Zulfiqar Shah

Zulfiqar Shah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zulfiqar Shah, Media, Kohat city, Kohat.

یہ کوہاٹ کے سابق صحافی ذوالفقار شاہ کا سوشل میڈیا پیج ہے۔ اب چونکہ میں صحافت سے منسلک نہیں تو یہاں اس پیج پر میری سابق پرسنل لائف کے حوالے سے پوسٹ کی جاتی ہیں ۔ ہر پوسٹ میری ذاتی خیالات پر مبنی ہوتی ہے لہذا ضروری نہیں آپ میری تحریر کیساتھ اتفاق کریں ۔

ایک سال بعد پھر دبئی کی سیر  9 ستمبر 2025ء
09/09/2025

ایک سال بعد پھر دبئی کی سیر 9 ستمبر 2025ء

ممبران اسمبلی اگر پاور میں ہو کر بھی کوہاٹ کیلئے کچھ ڈیلور نہیں کر پارہے تو کم از کم جمیلہ پراچہ اسمبلی میں آواز اٹھا کر...
06/09/2025

ممبران اسمبلی اگر پاور میں ہو کر بھی کوہاٹ کیلئے کچھ ڈیلور نہیں کر پارہے تو کم از کم جمیلہ پراچہ اسمبلی میں آواز اٹھا کر انکو غیرت دلاتی رہے گی

کوہاٹ کا نیا نام ۔ ضلع قتلستان
23/08/2025

کوہاٹ کا نیا نام ۔ ضلع قتلستان

حاجی سعید اختر پراچہ بھی رخصت ہو گئے:سامان سو برس کا اور پل بھر کی خبر نہیںاحساس نہ تھا کہ پتہ نہیں یہ الفاظ کہاں فٹ آتے...
17/08/2025

حاجی سعید اختر پراچہ بھی رخصت ہو گئے:
سامان سو برس کا اور پل بھر کی خبر نہیں
احساس نہ تھا کہ پتہ نہیں یہ الفاظ کہاں فٹ آتے ہیں ؟ مگر آج 17 اگست 2025ء کو حاجی سعید اختر پراچہ کی اچانک موت کا سن کر سکتے میں آگیا ۔ آج اتوار کو پکنک پروگرام تھا خوب تیاریاں بھی تھیں ۔ مگر اچانک انکا دل رک گیا۔۔۔۔انکی اچانک زندگی تھم گئی۔ ۔۔۔ ہم انسان بہت پلاننگ کرتے ہیں۔ مگر اگلے لمحے کیا ہونا ہوتا ہے ؟ کسی کو کوئی خبر نہیں۔۔ دنیا بھر کے کام سر پر ہوتے ہیں۔۔۔۔ ہر طرح کی پلاننگ کی ہوئی ہوتی ہے اور پھر اچانک حاضری کی کال موصول ہوجاتی ہے اور سب کو بریک لگ جاتے ہیں۔ انسان کا دنیاوی چیپٹر کلوز ہوجاتا ہے ۔ اور اگلی دنیا کا نیا باب کھل جاتا ہے۔ اللہ مغفرت فرمائے بہت نفیس ۔خوش اخلاق انسان تھے/ آمین۔ / ذوالفقار شاہ۔

14/08/2025

ایک بات کی سمجھ نہیں آتی
14 اگست یا عید کے دن انتظامی افسران پھل و مٹھائی کا ٹوکرا ہسپتال اور جیل کیوں لے کر جاتے ہیں۔؟ مریضوں کو عید کے موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہیں اور یوم آذادی کے دن ۔۔جشن آذادی کی مبارکباد ۔۔۔ ان افسران کے پاس اس دن کوئی اور ایکٹویٹی شیڈول نہیں ہوتی ۔۔۔ رٹا رٹایا کام ہر انتظامی افسر کوہاٹ میں انجام دیتا ہے۔ میرے خیال میں انکو مٹھائی دینے کی بجائے ان مریضوں کو کوہاٹ سے صرف پشاور نہ ریفر کیا جائے تو انکا جشن بنتا ہے ۔ کیونکہ خرچ اخراجات سے یہ بچارے لوگ بچ جاتے ہیں۔ / ذوالفقار شاہ

کوہاٹ کی عوام کو اگرانکے بنیادی حقوق مل رہے ہیں تو انکو میری طرف سے جشن آزادی مبارک ہو
13/08/2025

کوہاٹ کی عوام کو اگرانکے بنیادی حقوق مل رہے ہیں تو انکو میری طرف سے جشن آزادی مبارک ہو

کوہاٹ کی سماجی تنظیم کاروان کوہاٹ کےحاجی سعید اختر پراچہ اور الحاج ظفر صاحب نے 14 اگست کی مناسبت سے کوہاٹ کے چیدہ چیدہ ا...
11/08/2025

کوہاٹ کی سماجی تنظیم کاروان کوہاٹ کےحاجی سعید اختر پراچہ اور الحاج ظفر صاحب نے 14 اگست کی مناسبت سے کوہاٹ کے چیدہ چیدہ افراد کو مختلف شعبہ جات میں انکی خدمات کے بدلے توصیفی سند سے نوازا۔ میں چونکہ 2 سال سے صحافت چھوڑ چکا ہوں اور صرف کوہاٹ کی تاریخ پر تحقیق کر رہا ہوں اس حوالے سے میری 3 کتابیں بھی مارکیٹ میں آچکی ہیں۔ حاجی سعید اختر پراچہ نے اس لحاظ سے توصیفی سند کے لئے دعوت نامہ بھیجا ۔ میں انکا شکرگذار ہوں۔ اگرچہ یہ کام ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کا ہے کہ وہ معاشرے کے اہم افراد جو مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں کو پذیرائی بخشیں۔ یہ سند میرے لئے اعزاز ہے کہ کاروان کوہاٹ میری کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے/ ذوالفقار شاہ۔ تاریخ کوہاٹ ڈویژن

افسوس تو یہ ہے کہ ہمارے اپنے لوگ ہماری سائیڈ پر نہیں ہیں۔ کوہاٹ کے لوگ مردہ ضرور ہیں۔ مگر جو زندہ ہیں وہ پالش میں بڑے تی...
04/08/2025

افسوس تو یہ ہے کہ ہمارے اپنے لوگ ہماری سائیڈ پر نہیں ہیں۔ کوہاٹ کے لوگ مردہ ضرور ہیں۔ مگر جو زندہ ہیں وہ پالش میں بڑے تیز ہیں

کوہاٹی اس وقت اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ  دور سے گزر رہے ہیں
30/07/2025

کوہاٹی اس وقت اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ دور سے گزر رہے ہیں

حیرت ہے ! بجلی لوڈشیڈنگ کا مسلہ احتجاج کے بعد حل ہوجاتا ہے۔۔۔۔ احتجاج سے پہلے حل کیوں نہیں کیا جاتا ؟
28/07/2025

حیرت ہے ! بجلی لوڈشیڈنگ کا مسلہ احتجاج کے بعد حل ہوجاتا ہے۔۔۔۔ احتجاج سے پہلے حل کیوں نہیں کیا جاتا ؟

مجھے اس سے غرض نہیں کہ آفریدی صاحب قابل انسان ہیں یا نہیں ۔۔دولت مند ہیں یا نہیں ۔۔خان صاحب کے چہتے ہیں یا نہیں۔۔۔ میں ص...
21/07/2025

مجھے اس سے غرض نہیں کہ آفریدی صاحب قابل انسان ہیں یا نہیں ۔۔دولت مند ہیں یا نہیں ۔۔خان صاحب کے چہتے ہیں یا نہیں۔۔۔ میں صرف کوہاٹ کاز کو دیکھتا ہوں۔ خرم ذیشان میرے کوہاٹ کا خمیر ہے ۔ یہاں کا بیٹا ہے کوہاٹ کا سپورٹ۔۔۔۔ ہمیں بعض اوقات پارٹی سے بالاتر ہو کر اپنے ریجن اپنے مفادات کو دیکھنا ہوگا ۔ خرم ذیشان سے ہمارے کوہاٹ کو سنگل پینی کا فائدہ نہ ہو ۔۔مگر ہمارا فرزند سینیٹر بنے اس سے میرے شہر کا سر فخر سے بلند ہوگا/ ذوالفقار شاہ 21 جولائی 2025ء سینیٹ الیکشن ڈے

سیرن ویلی مانسہرہ۔ MUNDI ہل اسٹیشن
12/07/2025

سیرن ویلی مانسہرہ۔ MUNDI ہل اسٹیشن

Address

Kohat City
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zulfiqar Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zulfiqar Shah:

Share

Category