہے۔