Press Pluse Kohat

Press Pluse Kohat کوہاٹ عوام کی آواز

11/07/2026

سی این ڈبلیو نے کے ڈی اے میں جنازگاہ پر کام شروع کیا

06/07/2026

مفتی عدنان کا کا خیل صاحب کے ڈی اے میں مسجد ابوہریرہ شاگر دو سے ملاقات یہ کوہاٹ کا خوش قسمتی

03/07/2026

کے ڈی اے میں فیز 2 میں ZKB کمپنی نے پانی کا ٹیکا لیا تھا جس میں پانی کی ٹینکیاں اور سولر سسٹم شامل تھی اب ان کا دعوی ہے کہ کام مکمل ہونے کو قریب ہے

02/07/2026
01/07/2026

Today rain ☔

30/06/2026

کوہاٹ KDA روڈ بند، واپڈا کی مبینہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

29/06/2026

احتجاج احتجاج احتجاج
✊🤝📢📢🫵🛣️📢
فیصلہ کن گرینڈ جرگہ برائے دھرنا و مظاہرہ ۔
📢🤝✊🛣️🫵📢
کے ڈی اے کوھاٹ کے رہائشیوں، چئیرمن ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ، ضلعی انتظامیہ اور عوام کو زیڈ کے بی اور جے ایچ کے تعمیراتی کمپنی نے عادت سے مجبور ہو کر پھر ٹوپی گھما دی۔ دھوکہ دہی، ہٹ دھرمی اور جھوٹے دعوے کرتے ہوئے نہ ہی باقاعدہ کام شروع کیا اور نہ ہی کسی سنجیدگی کا مظاہرہ ان کمپنیوں کی جانب سے نظر ایا۔
محرم الحرام کے احترام میں جو احتجاج موخر کیا گیا تھا اور جس پر ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی کوھاٹ نے بھی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام شروع کرنے کے وعدہ کیا وہ تعمیراتی کمپنیوں کی غیر سنجیدگی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔
اسی سلسلے میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور لانگ مارچ کی کال کے لیے فیصلہ کن گرینڈ جرگہ بروز جمعہ بعد نماز عصر کمیونٹی سنٹر سیکٹر 2 فیز 1 میں بتاریخ 03 جولائی 2026, کے ڈی اے کوھاٹ کے سارے رھائشی افراد شامل ہوں اور اپنے مستقبل اور اپنے بچوں کی صحت و مستقبل کا کے ڈی اے کوھاٹ میں محفوظ بنانے کے لیے فیصلے میں حصہ ڈالیں۔
اگر کے ڈی اے کوھاٹ کے رھائشی اپنے علاقے اور مستقبل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ تو کے ڈی اے کوھاٹ میں اپنی رھائش، جائیداد اور ماحول کی حفاظت کے اس فیصلہ کن موڑ پر اپنا حق مانگنے اور انتظامیہ تک اپنی مشکلات و مسائل پہنچانے کی تحریک میں شامل ہوں۔
گیس کے کم پریشر اور ٹائمنگ کے مسائل پر بھی مشورہ ہوگا۔
📢🫵🛣️🤝✊📢
ایکشن کمیٹی کے ڈی اے کوھاٹ

22/06/2026

دیکھیے کے ڈی اے پارک پارٹ ٹو

20/06/2026

دیکھیے ایران کے سائل

ایکشن کمیٹی کے ڈی اے کوھاٹ ریزیڈنٹ گرینڈ جرگہ کے نمائندگان کو محرم کے احترام اور ضلعی انتظامیہ کوھاٹ کی جانب سے درخواست ...
18/06/2026

ایکشن کمیٹی کے ڈی اے کوھاٹ ریزیڈنٹ گرینڈ جرگہ کے نمائندگان کو محرم کے احترام اور ضلعی انتظامیہ کوھاٹ کی جانب سے درخواست پر احتجاجی دھرنا و مظاہرہ 15 محرم تک ملتوی کرتے ہی تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندگان اور سہولت کاروں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات وصول ہونا شروع ۔
زیڈ کے بی اور جے ایچ کے تعمیراتی کمپنیوں کے سہولت کاروں اور نمائندگان کی جانب سے پہلے ایکشن کمیٹی کے چند ممبران کو خریدنے اور حقائق و مسائل کے لیے آواز بلند نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ۔ ناکامی پر اب کے ڈی اے کوھاٹ ایکشن کمیٹی نمائندگان کو سوالات پر دھمکی آمیز پیغامات وصول ہونا شروع ۔
کیا عوام اور کے ڈی اے کوھاٹ کے رھائشی افراد کے حقوق اور مسائل پر سوال کرنا ایکشن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا نمائندگان کا جرم بن گیا کہ بات اب دھمکیوں پر آگئ ۔
پریس کلب کوھاٹ میں آج 3 بجے دوپہر موجودہ احتجاجی دھرنے کے حالات و واقعات کی تفصیلات جلد عوام اور حکام کے سامنے لائی جائیں گی ۔

محسن نعیم پراچہ
میڈیا کوآرڈینیٹر
ایکشن کمیٹی
کے ڈی اے کوھاٹ ریزیڈنٹ گرینڈ جرگہ ۔

Address

Kohat Kda Street 2
Kohat
02607

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Pluse Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category