BeautifulKohat

BeautifulKohat Bringing you the most up-to-date and genuine information from Kohat & KPK

27/08/2026
26/08/2026

کوہاٹ میں سب سے مشہور اور مزیدار حلوہ پوری کہاں ملتی ہے؟

26/08/2026

اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او کوہاٹ کا ایکشن، محرر اور مدد محرر معطل

کوہاٹ اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی پی او کوہاٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ ملز کے محرر حکیم اور مدد محرر یاسر کو معطل کر دیا۔

متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی شکایت سامنے آنے پر ڈی پی او کوہاٹ نے معاملے کا نوٹس لیا اور فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محرر حکیم اور مدد محرر یاسر کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کوہاٹ نے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال یا شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

26/08/2026

بلا مقابلہ صدر منتخب

26/08/2026

ایک کوہاٹی کی فریاد
جمیلہ پراچہ۔ شفیع جان۔ داود شاہ۔آفتاب عالم۔شہریار آفریدی
کیا آپ لوگ جاگ رہے ہیں؟؟؟
پنجاب میں بھلے شاہ پسنجر
ساندل ایکسپریس بابو پسنجر ڈی جی خان شٹل سیالکوٹ ایکسپریس اور اب راولپنڈی سے سیالکوٹ ٹرین 15اکتوبر سے جبکہ کوٹری سے روہری تک موہنجوداڑو پسنجر ٹرین 15ستمبر سے بحال ہوگی
6 ٹرینیں پنجاب 1 ٹرین سندھ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگ صرف اورصرف صبر سے کام لیں
کوہاٹ سے مسلسل دوسری ٹرین کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے مگر کوہاٹ کے لیئے کوچز نہیں

25/08/2026

12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

IRC Solar Kohat
25/08/2026

IRC Solar Kohat

سویس انٹر نیشنل کیڈٹ کالج بلی ٹنگ نے فرسٹ ٹایم کے ساتھ سیکنڈ ٹایم بھی ڈسٹرکٹ کوھاٹ کے طلباء کے لئے سنہری موقع بہترین کوا...
25/08/2026

سویس انٹر نیشنل کیڈٹ کالج بلی ٹنگ نے فرسٹ ٹایم کے ساتھ سیکنڈ ٹایم بھی ڈسٹرکٹ کوھاٹ کے طلباء کے لئے سنہری موقع بہترین کوالٹی ایجوکیشن ۔نہم دہم ۔فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباءکے لیے شاندار موقع فراہم کیا ھے

کوہاٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے زیرِ اہتمام آسان ٹیکس اسکیم کے حوالے سے آگاہی پروگرام FBR ٹیکس ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ...
25/08/2026

کوہاٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے زیرِ اہتمام آسان ٹیکس اسکیم کے حوالے سے آگاہی پروگرام FBR ٹیکس ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمشنر FBR ان لینڈریونیو فاروق جمیل، ڈپٹی کمشنر عثمان آصف متعلقہ افسران اور کوہاٹ کی تاجر برادری کے نمائندوں اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ بعدازاں آن لائن میٹنگ جس میں تمام سٹیک ہولڈرز اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چئیرمین FBR سمیت اعلٰی حکام شامل تھے پروگرام میں FBR حکام نے آسان ٹیکس اسکیم کے خدوخال، رجسٹریشن، ٹیکس کے تعین، ریٹرن فائلنگ اور تاجروں کی ٹیکس ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رشید احمد پراچہ، امیرخان آفریدی، نعمان بنگش، عبدالروف ایڈووکیٹ، فائق شاہ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم نئی ٹیکس اسکیم دوستانہ ماحول میں شفاف اور چھوٹے تاجروں کی استطاعت کے مطابق ہو۔ جبکہ چھوٹے کاروباروں اور کم آمدن والے تاجروں کو خصوصی ریلیف دیا جائے، شرکاء نے FBR کی جانب سے آگاہی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز سے تاجروں کو ٹیکس قوانین اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ تاجروں کو سہولت اور عزتِ نفس کا احساس بھی دیا جائے۔ آخر میں تاجر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے FBR کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صادق علی بنگش، باز محمد خٹک، فیاض آفریدی، عبدالحمید، وہاب عالم، حبیب شاہ، بلال روف ودیگر شامل تھے

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BeautifulKohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share