Independent Kohistan

Independent Kohistan Independent Kohistan is a News and Media Website which provide information about National and Local

01/09/2025

کیا رستم ایسوسی ایٹس واقعی کرپشن میں ملوث ہے؟ ایم پی اے سجاد اللہ نے انٹرویو میں سب کچھ واضح کر دیا
ویڈیو ضرور دیکھیں

میرے خلاف 146 ارب روپے کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ منصوبہ میں نے دو سینیٹرز کو ہرا کر قانونی طریقے سے جیتا۔ ابھی تک ن...
30/08/2025

میرے خلاف 146 ارب روپے کرپشن کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ منصوبہ میں نے دو سینیٹرز کو ہرا کر قانونی طریقے سے جیتا۔ ابھی تک نہ ورک آرڈر ملا ہے، نہ ادائیگی ہوئی، نہ کام شروع ہوا تو کرپشن کہاں سے؟ الزام سے پہلے حقیقت جانیں۔
سجاد اللہ باقی

متحدہ کوہستان کا متفقہ جرگہ ہوئے بغیر نئے صوبے یا نام کی بات بےمعنی ہے۔عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ اور سی پیک...
30/08/2025

متحدہ کوہستان کا متفقہ جرگہ ہوئے بغیر نئے صوبے یا نام کی بات بےمعنی ہے۔
عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ اور سی پیک کے تناظر میں مشاورت کے بغیر کوئی اقدام ناقابلِ قبول ہوگا۔
مولانا کریم داد

اگر صوبہ ہزارہ قائم ہوتی ہے تو اس کا نام ’صوبہ ہزارہ کوہستان ہونا چاہیے، تاکہ کوہستان کے عوام کو ان کی تاریخی اور ثقافتی...
30/08/2025

اگر صوبہ ہزارہ قائم ہوتی ہے تو اس کا نام ’صوبہ ہزارہ کوہستان ہونا چاہیے، تاکہ کوہستان کے عوام کو ان کی تاریخی اور ثقافتی شناخت بھی ملے کیونکہ شناخت کے بغیر ترقی کا کوئی مفہوم نہیں ہوتا۔
عطاء الرحمن کوہستانی

27/08/2025

کیپٹن صفدر کا خصوصی انٹرویو
"کیپٹن ر صفدر نے کوہستانی عوام کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے"

24/08/2025

سیو روڈ پر موجودہ شیڈول ہمیں قابلِ قبول نہیں۔ اگر اس میں بہتری نہ لائی گئی تو آئندہ مکمل روڈ بند کر دیا جائے گا۔
گرفتاریاں جتنی کرنا چاہیں کر لیں۔
مولانا ولی اللہ کا دو ٹوک پیغام

کوہستان کا فخر: عبیداللہ کوہستانی نے پہلی ہی کوشش میں CSS امتحان پاس کر لیاپٹن (کوہستان) سے تعلق رکھنے والے حاجی زرداد خ...
22/08/2025

کوہستان کا فخر: عبیداللہ کوہستانی نے پہلی ہی کوشش میں CSS امتحان پاس کر لیا
پٹن (کوہستان) سے تعلق رکھنے والے حاجی زرداد خان کے صاحبزادے، عبیداللہ کوہستانی نے اپنی پہلی ہی کوشش میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا انتہائی مقابلے والا امتحان، CSS شاندار کامیابی کے ساتھ پاس کر لیا ہے۔
اس اہم کامیابی پر کوہستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور عبیداللہ نوجوانوں کے لیے محنت، لگن اور حوصلے کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔
سماجی اور عوامی حلقوں نے ان کی کامیابی کو پورے کوہستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے استعمال کریں گے۔

20/08/2025

دریائے سندھ نے ایک بار پھر داسو ڈیم کی رکاوٹ مسترد کر دی
قدرت کے سامنے بڑے بڑے منصوبے بھی بے بس

اپر کوہستان میں 3.5 ارب کی سڑکوں کی منظوریاسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت اپر کوہستان میں 3.5 ارب روپے کی لاگ...
13/08/2025

اپر کوہستان میں 3.5 ارب کی سڑکوں کی منظوری
اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت اپر کوہستان میں 3.5 ارب روپے کی لاگت سے سمر نالہ، ہربن نالہ اور شوری نالہ کی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔ منصوبہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر ایم این اے محمد ادریس کی درخواست پر منظور ہوا۔

کوہستان کے فخر، اسحاقی فیملی کے دو ہونہار بیٹوں نے ایک اور شاندار مثال قائم کر دی ہے۔ شیراز احمد  ایم فل بائیو کیمسٹری م...
12/08/2025

کوہستان کے فخر، اسحاقی فیملی کے دو ہونہار بیٹوں نے ایک اور شاندار مثال قائم کر دی ہے۔
شیراز احمد ایم فل بائیو کیمسٹری مکمل کرنے کے بعد چائنہ میں پی ایچ ڈی کے لیے اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب۔
حضرت جمیل آج ایم فل ریاضی (Mathematics) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔
ہم اس عظیم کامیابی پر دونوں بھائیوں اور ان کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Address

Kohistan Tikai

Telephone

+923433659175

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Independent Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Independent Kohistan:

Share