Lachi Express

Lachi Express Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lachi Express, Social Media Agency, Kohat.

📰 Lachi Express News
"خبر سب سے پہلے، سچ سب سے آگے"

لاچی کوھاٹ اور آس پاس کے علاقوں کی تازہ ترین خبریں،
اہم اپڈیٹس اور بریکنگ نیوز۔

ہمارے ساتھ جڑیں اور ہر خبر سے باخبر رہیں۔
📍 Lachi, Kohat And Kpk

25 سال کی محنت کا چہرہ 💪کون پہچانتا ہے ان کو؟باجوڑ کا رہائشی، لاچی بازار کے موچی بھائی۔25 سال سے ایمانداری سے کام کر رہے...
29/08/2026

25 سال کی محنت کا چہرہ 💪
کون پہچانتا ہے ان کو؟

باجوڑ کا رہائشی، لاچی بازار کے موچی بھائی۔
25 سال سے ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔

کمنٹ میں "سلام" لکھیں ان کے لیے 👇
#لاچی

🚨 لاچی بازار میں شدید رش لاچی بازار درملک پر  رش کی وجہ سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موٹر سائیکلوں...
28/08/2026

🚨 لاچی بازار میں شدید رش

لاچی بازار درملک پر رش کی وجہ سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موٹر سائیکلوں، رکشوں اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں فوری طور پر ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

انتظامیہ سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ 👇
#کوہاٹ

28/08/2026

سابق ناظم درملک حاجی ملک عبدالوہاب بھی اپنے بھرے پُرے گھر و حجرے کو چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہو گئے
انہوں نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے مشاورت کے بعد علاقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور امن کی خاطر شہر منتقل ہو گئے

28/08/2026

گاؤں غوریزی بالا مسجد پر نا معلوم ڈرون دھماکہ اللہ خیر کرے

28/08/2026

لاچی یوسی درملک گاؤں غوریزی بالا میں دھ ماکہ اللہ خیر کرے۔
زائع۔۔؟

`حاجی بصیراللہ اینڈ کفایت اللہ پولٹری شاپ`سب سے پرانا کاروبار لاچی بازار میںیہاں آپ کو ملے گا:✅ زندہ مرغی✅ پولٹری کا گوش...
28/08/2026

`حاجی بصیراللہ اینڈ کفایت اللہ پولٹری شاپ`
سب سے پرانا کاروبار لاچی بازار میں
یہاں آپ کو ملے گا:
✅ زندہ مرغی
✅ پولٹری کا گوشت
✅ شادی بیاہ کے لیے بلک آرڈر

صاف ستھرا اور معیاری مال۔
ایسے محنتی لوگ ہی ہماری مارکیٹ کی جان ہیں۔

شکردرہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال؛ غیر قانونی مائننگ کے خلاف سپلائی راستے بندشکردرہ میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور...
28/08/2026

شکردرہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال؛ غیر قانونی مائننگ کے خلاف سپلائی راستے بند

شکردرہ میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مائننگ کے باعث علاقے کے مکینوں نے غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والی سپلائی کے راستے بند کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بوڑی، سپین مڑوں اور گرگرو کنڈوں کے مقامات پر غیر قانونی مائننگ سے متعلق سپلائی کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی اور غیر قانونی مائننگ کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، اس وقت تک مائننگ کے لیے استعمال ہونے والی سپلائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس میں ایندھن، ایکسکیویٹر، ڈاٹسن، دیگر گاڑیاں اور غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والا سامان شامل ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی سے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر نہیں بلکہ علاقے میں مسلسل خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث مجبوری کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ان کے مطابق آئے روز کے جرائم، ڈکیتیوں، قتل و غارت اور بدامنی نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی طرف سے غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان راستوں کو غیر قانونی مائننگ کے لیے استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ اب مقامی آبادی مزید بدامنی برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

یا تو غیر قانونی مائننگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے،
یا باقاعدہ قانونی مائننگ کا نظام شروع کیا جائے،
اور سب سے بڑھ کر علاقے میں امن و امان بحال کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ان کے نزدیک موجودہ بدامنی کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی مائننگ ہے، اس لیے مسئلے کا مستقل حل ضروری ہے۔

شکردرہ کے عوام امن چاہتے ہیں، قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت چاہتے ہیں۔

ضروری اطلاع!  یہ بچہ کوہاٹ  بلی ٹانگ (کوٹ گاؤں) سے لاپتہ ہے۔  نام: شہزاد ،  والد کا نام: مینہ گل  اگر کسی کو کہیں بھی نظ...
27/08/2026

ضروری اطلاع!
یہ بچہ کوہاٹ بلی ٹانگ (کوٹ گاؤں) سے لاپتہ ہے۔ نام: شہزاد ، والد کا نام: مینہ گل
اگر کسی کو کہیں بھی نظر آئے یا اس کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے، تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں: رابطہ نمبر:
03328511113۔.....03445514534

تحصیل لاچی، درملک چوک پر بیٹھے ہیں ہمارے *محنتی رفیق چچا*  *"اسامہ املی آلو بخارہ"* کے نام سےدھوپ میں تھکے ہوئے راہگیروں...
27/08/2026

تحصیل لاچی، درملک چوک پر بیٹھے ہیں ہمارے *محنتی رفیق چچا*
*"اسامہ املی آلو بخارہ"* کے نام سے

دھوپ میں تھکے ہوئے راہگیروں کے لیے
*املی، آلو بخارہ، لیموں اور گڑ کولا* کا ٹھنڈا شربت

صاف ستھرا، سستا اور صحت بخش
ایمانداری سے روزگار کمانے والوں کو سلام ہے ❤️

آئیں ایک گلاس ضرور پیئیں اور سپورٹ کریں

*📍 ہمارے علاقے کا قابلِ فخر چہرہ*ملیں *سنجاب بھائی* سے - *سنجاب موبائل زون* کے مالک  سالوں سے لاچی والوں کی خدمت میں مصر...
27/08/2026

*📍 ہمارے علاقے کا قابلِ فخر چہرہ*

ملیں *سنجاب بھائی* سے - *سنجاب موبائل زون* کے مالک
سالوں سے لاچی والوں کی خدمت میں مصروف

*سہولیات:* موبائل | ایزی پیسہ | ائیر ٹکٹ | ویزٹ ویزہ | عمرہ | لوڈ
*ایمانداری اور خوش اخلاقی* ان کی پہچان ہے

*پتہ / رابطہ:*
📞 0346-5571488
📞 0315-2222422

اپنے لوکل بزنس کو سپورٹ کریں ❤️

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lachi Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share