Zama Kohat

Zama Kohat To Keep You Updated About Every Single News In Kohat And Surrounds

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈز سے، جبکہ سابق تحصیل چیئرمین ساجد اقبال کی انتھک کوششو...
31/08/2026

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈز سے، جبکہ سابق تحصیل چیئرمین ساجد اقبال کی انتھک کوششوں سے جبڑ پل کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ان شاء اللہ یہ منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں بڑی سہولت حاصل ہوگی اور دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

26/08/2026

اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او کوہاٹ کا ایکشن، محرر اور مدد محرر معطل

کوہاٹ اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی پی او کوہاٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ ملز کے محرر حکیم اور مدد محرر یاسر کو معطل کر دیا۔

متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی شکایت سامنے آنے پر ڈی پی او کوہاٹ نے معاملے کا نوٹس لیا اور فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محرر حکیم اور مدد محرر یاسر کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کوہاٹ نے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال یا شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

💔 میری ماں! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ایک بار واپس آ جائیں...میں اسد اللہ ہوں۔ آج برسوں بعد بھی میری زندگی کی سب سے بڑی خواہ...
09/08/2026

💔 میری ماں! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ایک بار واپس آ جائیں...
میں اسد اللہ ہوں۔ آج برسوں بعد بھی میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش صرف ایک ہے کہ مجھے میری ماں بی بی زہرا مل جائیں۔
سن 2010 میں قانونی کارروائی کے باعث ہم بہن بھائی اپنی والدہ سے جدا ہو گئے۔ تقریباً دو سال ہم اپنی ماں سے دور رہے۔ اس دوران میری والدہ پشاور کے علاقے اشنغری، مومن ٹاؤن، بورڈ بازار میں رہائش پذیر تھیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق میری ماں تقریباً دو سال تک ہر روز سڑک کے کنارے بیٹھ کر ہمارے واپس آنے کا انتظار کرتی رہیں۔ لیکن جب ہم رہائی کے بعد واپس آئے تو معلوم ہوا کہ میری ماں طویل انتظار کے بعد کہیں چلی گئی تھیں، اور پھر آج تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
میری والدہ کا نام: بی بی زہرا
میرے نانا کا نام: سردار محمد
میرے ماموں کا نام: خان محمد
میرے مرحوم والد کا نام: امین اللہ
ہم تین بہن بھائی ہیں:
👦 بڑا بھائی: عزیز اللہ
👦 میں: اسد اللہ
👧 میری بہن: شکوفہ
آج 12 سال گزر چکے ہیں۔ ہم اپنی ماں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ نہ جانے وہ کس حال میں ہوں گی، لیکن ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتی ہوں گی، اور ہم بھی ہر دن صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کی دعا کرتے ہیں۔
امی! اگر آپ یہ پیغام کہیں سن رہی ہیں، یا کوئی یہ پیغام آپ تک پہنچا دے، تو جان لیجیے کہ آپ کے بچے آج بھی آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہیں، بس ایک بار آپ کو دیکھنا، آپ کو گلے لگانا اور آپ کے قدم چومنا چاہتے ہیں۔
🙏 خدارا، میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔ اللہ تعالیٰ کے بعد اب ہماری امید اور سہارا آپ جیسے دردِ دل رکھنے والے لوگوں سے ہے۔ شاید آپ کی ایک شیئر ہماری برسوں کی جدائی ختم کر دے اور ہمیں ہماری ماں سے ملا دے۔
📞 اگر کسی شخص کو میری والدہ بی بی زہرا کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوراً رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:
0317-8235986
آپ کی ایک شیئر شاید برسوں سے بچھڑے ہوئے ایک خاندان کو دوبارہ ملا دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

🩸ایمرجنسی بلڈ کی اشد ضرورت  کوہاٹ CMH ہسپتال میں ایک مریضہ کو  A Nagative   یا O Nagative خون کی اشد ضرورت ہے جو بھائی ع...
01/07/2026

🩸ایمرجنسی بلڈ کی اشد ضرورت
کوہاٹ CMH ہسپتال میں ایک مریضہ کو A Nagative
یا O Nagative خون کی اشد ضرورت ہے جو بھائی عطیہ کرنا چاہتا ہے تو مہربانی کر کے فوراً نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں
ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے
رابطہ نمبر۔
گلزار 03325570925

27/06/2026

اہلِ علاقہ اور متعلقہ اداروں کی توجہ کے لیے
کوہاٹ کے رسالدار علاقے میں مین شاہراہ پر بعض افراد کی جانب سے 3 غیر قانونی اسپیڈ بریکر تعمیر کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ انتظامیہ، ضلعی حکومت، ٹریفک پولیس اور ہائی وے حکام سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان غیر قانونی بریکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور عوام کو محفوظ اور ہموار سفری سہولت فراہم کی جائے۔
شکریہ

22/06/2026

ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی داود شاہ آفریدی کی مبینہ آڈیو لیک تفصیل ویڈیو

اہلِ کوہاٹ کو مبارک ہو! 🎉الحمدللہ! شبستان پلازہ کی لیز 4 جون 2026 کو مکمل ہوئی، جس کے تحت پلازہ 26 کروڑ 43 لاکھ روپے کے ...
12/06/2026

اہلِ کوہاٹ کو مبارک ہو! 🎉
الحمدللہ! شبستان پلازہ کی لیز 4 جون 2026 کو مکمل ہوئی، جس کے تحت پلازہ 26 کروڑ 43 لاکھ روپے کے مجموعی رینٹ پر دیا گیا ہے، جبکہ 6 کروڑ روپے ایڈوانس رقم بھی ٹی ایم اے کوہاٹ کو موصول ہوگی۔
یہ معاہدہ کوہاٹ کے لیے ایک بڑی مالی کامیابی ہے۔ اندازاً 8 سال کے رینٹ سے پلازہ پر آنے والی تمام لاگت پوری ہو جائے گی، جبکہ اس کے بعد حاصل ہونے والی آمدن عوامی فلاح، شہری سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا سکے گی۔
یہ اقدام سرکاری وسائل کے بہتر استعمال، مالی استحکام اور کوہاٹ کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
کوہاٹ ترقی کرے گا، تو عوام خوشحال ہوں گے۔

الحمدللہ! ایک وقت تھا جب ٹی ایم اے کوہاٹ کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا تھا، لیکن موجودہ انتظامیہ اور خصوصاً موجودہ ٹی ایم او کی بہتر منصوبہ بندی، مؤثر مالی نظم و نسق اور وسائل کے درست استعمال کے باعث آج ٹی ایم اے کوہاٹ کی مالی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
شبستان پلازہ کی کامیاب لیز سمیت دیگر اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر اداروں کو دیانتداری اور صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے تو وہ نہ صرف اپنے اخراجات پورے کر سکتے ہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی وسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
اللہ کرے یہ سلسلہ جاری رہے اور کوہاٹ مزید ترقی کرے۔

کیا کسی کے پاس کوہاٹ شبستان پلازہ کی لیز/ٹھیکے کے حوالے سے مصدقہ معلومات موجود ہیں؟ شبستان پلازہ کتنے ماہانہ رینٹ پر دیا...
12/06/2026

کیا کسی کے پاس کوہاٹ شبستان پلازہ کی لیز/ٹھیکے کے حوالے سے مصدقہ معلومات موجود ہیں؟ شبستان پلازہ کتنے ماہانہ رینٹ پر دیا گیا ہے، اور ٹھیکیدار کی جانب سے ٹی ایم اے کوہاٹ میں کتنی ایڈوانس رقم جمع کروائی جائے گی؟ اگر کسی کے پاس سرکاری دستاویز یا مستند معلومات ہوں تو ضرور شیئر کریں تاکہ عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔"

پاکستان کارگو اینڈ ٹریول ایجنسی سعودی عرب۔گھر سے گھر تک ہر طرح کی زمہ داری کے ساتھ سامان کی ترسیل حکومت سے منظور شدہ ادا...
31/05/2026

پاکستان کارگو اینڈ ٹریول ایجنسی سعودی عرب۔
گھر سے گھر تک ہر طرح کی زمہ داری کے ساتھ سامان کی ترسیل حکومت سے منظور شدہ ادارہ!!!
سعودی عرب کے تمام برانچوں کے نمبر

1: Head office
RIYADH Batha
+966581183825
+966593500245

2: Al Kharaj
+966575307920
+966534847337

3: Dammam al-khalij
+966597312312
+966575133400

4: Al-Ahsa
+966508402112
+966537445953

5: Al- Jubail
+966574871505
+966563281505

6: THUQBAH
+966581778846
+966581838601

فیک نیوز کی تردید — کوہاٹ کوہاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر، جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ لاچی سے تعلق رکھنے والے ...
05/05/2026

فیک نیوز کی تردید — کوہاٹ
کوہاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر، جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ لاچی سے تعلق رکھنے والے 5 علماء کرام مولانا شیخ ادریس صاحب کے جنازے سے واپسی پر ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے ہیں، یہ زیر گردش نیوز مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ، جواد آفریدی کے مطابق ایسی کسی بھی واقعے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ فیک نیوز کا خاتمہ ہو سکے۔

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zama Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share