03/11/2025
کوئی بتا سکتا ہے اس میں کتنی حقیقت ہے ؟
پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ
لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ کے موجودہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیاسی ٹٹو ڈاکٹراکرام صاحب، جن کے زیر نگرانی صحت کارڈ میں تین نمبر دوائیاں دئے جاتے ہیں اورلکھی جانے والی ادویات میں سے صرف ایک گولی مریضوں کو فراہم کی جاتی ہے، جب کہ باقی تمام دوائیاں کاغذی کارروائی میں دکھا کر خردبرد کی جاتی ہیں اور صحت کارڈ میں سرکاری ادویات دئے جاتے ہیں۔۔
یہ وہی کرپٹ ایم ایس ہیں جن کے دور میں ہسپتال کی لیبارٹری کے ٹیسٹ ایک سادہ سفید کاغذ پر، بغیر ہسپتال کے نام یا مہر کے، لکھ کر دیے جاتے ہیں۔ یہ وہ سیاسی چاپلوس ہیں جو ہیلتھ سیکرٹری کے اچانک دوروں سے خود کو محفوظ رکھتے ہیں۔
ان کی اہلئیت صرف اور صرف سیاسی ٹٹو ہونا اور کرپشن میں بھتہ/حصہ دینا ہے۔
ان کے زیر نگرانی ہزاروں مریضوں کے علاج کے لیے چند خواتین ڈاکٹرز سے زبردستی 36 گھنٹے مسلسل ڈیوٹیاں لی جاتی ہیں ۔بیک وقت آپریشن تھیٹر، وارڈ اور نرسری میں ،جس کے باعث ان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، اور وہ مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرنے سے قاصر رہتی ہیں۔
رات کے اندھیرے میں ہسپتال کو کتوں اور بلیوں کا ٹھکانہ بنانے والے اس ایم ایس صاحب کا یہ حال ہے کہ جب ڈاکٹر حضرات اپنے مسائل لے کر ان کے پاس جاتے ہیں تو وہ خود کو بدمعاش ظاہر کرتے ہوئے کوہاٹ کے جنگل خیل علاقے کا حوالہ دے کر ڈاکٹرز اور ان کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
ہم ایسے بدمعاشانہ رویوں اور غیر اخلاقی بیانات کی صرف مذمت نہیں کرتے بلکہ ان پر جواب طلبی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کوہاٹ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ہاؤس آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ آپ کا مقامی ہونا کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے خلاف علاقائی بدمعاشی پر اتر آئے۔ آپ کے اس طرزِ عمل نے آپ کی ساکھ پر ایک “ویلن” کا ٹھپہ ثبت کر دیا ہے۔
ایک ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر سیاسی چاپلوسی کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اپنے ہی عملے کو، ان کے گھر والوں سمیت، ذاتی دشمنی کی بنیاد پر دھمکیاں دینا آپ کی بزدلی اور کمزوری کا کھلا ثبوت ہے۔
اگر آپ واقعی اتنے ’’بدمعاش‘‘ اور ’’صاف کردار‘‘ کے مالک ہیں تو سیکرٹری ہیلتھ کے کوہاٹ کے دورے کے موقع پر آپ کا رنگ لال پیلا کیوں ہو جاتا ہے؟
ہم چیف ایکزیکٹو ڈی ایچ کیو/لیاقت میمورئیل ہسپتال ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ،کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایس لیاقت میموریل ہسپتال کے ان بدمعاشانہ عزائم اور رویوں کی تحقیقات کی جائیں، اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
کوہاٹ کے کسی بھی ڈاکٹر کو اگر کسی بھی قسم کا ذاتی، مالی یا جانی نقصان پہنچا، تو اس کی پوری ذمہ داری کرپٹ ایم ایس اکرام پر عائد ہوگی۔
یہ بیان ریکارڈ پر رکھی جائے باقی، قانونی کارروائی ہمارا اگلا قدم ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ینگ ڈاکٹرز ہر قسم کے احتجاج اورلائحہ عمل کا قانونی حق رکھتے ہیں۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ