
14/08/2025
ای کامرس پروڈکٹ ہنٹنگ کا میرا خفیہ طریقہ – Rabbit Hole Method
تحریر: سید عامر نعیم
ای کامرس دوست ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں:
"یار! پروڈکٹ ہنٹنگ کا بہترین طریقہ کیا ہے؟"
تو آج میں آپ کے ساتھ اپنا سیریل وِنر پروڈکٹ ہنٹنگ میتھڈ شیئر کر رہا ہوں، جسے میں Rabbit Hole Method کہتا ہوں۔ 🐇
Rabbit Hole Method کیسے کام کرتا ہے؟
1️⃣ Ads Library پر جائیں – یہ Facebook / Instagram کا آفیشل ایڈز سرچ ٹول ہے۔
2️⃣ اپنی نِچ (Niche) کے مطابق کوئی پروڈکٹ کا نام لکھیں۔
3️⃣ فلٹر سیٹ کریں:
Ads Active ہوں
کم از کم 20 دن یا زیادہ سے چل رہے ہوں
4️⃣ اب دیکھیں کہ وہ کون سے پروڈکٹس ہیں جو لمبے عرصے سے رَن ہو رہے ہیں – یہ اس بات کا سگنل ہے کہ وہ سیل کر رہے ہیں۔
5️⃣ ان Ads میں استعمال ہونے والے کی ورڈز نکالیں۔
6️⃣ انہی کی ورڈز کو سرچ کر کے مزید پروڈکٹس اور Ads نکالیں۔
7️⃣ تھوڑا ہوم ورک کریں، کمپٹیشن دیکھیں، مارجن چیک کریں… اور بس! 🎯
کچھ دن محنت کے بعد، آپ کے پاس ایک ایسا پروڈکٹ ہوگا جو مارکیٹ میں پہلے ہی وِننگ چل رہا ہے۔
یہ کیوں کام کرتا ہے؟
کیونکہ آپ ببل کے باہر نہیں جا رہے، بلکہ اسی جگہ جا رہے ہیں جہاں اصل خریدار اور اصل وِننگ پروڈکٹس موجود ہیں۔
یہ ایسے ہے جیسے آپ شکار کرنے جنگل جا رہے ہوں، لیکن جانتے ہوں کہ جانور کہاں ہیں۔ 🦌