Kohat Ki Baat

Kohat Ki Baat All about Kohat & Surroundings

21/10/2024
کوہاٹ نصرت خیل کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اشفاق بنگش کے جوانسال بھتیجے محمد عرفان بنگش بقض...
23/07/2024

کوہاٹ نصرت خیل کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اشفاق بنگش کے جوانسال بھتیجے محمد عرفان بنگش بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں جنکا نماز جنازہ آج مورخہ 23.07.2024 کو عصر کے وقت انکے آبائی قبرستان نصرت خیل میں ادا کیا جائے گا. مرحوم ایک ملنسار اور انتہائی خوش مزاج انسان تھے. اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

کوہاٹ( سٹی رپورٹر)پولٹیکل پولیس چوکی کے محرر عرفان ملنسار اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ ان کا شمار ان پولیس اہلکاروں میں ہوتا...
23/05/2024

کوہاٹ( سٹی رپورٹر)پولٹیکل پولیس چوکی کے محرر عرفان ملنسار اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ ان کا شمار ان پولیس اہلکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر برادری کے رہنماء ملک دلاور خان سمیت دیگر تاجروں اور دکانداروں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرر عرفان کمیونٹی پولیسنگ کو بہتر انداز سے سر انجام دے رہا ہے۔ ہمیں ان پولیس اہلکاروں پر فخر ہے جو اپنی فرض شناسی، عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اپنا کر پولیس کا ایک بہترین تعارف بنے رہتے ہیں۔ جو پوری پولیس فورس کے قابل تقلید ہیں۔ ہم جب پولیس کی بری کارکردگی پہ حد سے زیادہ انکو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو پولیس کی اچھی کارکردگی پہ بھی انکی اچھائی بیان کرنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی اور پولیس کا روزانہ ایک دوسرے کے ساتھ واسطہ پڑتا ہے اسی وجہ سے ہمیشہ سے یہ ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے کہ عام آدمی اور فورس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے اور دونوں کے درمیان فاصلے کم کئے جائیں تاکہ پولیس عام شریف انسان کی عزت نفس کا خیال رکھے اور عوام پولیس اہلکاروں کو دل سے عزت دیں۔

دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج بہاولنگر کوہاٹ میں علم تجوید کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ مفتی ریاض الرحمن کی نگرانی ...
25/04/2024

دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج بہاولنگر کوہاٹ میں علم تجوید کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ مفتی ریاض الرحمن کی نگرانی میں قاریہ ام عیسیٰ اور قاریہ علائنہ گل نے علم تجوید کورس کا آ غاز کردیا ہے۔ اس موقع پر ادارے کے سربراہ ہارون نیازی اور طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ریاض الرحمن نے کہا کہ بان کو جب ہی صحیح بولنا کہا جائے گا جب وہ اہل زبان کے طریقے کے مطابق ہو۔ قرآن مجید چونکہ عربی میں ہے اس لئے عربوں کے طریقہ پر پڑھا جانا ضروری ہے، اگر ان کے طریقہ سے حروف ادا نہ ہوئے تو قرآن کی عربیت باقی نہ رہے گی یا پھر اللہ تعالی کی مراد کے خلاف مطلب پیدا ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر قل کا مطلب کہو اگر اس کی جگہ کل پڑھا جائے تو اس کا مطلب کھاؤ اس طرح قلب کا مطلب دل، اور کلب کا مطلب کتا ہوتا ہے۔ نصر کا مطلب مدد اور نسر کا مطلب گِدھ ہوتا ہے۔ خَلَقَ کا مطلب پیدا کیا اور حَلَقَ کا مطلب سر مونڈا ہے۔۔ ان سب الفاظ سے ایک بات واضح ہوگئی کہ حرف بگڑنے سے معنی بھی بگڑ جاتے ہیں۔ اس لیے ہر حرف کو اس کے مخرج سے صفات سمیت ادا کیا جائے تاکہ ہر حرف کی آواز دوسرے سے بالکل جُدا رہے اور” طا ” کی جگہ” تا” اور” ضاد” کی جگہ “ظا” ادا نہ ہواور اسی طرح دیگر حروف کے مخارج کی صحیح ادائگی کا اہتمام کریں ۔

07/04/2024

تپی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ماجد بنگش حلقہ پی کے 91 کے اُمیدواروں اور نو منتخب ایم این سے نالاں۔۔۔۔۔ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ تپی میں بجلی لودشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

الیکشن ڈے، گوہر سیف اللہ خان کے الیکشن آ فس میں ملک ممتاز طارق، حاجی احمد علیم، سابق جنرل کونسلر رحیم داد خان، سابق جنرل...
07/02/2024

الیکشن ڈے، گوہر سیف اللہ خان کے الیکشن آ فس میں ملک ممتاز طارق، حاجی احمد علیم، سابق جنرل کونسلر رحیم داد خان، سابق جنرل کونسلر شاہد محمود اور یوتھ کونسلر ماجد بنگش کی زیر نگرانی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے 7 اور 8 فروری 2024 کو  ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس حوالے سے باقا...
07/02/2024

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے 7 اور 8 فروری 2024 کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام نجی و سرکاری دفاتر اور ادارے 7 اور 8 فروری کو بند رہیں گے جبکہ وہ محکمے اور ادارے جو انتخابات میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے دفاتر اور عملہ اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام،سیّد عنایت علی امجد شاہ شیرازی اے آئی جی (...
01/02/2024

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام،
سیّد عنایت علی امجد شاہ شیرازی اے آئی جی (AIG) تفتیش و شکایات کی سربراہی میں شکایت سیل برائے تارکین وطن قائم کر دیا گیا ہے ، شکایت سیل کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔۔۔

Address

Bebaak Awaz, Street 2 Ghousia Colony
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share