Pak Rising News HD

Pak Rising News HD Pak Rising News is news Channel and production house for Local, National and International News and Documentaries.

25/08/2026
24/08/2026

پیرا فورس اہلکاروں کی دوڑیں چیک کریں
خواتین نے پیرا فورس اہلکاروں کی چھترول کر دی۔

24/08/2026

طلباء نے بڑے فوجی افسران کو طلب کر لیا

فوجی نے ہم پر فائرنگ کی ہے اور الٹا ہمارے HOD پر مقدمہ درج کر دیا ہے، ہم اس فوجی کو تب تک یونیورسٹی سے جانے نہیں دیں گے جب تک کوئی بڑا فوجی افسر یہاں نہیں آتا

24/08/2026

🛑سرحد یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔

جس کی دوران ایک خاتون کی طلبہ سے تلخ کلامی ہوئی،۔۔

جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اپنے فوجی شوہر کو فون کیا
فوجی افسر نے موقع پر پہنچ کر طلبہ پر فائرنگ کی
جبکہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بھی فائرنگ جاری رہی۔!!!

24/08/2026

سٹوڈنٹس کا کسی ٹیچر کے خلاف احتجاج چل رہا تھا ۔اور یہ اس ٹیچر کا کوئی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق، پیش آنے والے واقعے کا پاک فوج نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افسر کو حراست میں لے لیا ہے۔ی...
24/08/2026

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق، پیش آنے والے واقعے کا پاک فوج نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افسر کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ ادارے کے اندر بھی قانون، نظم و ضبط اور احتساب کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اگر کسی افسر یا اہلکار سے اختیارات کا ناجائز استعمال یا کوئی غیرقانونی اقدام ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

اب ضروری ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات مکمل کی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کے نمائندگان نے پیسکو ایکسئن رورل عبدالروف خان سے اہم ملاقات کی، جس میں صنعتی اسٹیٹ میں جاری ل...
24/08/2026

سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کے نمائندگان نے پیسکو ایکسئن رورل عبدالروف خان سے اہم ملاقات کی، جس میں صنعتی اسٹیٹ میں جاری لوڈشیڈنگ، پرمٹ اور بغیر پرمٹ بجلی کی بندش، کم وولٹیج سمیت دیگر بجلی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ، وقاص پراچہ اور فہیم اللہ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے کارخانہ داروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بجلی کی بندش کے باعث صنعتی یونٹس کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف کارخانہ داروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھی متاثر ہوتے ہیں اور صنعتی پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اسٹیٹ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا مستقل حل ضروری ہے۔ انہوں نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ پرمٹ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور صنعتی اسٹیٹ کو بجلی کی مسلسل اور مستحکم فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ایکسئن پیسکو رورل عبدالروف خان نے صنعتی نمائندگان کو مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب الگ گرڈ اسٹیشن کے قیام سے بجلی کی فراہمی کے مسائل میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وولٹیج سمیت دیگر تکنیکی مسائل کو بھی حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صنعتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، کیونکہ صنعت ملکی و مقامی معیشت کے لیے انتہائی اہم شعبہ ہے۔ انچارج سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ جہانگیر خان نے کہا کہ الگ گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر مسائل کے مستقل حل کے لیے متعلقہ حکام کو باقاعدہ درخواست ارسال کی جائے گی اور اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر مسلسل فالو اَپ کیا جائے گا تاکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے بجلی سے متعلق مسائل کا مستقل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ملاقات میں محمد جمیل، جنید خان، محمد صہیب، محمد خلیل، انوار، منان خان، وقاص ظفر سمیت دیگر صنعتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

Address

Peshawar Road
Kohat
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Rising News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share