24/10/2025
ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔پہلا دھماکہ بلیامینہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا، جس کے فوراً بعد ایس پی آپریشن ہنگو اسد زبیر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پہنچے۔ اسی دوران دوسرا دھماکہ ان کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف موقع پر شہید ہو گئے، دھماکوں میں دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔