10/07/2025
جامعہ کوہاٹ میں "ایک فرد، ایک درخت" مہم کے تحت آگاہی واک , وائس چانسلر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ اغاز کر دیا۔جامعہ کوہاٹ میں "صوبہ گیر مہم برائے قدرتی ماحول کی بحالی" کے تحت پھل دار اور مقامی درختوں کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کی قیادت میں ایک آگاہی واک منعقد کی گئی، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور درختوں کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔آگاہی واک کے بعد وائس چانسلر نے جامعہ کے مرکزی کیمپس میں ایک پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ کوہاٹ جناب ضلعدار خان، ڈائریکٹر ورکس محمد الطاف، ڈائریکٹر اسپورٹس واجد خان، ڈائریکٹر ایڈمن اسد حبیب، ایونٹس مینیجر روبیل نصیر، چیرمین شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر مدثر حسین، ڈاکٹر محمد اصف جان، ڈاکٹر مامون خٹک سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف ہمارے ماحولیاتی توازن کے ضامن ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ جامعہ کوہاٹ اپنی سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ہم یونیورسٹی میں ’ایک فرد، ایک درخت‘ (One Man, One Tree) کے تصور پر عملدرآمد کریں گے تاکہ ہر فرد اس قومی فریضے کا حصہ بنے۔"یہ مہم حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم و آرکائیوز کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد موسمی و مقامی درختوں کی افزائش کے ذریعے قدرتی ماحول کی بحالی کو فروغ دینا ہے