VOK News

VOK News Welcome to Voice of Kohistan.The Voice of Kohistan is all about Social and Political Issues of Kohis
(3)

💧 پانی ہمارے سامنے بہہ رہا ہے، مگر کمیلہ پیاسا ہے!عجیب ستم ظریفی ہے! ایک طرف ہم کمیلہ شہر میں پانی کی بوند بوند کو ترس ر...
18/09/2026

💧 پانی ہمارے سامنے بہہ رہا ہے، مگر کمیلہ پیاسا ہے!

عجیب ستم ظریفی ہے! ایک طرف ہم کمیلہ شہر میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے سامنے ڈونگ نالہ کا پانی آبادیوں کے درمیان سے گزرتا ہوا دریائے سندھ میں شامل ہو رہا ہے۔

آج ہم خود یہاں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کر رہے ہیں، کیونکہ کمیلہ شہر میں پانی کا مسئلہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ تصویر میں ہمارے سامنے وہی پانی نظر آ رہا ہے جو اگر مناسب منصوبہ بندی، مؤثر نظام اور حکومتی توجہ کے ذریعے محفوظ کیا جائے تو یہی پانی ہزاروں لوگوں کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

یہ صرف ڈونگ نالہ کی بات نہیں؛ زدکھاڑ نالہ، سپٹ نالہ اور دیگر کئی نالوں کا پانی بھی بڑی مقدار میں بہتا ہوا دریائے سندھ میں جا ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب ہمارے پاس پانی کے قدرتی ذرائع موجود ہیں تو ہماری آبادیاں صاف اور مستقل پانی سے محروم کیوں ہیں؟

ہم کسی سے خیرات نہیں مانگ رہے، ہم اپنے بنیادی حق، صاف پانی اور بہتر سہولیات کی بات کر رہے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکومت ان قدرتی آبی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کریں، پانی کو ذخیرہ کرنے اور آبادیوں تک پہنچانے کا مؤثر نظام بنایا جائے، تاکہ کمیلہ اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے محتاج نہ رہیں۔

پانی قدرت کی نعمت ہے، اسے ضائع ہونے سے بچانا اور عوام تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 💧

#کمیلہ #کوہستان

Deputy Commissioner Kohistan Upper Mpa Fazal Haq Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Mir Ghazan Sikandar Yadoon Abdul Aziz Manak Fazal Muhammad Mubarak Adv Abu Umar Usmani Adv Abdul Hakeem Adv Abdul Jalil Adv Sanaullah Shah Rescue 1122 Kohistan Upper. Aghaaz TV

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!
18/09/2026

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!

⚠️ اپر و لوئر کوہستان میں شدید بارش، شاہراہیں متاثراپر کوہستان اور لوئر کوہستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی ...
15/09/2026

⚠️ اپر و لوئر کوہستان میں شدید بارش، شاہراہیں متاثر

اپر کوہستان اور لوئر کوہستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث شاہراہِ قراقرم سمیت متعدد رابطہ سڑکیں مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے متاثر اور بند ہوگئی ہیں۔

اپر کوہستان کے جالکوٹ، کندیا اور سیو سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں کے عوام اپنے علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر کوہستان کے شاہرہ قراقرم روڈ سمیت متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ لوگوں کی مشکلات کم اور آمدورفت بحال ہوسکے۔

Deputy Commissioner Kohistan Upper Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Mir Ghazan Sikandar Yadoon Fazal Muhammad Mubarak Adv Mpa Fazal Haq Hazara express news Rescue 1122 Kohistan Upper. Land Of Mountains Kohistan

کوہستان: ڈی ایچ سی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاریکوہستان میں ڈی ایچ سی ملازمین کا اپنے جائز مطالبات کے ...
15/09/2026

کوہستان: ڈی ایچ سی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری

کوہستان میں ڈی ایچ سی ملازمین کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ آج سوشل ایکٹویسٹ عبدالجبار خان اور مولانا شیر محمد نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انہیں کسی بھی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن سے انہیں محروم رکھنا کسی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے واپڈا کی جانب سے داسو ڈیم میں مقامی ملازمین کے ساتھ مبینہ دوہرے معیار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام مقامی ملازمین اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے لیے متحد رہے تو ان شاء اللہ ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کی جائے گی اور ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

Deputy Commissioner Kohistan Upper Fazal Muhammad Mubarak Adv Mir Ghazan Sikandar Yadoon Abdul Aziz Manak Mpa Fazal Haq Hazara express news Abu Umar Usmani Adv Abdul Hakeem Adv Abdul Jalil Adv Sanaullah Shah Fazal Haq Dassu Land Of Mountains Kohistan Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Abdul Jabbar Khan

🚨 بریکنگ نیوز 🚨کمیلہ بازار میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 اپر کوہستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر ق...
15/09/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨
کمیلہ بازار میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 اپر کوہستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
نیچے چھوٹے الفاظ میں:
بروقت رسپانس، بڑے نقصان سے بچا لیا گیا — ریسکیو 1122 اپر کوہستان

Deputy Commissioner Kohistan Upper Rescue 1122 Kohistan Upper.

ریسکیو 1122 اپر کوہستانریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ کمیلہ بازار میں ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے...
15/09/2026

ریسکیو 1122 اپر کوہستان
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ کمیلہ بازار میں ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اپر کوہستان کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی۔ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد علی نے خود کی۔
ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کا آغاز کیا اور قلیل وقت میں آگ پر قابو پا لیا۔ بروقت اور مؤثر رسپانس کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والے ممکنہ نقصان کو روک لیا گیا۔
اس موقع پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جوان اور اسپیشل DSP اپر کوہستان جناب صاحبزادہ صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے ریسکیو 1122 کی کارروائی کا جائزہ لیا اور ٹیم کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ کارکردگی اور بہترین رسپانس کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
گودام کے مالک نے بھی ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریسکیو 1122 اپر کوہستان ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 اپر کوہستان
Deputy Commissioner Kohistan Upper
VOK News Rescue 1122 Kohistan Upper.

اپر کوہستان تبلیغی اجتماع میں خدمتِ دین کا خوبصورت جذبہاپر کوہستان میں جاری تبلیغی اجتماع کے دوران مقامی عوام خدمتِ دین ...
11/09/2026

اپر کوہستان تبلیغی اجتماع میں خدمتِ دین کا خوبصورت جذبہ

اپر کوہستان میں جاری تبلیغی اجتماع کے دوران مقامی عوام خدمتِ دین اور مہمان نوازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لیے برف، پانی، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، جو دن رات اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

یہ جذبۂ ایثار، تعاون اور مہمان نوازی اپر کوہستان کے عوام کی دینی وابستگی اور محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام خدمت کرنے والے بھائیوں کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے شرعی و جائز حاجات پوری فرمائے، ان کے رزق، جان و مال میں برکت عطا فرمائے اور اس اجتماع کو دین و ایمان کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

کوہستان اپر، داسو: مدنی جامع مسجد داسو میں آج سے باقاعدہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں...
11/09/2026

کوہستان اپر، داسو: مدنی جامع مسجد داسو میں آج سے باقاعدہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں علماء کرام، تبلیغی جماعت کے ساتھی اور مختلف علاقوں سے آنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اجتماع میں قرآن و سنت کی روشنی میں ایمان کی مضبوطی، نماز کی پابندی، اخلاق و کردار کی اصلاح اور دین کی دعوت و تبلیغ کے حوالے سے خصوصی بیانات کیے جائیں گے۔

منتظمین کے مطابق اجتماع کا مقصد عوام میں دینی شعور اجاگر کرنا، نیکی اور بھائی چارے کو فروغ دینا اور معاشرے میں اسلامی تعلیمات پر عمل کی ترغیب دینا ہے۔ اجتماع کے دوران خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کو ندا پاکستان سے آزاد کرانے کے لیے قانونی و آئینی کارروائی کا آغازڈی ایچ کیو ہسپتال داسو، کوہستا...
10/09/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کو ندا پاکستان سے آزاد کرانے کے لیے قانونی و آئینی کارروائی کا آغاز

ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو، کوہستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوہستان کے معزز وکلاء سے قانونی و آئینی پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

ان شاء اللہ، ہمارا مقصد واضح ہے: ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کو بہتر، مؤثر اور عوام دوست نظامِ صحت کی طرف واپس لانا اور کوہستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا۔

ہماری تشویش یہ ہے کہ ندا پاکستان نامی این جی او کے زیرِ انتظام ہسپتال کی کارکردگی اور فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے عوامی سطح پر مسلسل سوالات اور تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ اگر معاہدے (MOU) کے تحت طے شدہ سہولیات پوری طرح فراہم نہیں کی جا رہیں تو اس معاملے کا شفاف اور قانونی طور پر جائزہ لینا ضروری ہے۔

ایمرجنسی جیسی بنیادی طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے بھی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ صحت اور انسانی زندگی کا معاملہ کسی صورت غفلت یا غیر مؤثر انتظام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ہم کسی فرد یا ادارے کے خلاف ذاتی مخالفت نہیں رکھتے، ہمارا مطالبہ صرف اور صرف کوہستان کے عوام کے بنیادی حقِ صحت، شفافیت اور بہتر طبی سہولیات کا ہے۔ ہم اپنی استطاعت کے مطابق ہر قانونی و آئینی راستہ اختیار کریں گے تاکہ مستقبل میں کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر یہ افسوس نہ ہو کہ ہم نے بروقت آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

تمام کوہستانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی شخص نے ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کے حوالے سے پہلے کسی سرکاری ادارے، عدالت، محکمہ یا متعلقہ فورم پر کوئی درخواست، شکایت یا قانونی کارروائی کی ہو تو براہِ کرم اس کی کاپی یا تفصیلات مجھے ارسال کریں۔ یہ دستاویزات قانونی معاملہ تیار کرنے اور حقائق کو سامنے لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ جدوجہد کسی فرد کے خلاف نہیں، اپنے لوگوں کی صحت، زندگی اور مستقبل کے لیے ہے۔

فضل محمد مبارک
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

Fazal Muhammad Mubarak Adv Deputy Commissioner Kohistan Upper Mir Ghazan Sikandar Yadoon Abdul Aziz Manak Hazara express news Abu Umar Usmani Adv Abdul Hakeem Ahsan SK Fazal Haq Dassu Aghaaz TV Adv Abdul Jalil Adv Ghulam Ullah Adv Sanaullah Shah Abid Adv Adv Abdul Hamid Khan Mian Bilal Abdullah Adv

صوبائ صدر ASWJکےپی کے علامہ عطاء محمددیشانی بھی کوہستان ٹول پلازہ کے حوالے سے حکومت کے تجویز کو مسترد کردیکوزہ بانڈہ ٹول...
09/09/2026

صوبائ صدر ASWJکےپی کے علامہ عطاء محمددیشانی بھی کوہستان ٹول پلازہ کے حوالے سے حکومت کے تجویز کو مسترد کردی

کوزہ بانڈہ ٹول پلازہ ہی غیر قانونی ہے!

پہلے ضلع بٹگرام و آلائی کی عوام کو اس غیر قانونی ٹیکس سے نجات دلائی، اب کی بار یہ غیر قانونی پلازہ ختم کروا کر شانگلہ، کوہستان اور دیگر اضلاع کے عوام کو بھی بڑا سرپرائز دیں گے۔
Abu Umar Usmani

Address

Jalkot Dassu Upper Kohostan-
Kohistan Tikai
20100

Telephone

+923049894446

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share