K TV First TV channel covering core issues of Kohistan

12/06/2025

پالس کوہستان: سرکاری افسران کی غیر حاضری کے خلاف احتجاج، مسلم لیگ ن کولئ پالس کے صدر ملک مسکین کا سخت ردعمل

پالس کوہستان (نمائندہ خصوصی)
ڈسٹرکٹ کولئی پالس کوہستان میں سرکاری محکموں کے افسران کی طویل غیر حاضری کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا۔ آج بروز جمرات، پالس کے مقام پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع کولئ پالس کوہستان کے صدر ملک مسکین نے کہا کہ “یہ ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے والے افسران دفتر ہی نہیں آتے، جب عوام انہیں پکڑتے ہیں تو سیاسی پشت پناہی کی آڑ لے کر چھپ جاتے ہیں۔”

ملک مسکین کا کہنا تھا کہ اگر یہی رویہ جاری رہا تو عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔ “یہ سرکاری افسران تنخواہیں عوام کے ٹیکس سے لیتے ہیں، مگر کام زیرو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ان کا احتساب کریں۔

موسمِ بہار شجر کاری مہم کا افتتاح 🌿🌱چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی، ایم این اے ملک محمد ادریس صاحب نے آج شجر کاری مہم...
07/03/2025

موسمِ بہار شجر کاری مہم کا افتتاح 🌿🌱

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی، ایم این اے ملک محمد ادریس صاحب نے آج شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ سرسبز اور صاف ماحول کے لیے یہ اقدام اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Address

Kohistan Tikai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share