کوہاٹ اپڈیٹس

کوہاٹ اپڈیٹس کوہاٹ اور مضافات کی غیر جانبدار خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے ہمارا پیج کوہاٹ اپڈیٹس لائیک کریں -

کرک: (کوہاٹ اپڈیٹ)سابق ایس ایچ او گل شادی خان کرک میں نامعلوم افراد کی فائ رن گ سے قتل
16/01/2025

کرک: (کوہاٹ اپڈیٹ)سابق ایس ایچ او گل شادی خان کرک میں نامعلوم افراد کی فائ رن گ سے قتل

16/01/2025

کرک...تھانہ بانڈہ کے نزدیک مسلح افراد کا موٹر کار پر فائرنگ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر گل شادی خان اپنے ساتھی سمیت جانبحق ہوے۔ جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو

13/01/2025

کوہاٹ اپڈیٹس
واقعہ گڑھی رسالدار گیس دھماکہ بچوں کی ماں چل بسی

(کوہاٹ اپڈیٹس/عبدالمتین شاہ) کرک: نری پنوس روڈ کنغرہ کے مقام پربریک فیل ہونےکےباعث  تیل لے جانے والی ڈاٹسن  حادثےکاشکارہ...
13/01/2025

(کوہاٹ اپڈیٹس/عبدالمتین شاہ) کرک: نری پنوس روڈ کنغرہ کے مقام پربریک فیل ہونےکےباعث تیل لے جانے والی ڈاٹسن حادثےکاشکارہوئی۔

کرک: حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ، اس میں ایک زخمی کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا۔
شناخت:
سبحان عمر 32 سال سکنہ پشاور

کوہاٹ : (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان)کے علاقہ گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر بلاسٹ**بلاسٹ کی وجہ سے ایک عورت سمیت 5  بچے...
13/01/2025

کوہاٹ : (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان)کے علاقہ گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر بلاسٹ**
بلاسٹ کی وجہ سے ایک عورت سمیت 5 بچے شدید زخمی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا۔جبکہ دو شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے پشاور ریفر کر دی گیا۔۔

13/01/2025

کوہاٹ اپڈیٹس
کوہاٹ کے علاقہ گڑھی رسالدار میں سلنڈر دھماکہ، زرائع کے مطابق دھماکہ رکشہ سے ہوا-

12/01/2025

کوہاٹ: تپی کے رہائشی نے ڈی پی او کوہاٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بھائی کو بازیاب کرایا جائے، انکے مطابق انکے بھائی کو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کر گئے-

کرک: (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان)انڈس ہائی وئے پر امبیری کلہ چوک میں ٹرالر بے قابو ہوکر عوام پر چڑھ گئیکرک۔۔۔مسافر کوچ ٹرال...
11/01/2025

کرک: (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان)انڈس ہائی وئے پر امبیری کلہ چوک میں ٹرالر بے قابو ہوکر عوام پر چڑھ گئی

کرک۔۔۔مسافر کوچ ٹرالر کے نیچے آگئی

کرک۔۔۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی

کرک۔۔۔ٹرالر نے متعدد افراد کو کچل کر زخمی کردیا۔۔رسیکیو

کرک۔۔۔جابحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ۔۔ریسکیو

کرک۔۔۔مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے ہے زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔۔۔ریسکیو

کرک۔۔۔امبیری کلہ چوک مصروف چوک میں ٹرالر بے قابو ہوکر درجنوں افراد کو کچل دیا ہے۔۔۔ریسیکیو

کوہاٹ : (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان) ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے...
10/01/2025

کوہاٹ : (کوہاٹ اپڈیٹ/ کامران خان) ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اُن کے آفس میں ملاقات شفیع جان نے کوہاٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت

10/01/2025
کوہاٹ مختلف تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل!1: انسپیکٹر نور محمد پولیس لائن سے انچارج ٹریفک کوہاٹ۔2: اے ایس ائی محمد رؤف انچا...
09/01/2025

کوہاٹ مختلف تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل!
1: انسپیکٹر نور محمد پولیس لائن سے انچارج ٹریفک کوہاٹ۔
2: اے ایس ائی محمد رؤف انچارج ٹریفک سے جی ڈی لاچی.
3: ایس ائی عمران الدین پولیس لائن سے ایس ایچ او جنگل خیل.
4: ایس ائی عرفان افریدی جنگل خیل سے ایس ایچ او بلی ٹنگ.
5: ایس ائی عابد وسیم ایس ایچ او بلی ٹنگ سے شکر درہ.
6: ایس ائی اصف حیات ایس ایچ او شکردرہ سے ایس ایچ او کے ڈی اے.
7: ایس ائی سیف الرحمان کے ڈی اے سے ایس ایچ او استرزئی.
8: ایس ائی رحمت علی ایس ایچ او استرزئی سے جی ڈی پولیس لائن.
9: اے ایس ائی مشتاق احمد پولیس لائن سے جی ڈی گمبٹ۔
10: ہیڈ کلرک سید مسرت حسین پی ایس کینٹ سے پی پی خوشحال گڑھ انچارج۔
11:مشرف خان پی پی خوشحال گڑھ سے جی ڈی کینٹ۔

امیر جماعت اسلامی ضلع کوہاٹ شمروز خان نے صوبائی شوری' کے منتخب رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
09/01/2025

امیر جماعت اسلامی ضلع کوہاٹ شمروز خان نے صوبائی شوری' کے منتخب رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

کوہاٹ یونیورسٹی میں بلڈ ڈونیشن اور تھیلیسیمیا آگاہی کیمپ کا انعقادکوہاٹ: کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) ...
09/01/2025

کوہاٹ یونیورسٹی میں بلڈ ڈونیشن اور تھیلیسیمیا آگاہی کیمپ کا انعقاد

کوہاٹ: کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) کے شعبہ ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی اور یونائیٹڈ فاؤنڈیشن اسپتال، کوہاٹ کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن اور تھیلیسیمیا آگاہی کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ شعبہ ایمرجنسی کیئر ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عبد الوہاب محسود کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔

کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء، فیکلٹی اراکین، اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خون عطیہ کیا۔

ڈاکٹر عبد الوہاب محسود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے مرض سے لڑنے کے لیے معاشرتی شعور اور خون عطیہ کرنے کا رجحان پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، "ایسے اقدامات سے نہ صرف مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں بلکہ ایک مثبت سماجی رویے کو فروغ بھی دیا جا سکتا ہے۔"
وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین اور رجسٹرار کسٹ رؤف خان نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ
یہ کیمپ طلباء اور عوام میں شعور اجاگر کرنے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے عملی تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے اہم قدم ثابت ہوگا-

ریسکیو 1122 کوہاٹ/ فائرنگ ایمرجنسیکوہاٹ کے علاقہ جرما سے فائرنگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان...
08/01/2025

ریسکیو 1122 کوہاٹ/ فائرنگ ایمرجنسی
کوہاٹ کے علاقہ جرما سے فائرنگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جانبعق۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور فوت ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ شفٹ کیا گیا۔

فوت ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حامد ولد اخترسعید اور شہریار ولد نوشیروان سکنہ وزیر کلی کے ناموں سے ہوئی۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

کوہاٹ کے مشہور و معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدنان شادانی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ نماز جنازہ کوہاٹ کے نواحی علاقے کمال خی...
07/01/2025

کوہاٹ کے مشہور و معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدنان شادانی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ نماز جنازہ کوہاٹ کے نواحی علاقے کمال خیل میں کل دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی

Address

Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کوہاٹ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share