Beautiful Jarma

Beautiful Jarma آپنے علاقے کا ہر خبر ہمیں میسج کریں ہم آپ کے خبر کو شیر کریں گے جرما نیوز کیلے ہمارا پیج لیک اور شیر کرے شکریہ؟

13/09/2026

خیبر پختون خواہ گورنمنٹ کی طرف سے بیوہ معذور افراد اور یتیم بچوں کے لیے ماہانہ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے اپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر اپ کے محلے میں اپ کے گاؤں میں اپ کے علاقے میں کوئی بھی ایسا شخص جو معذور ہو ایسی عورت جو بیوہ ہو اور یتیم بچے ہوں تو ان کو گورنمنٹ خیبر پختونخواہ پی ٹی ائی کی طرف سے پانچ ہزار روپے دیا جائے گا اپ فارم وصول کریں اور جمع کرائیں اخری تاریخ 17 ستمبر ہے بہت شکریہ اگر سمجھ نہ ائی ہو تو اپ نیچےدیے گئے نمبر پر کانٹیکٹ کر سکتے ہیں۔
نیز فارم ہمارے ساتھ سافٹ میں مل جائے گے۔
03329789069 زارگل احمد
Zar Gul Ahmad
Muhammad Rizwan

📢 اہم اعلان برائے عوامِ جرماالحمدللہ! آج بروز اتوار، شام 4 بجے ان شاء اللہ الیاس مسجد روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔...
13/09/2026

📢 اہم اعلان برائے عوامِ جرما

الحمدللہ! آج بروز اتوار، شام 4 بجے ان شاء اللہ الیاس مسجد روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
اس موقع پر جناب ایم پی اے داؤد آفریدی، تمام معززینِ علاقہ، سماجی کارکنان اور سوشل ورکرز ان شاء اللہ شرکت کریں گے۔

تمام اہلِ جرما سے پُرزور اپیل ہے کہ شام 4 بجے مولانا کمال مسجد کے قریب تشریف لا کر اس خوشی کے موقع پر اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

منجانب:
سینئر سوشل ورکر رضوان آفریدی

شکریہ
جناب ایم پی اے داؤد آفریدی
Daud Afridi
MusTafa AfriDi
fans

الحمدللہ! ہم نے پہلے بھی الیاس مسجد روڈ کے حوالے سے پوسٹ کی تھی، اور آج یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ الیاس مسجد...
10/09/2026

الحمدللہ! ہم نے پہلے بھی الیاس مسجد روڈ کے حوالے سے پوسٹ کی تھی، اور آج یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ الیاس مسجد روڈ کا ترقیاتی کام الحمدللہ مکمل ہو چکا ہے۔

عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے، ان میں سے ایک اور وعدہ عملی شکل اختیار کر گیا۔ یہ کام سینئر سوشل ورکر جناب رضوان آفریدی کی مسلسل کوششوں اور کاوشوں سے ممکن ہوا۔

اس موقع پر ہم جناب ایم پی اے داود آفریدی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کیا۔

ان شاء اللہ جرما کے دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بھی ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

سینئر سوشل ورکر: جناب رضوان آفریدی
Daud Afridi

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کے تین وارڈرز معطلپشاور، 08 ستمبر 2026ء: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محم...
09/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کے تین وارڈرز معطل
پشاور، 08 ستمبر 2026ء:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قیدی نجیب الرحمان اورکزئی پر مبینہ تشدد کے واقعے کے حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تین وارڈرز کو معطل کر دیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کی ہدایات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پرزنز، سدرن ریجن ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر سے جاری مراسلے کے تحت تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ریجنل پرزن آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں کلوز کر دیا گیا ہے۔

معطل ہونے والے اہلکاروں میں حامد اللہ ولد میر فراز خان، تسنیم نواز ولد محمد نواز اور یوسف اقبال ولد خانزاد گل شامل ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جو بھی اہلکار ذمہ دار قرار پایا، اس کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ جیل خانہ جات نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ قانون اور محکمانہ ضوابط کے مطابق برتاؤ کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

پشاور / ہنگو: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قیدی نجیب الرحمان اورکزئی پر مب...
09/09/2026

پشاور / ہنگو: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قیدی نجیب الرحمان اورکزئی پر مبینہ تشدد کے سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا نے تین وارڈرز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

​انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پرزنز سدرن ریجن ڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر سے باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق تینوں وارڈرز کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے فوری طور پر ریجنل پرزن آفس ڈیرہ اسماعیل خان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ معطل ہونے والے اہلکاروں میں وارڈر حامد اللہ ولد میر فراز خان، تسنیم نواز ولد محمد نواز اور یوسف اقبال ولد خانزاد گل شامل ہیں۔

​محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کے مطابق قیدی پر مبینہ تشدد کے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں، اور انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جو بھی اہلکار یا افسر قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانون اور محکمانہ سروس رولز کے تحت سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا کہ تمام جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ قانونی حقوق اور قواعد و ضوابط کے مطابق برتاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی۔

​

🚨 گمشدگی کا اعلان 🚨حسین احمد، ساکن گاؤں سلو، سنٹرل کرم، گزشتہ 4 دن سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ شدید پریشانی میں ہیں۔ح...
07/09/2026

🚨 گمشدگی کا اعلان 🚨

حسین احمد، ساکن گاؤں سلو، سنٹرل کرم، گزشتہ 4 دن سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ اہلِ خانہ شدید پریشانی میں ہیں۔
حسین احمد کے والد کا نام رحمن الدین ہے۔

اگر کسی بھائی نے حسین احمد کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوراً درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 03317714388
📞 03045711100

🙏 براہِ مہربانی اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ حسین احمد کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

#گمشدہ #کرم

ان شاء اللہ جلد ہی جامع الیاس مسجد روڈ پر اسفالٹ کا کام شروع ہوگا۔جرما میں اس کے علاوہ جو دیگر روڈز ابھی باقی ہیں، ان کے...
06/09/2026

ان شاء اللہ جلد ہی جامع الیاس مسجد روڈ پر اسفالٹ کا کام شروع ہوگا۔

جرما میں اس کے علاوہ جو دیگر روڈز ابھی باقی ہیں، ان کے لیے بھی ہم بھرپور کوشش اور آواز بلند کریں گے۔ ان شاء اللہ امید ہے کہ ان روڈز پر بھی جلد از جلد کام شروع ہوگا۔
شکریہ: ایم پی اے داود آفریدی
Daud Afridi

سوشل ورکر: جناب رضوان آفریدی

🤲 دعائے صحت و عافیت 🤲میرے پیارے دوست   بھائی کے والدِ محترم اس وقت علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کر...
02/09/2026

🤲 دعائے صحت و عافیت 🤲
میرے پیارے دوست بھائی کے والدِ محترم اس وقت علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں کامل صحت، تندرستی اور جلد از جلد شفا عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️
تمام دوستوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عمر فاروق بھائی کے والد صاحب کے لیے خصوصی دعا ضرور کریں۔
اللہ پاک ہر بیماری کو صحت میں اور ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے۔ آمین

Address

Jarmakohat
Kohat

Telephone

+923369107113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Jarma posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share