JTR Kohat Division Alumni

JTR Kohat Division Alumni JTR Kohat Division Alumni Association

30/03/2026

جے ٹی آر اسلامک ایجوکیشن فورم کوہاٹ ڈویژن کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز بروز اتوار، مفتی مدثر محمود صاحب کے ادارے مدرسہ عثمانیہ سراجیہ اینڈ اسکول سسٹم میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت امیر فورم مولانا عمر فاروق صاحب نے کی، جنہوں نے سال 2026 کے حوالے سے جامع ایجنڈا پیش کیا۔
کابینہ کے تمام معزز اراکین نے اپنی قیمتی آراء اور مفید تجاویز پیش کیں۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:
🔹 گرینڈ یوتھ کنونشن
عید الاضحیٰ کے فوراً بعد پانچویں دن ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جو مولانا مدثر صاحب کے اسکول میں منعقد ہوگا۔
اس میں اطراف کے تقریباً 300 نوجوان، اساتذہ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،
پروگرام کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
🔹 سوشل میڈیا گرینڈ کونسل
اگست کے مہینے میں سوشل میڈیا کے موضوع پر ایک اہم گرینڈ کونسل کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
🔹 تربیتی سیشنز
کوہاٹ کے تقریباً 20 بڑے اسکولوں میں مختلف اہم موضوعات پر تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے تیسرے مرحلے میں باقاعدہ ہوم ورک اور پلاننگ کی جائے گی۔
🔹 مالی استحکام
فورم کے مالی استحکام کیلئے یہ عزم کیا گیا کہ فنڈ کمیٹی فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی، تاکہ آئندہ تمام سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رکھی جا سکیں۔
اللہ تعالیٰ اس فورم کی تمام کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور اسے نوجوانوں کی بہترین تربیت اور اصلاح کا مؤثر ذریعہ بنائے۔
آمین۔۔۔۔
Division

Address

Dhoda Road Dheri Banda Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTR Kohat Division Alumni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share