کوھاٹ خبریں

کوھاٹ خبریں کوھاٹ کے تازہ ترین خبروں اور خوبصورت تصاویر کے لئے ہمارہ پیج لائک کرے

منشیات جیسے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی ...
11/10/2025

منشیات جیسے ناسور کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ

کوہاٹ، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، شراب کی بوتلیں برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایات پر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او فیاض خان کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے 8 عدد دیسی شراب بوتلیں برآمد کی گئیں، ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا

ملزم شراب اسلام آباد سے سپلائی کرکے کوہاٹ میں فروخت کررہا تھا

گرفتار ملزم عدیل کے خلاف منشیات ایکٹ تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

کوہاٹ: قبضہ مافیا کا سرغنہ، فائرنگ اور دھمکی کی مقدمات میں مطلوب مجرم گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کی...
11/10/2025

کوہاٹ: قبضہ مافیا کا سرغنہ، فائرنگ اور دھمکی کی مقدمات میں مطلوب مجرم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایم آر ایس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نورالامین سکنہ توغ بالا زمین پر قبضے کی نیت سے موقع پر موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ایم آر ایس ریاض حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی گئی۔

ملزم دھونس، دھمکی اور فائرنگ کی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تھانہ ایم آر ایس منتقل کر کے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

کرم کے علاقہ تورہ واڑی میں کوئلہ کی کان بیٹھ گئی جس  میں چھ مزدور کام کرتے ہوئے پھنس گئے  واقعہ کی اظلاع ملتے ہی ریسکیو ...
11/10/2025

کرم کے علاقہ تورہ واڑی میں کوئلہ کی کان بیٹھ گئی
جس میں چھ مزدور کام کرتے ہوئے پھنس گئے واقعہ کی اظلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ

10/10/2025

کوہاٹ سے پنجاب کی جانب سفر نا کریں۔
کوھاٹ پنڈی روڈ منکور چیک پوسٹ پر بند کر دیا گیا ۔ مسافروں
سے التماس ہے کہ سفر سے گریز کریں اور پشاور موٹر وے بھی بند ۔

کوہاٹ ۔اج کا سرکاری نرخ نامہ۔
10/10/2025

کوہاٹ ۔
اج کا سرکاری نرخ نامہ۔

کوہاٹ بنوں گیٹ چوکی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاکوہاٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عنا...
08/10/2025

کوہاٹ بنوں گیٹ چوکی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوہاٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1500 گرام چرس 500 گرام آئس 2 عدد پستول اور کارتوس برآمد

کامیاب کاروائی انچارج بنوں گیٹ چوکی فیضان خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئ

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

08/10/2025

کوہاٹ ڈسٹرکٹ جیل کے قریب روڈ کے کنارے موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس واقعہ کے حوالے سے مصروف تفتیش ہے/

آدم خان کا انجام ۔آنکھیں کھول دینے والی کہانیکچھ لوگ اپنے انجام کی کہانی خود لکھتے ہیں، اور آدم خان انہی میں سے ایک تھا۔...
08/10/2025

آدم خان کا انجام ۔آنکھیں کھول دینے والی کہانی

کچھ لوگ اپنے انجام کی کہانی خود لکھتے ہیں، اور آدم خان انہی میں سے ایک تھا۔

وہ صرف ایک مجرم نہیں تھا، وہ ایک نشان بن چکا تھا — بدمعاشی دھونس سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، پولیس کھلے عام دھمکیاں، اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول آدم خان کا اصل جرم صرف قانون توڑنا نہیں تھا، بلکہ قانون کا مذاق اُڑانا تھا۔

جب بدمعاشی فخر بن جائے

آدم خان بھتہ لیتا، لوگوں کو ڈراتا، سیکورٹی گارڈز کے ساتھ پروٹوکول میں گھومتا، جیسے وہ کوئی حکومتی وزیر ہو۔ اور سب سے بڑھ کر، ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اپنے جرائم کی تشہیر کرتا بندوقیں دکھاتا، پولیس کو للکارتا، اور نوجوانوں کو یہ تاثر دیتا کہ "اصل پاور یہی ہے۔

یہ ایک خطرناک پیغام تھا۔ وہ معاشرے کے نوجوانوں کو یہ سکھا رہا تھا کہ عزت، طاقت اور شہرت کا راستہ جرم سے گزرتا ہے۔ اور یہی سب سے بڑا خطرہ تھا۔

پولیس کا فیصلہ کن جواب

لیکن پھر قانون نے اپنا کام کیا۔ پولیس نے وہی زبان استعمال کی جو آدم خان سمجھتا تھا — عمل کی زبان۔ ایک بھرپور اور قانونی پولیس کارروائی میں، آدم خان اپنے تین ساتھیوں سمیت انجام کو پہنچا۔

یہ کوئی عام پولیس مقابلہ نہیں تھا، یہ ریاست کی رِٹ کا اعلان تھا۔ ایک واضح پیغام کہ

> یہاں قانون سب سے بالا ہے۔ جو بھی اسے چیلنج کرے گا، وہ بچ نہیں سکے گا

پولیس کا یہ کردار قابلِ تعریف ہے۔ بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی دباؤ کے، انہوں نے معاشرے کو ایک خوفناک مجرم سے نجات دلائی۔

سوال ہم سب سے ہے

لیکن یہاں اصل سوال ہم سب سے ہے ہم نے کب اسے روکا ہم نے کب اس کے خلاف آواز اٹھائی؟ سوشل میڈیا پر ہم نے اس کی ویڈیوز لائک کیں، شیئر کیں، ہنسی مذاق کیا — اور یوں ایک مجرم کو ہیرو بنا دیا۔

یاد رکھو جب ہم خاموش رہتے ہیں، جب ہم بدمعاشی کو دلچسپی سمجھتے ہیں، جب ہم ایسے لوگوں کی واہ واہ کرتے ہیں — تو ہم خود اپنی بربادی کے ذمہ دار بنتے ہیں۔

اب آگے کیا؟

اب وقت ہے آنکھیں کھولنے کا۔ اگر ہم نہیں چاہتے کہ کل کو ہمارا بچہ ہمارا بھائی، یا ہمارا دوست اگلا آدم خان" بنے، تو ہمیں:

جرم کو فخر نہیں، شرم سمجھانا ہوگا

سوشل میڈیا پر جرائم کی تشہیر روکنی ہوگی

پولیس اور قانون کو سپورٹ کرنا ہوگا

اپنے بچوں کو تعلیم، تربیت اور اخلاق دینا ہوگا

پولیس نے اپنا کام کر دیا۔ اب ہماری باری ہے کہ ہم معاشرے کو بیدار کریں، تاکہ کوئی اور نوجوان بدمعاشی کو راستہ نہ سمجھے۔

ختم شد لیکن سبق باقی ہے

آدم خان مارا گیا لیکن سوال زندہ ہیں۔ جواب ہمیں دینے ہیں۔ اپنی نسلوں کو بچانے کے لیے اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے

اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے ہم جرم کے تماشائی بنیں گے یا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے؟

آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے ضلع کوہاٹ
08/10/2025

آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے ضلع کوہاٹ

کوہاٹ، پولیس اہلکار حضرت عمر  آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاککوہاٹ ،شہید پولیس اہلکار حضرت عمر کی نماز جناز...
06/10/2025

کوہاٹ، پولیس اہلکار حضرت عمر آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کوہاٹ ،شہید پولیس اہلکار حضرت عمر کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں طور چھپر، درہ آدم خیل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی

ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل حنیف،ایس پی صدر صنوبر خان اور ڈی ایس پی درہ یوسف خان نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اہل علاقہ، معززین ، پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی

06/10/2025
اعلان وفات ناصر سلیم (الناصر پبلک سکول اینڈ کالج) کے بھائی گوہر سلیم کا بیٹا ساجد سلیم روڑ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے نماز...
05/10/2025

اعلان وفات
ناصر سلیم (الناصر پبلک سکول اینڈ کالج) کے بھائی گوہر سلیم کا بیٹا ساجد سلیم روڑ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے نماز جنازہ کل بروز پیر صبح 11 بجے لاچی درملک میں ادا کیا جائے گا.

Address

Tehsil Plaza Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کوھاٹ خبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کوھاٹ خبریں:

Share