09/08/2026
⚠️ اہم اطلاع — نامعلوم لاش برآمد، سر موجود نہیں تھا
ریسکیو 1122 کوہاٹ
ریسکیو 1122 کوہاٹ کو خوشحال گڑھ کے دریائے سندھ سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم ڈیڈ باڈی پانی میں بہہ رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور لاش کو دربو کچ جمعہ خان کے مقام کے قریب سے بحفاظت ریکور کر لیا۔
⚠️ اہم: برآمد ہونے والی لاش کا سر موجود نہیں تھا، جس کے باعث شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
لاش کو جمعہ خان ایک مقامی شخص ہیں جس کے حوالے کیا گیا، جو گزشتہ کئی سالوں سے دریائے سندھ سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کو امانتاً دفن کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ لاش کو فی الحال امانتاً دفن کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں متوفی کی دستیاب حلیہ اور جسمانی نشانیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اگر کسی شخص کا عزیز/رشتہ دار لاپتہ ہے یا مذکورہ حلیہ سے شناخت ممکن ہو تو براہِ کرم جمعہ خان کے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 رابطہ نمبر:
03336082302
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متوفی کی شناخت ممکن ہو سکے اور لواحقین تک اطلاع پہنچائی جا سکے۔
جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ