21/07/2024
اس تحریر کو پڑھ لیں ورنہ آپ کا بیڑہ غرق ہوجانا
آج کل مصیبت یہ ہے کہ ہر آدمی ہی ڈاکٹر مفتی اور ماہر ٹیکنالوجی بنا ہوا ہے لوگ وی پی این ایسے شیئر کرتے پھر رہے ہیں جیسے دس لوگوں تک شیئر کرنے پر انہیں خواب میں بشارت دی گئی ہو
بھائی لوگ سب سے پہلے وی پی این کی اقسام اور ان کے فوائد اور نقصانات تو سمجھ لو ،پھر انہیں استعمال کرنے نہ کرنے کا فیصلہ بھی کرلینا
وی پی این ہوتا کیا ہے پہلے ہم مختصرا اسے سمجھ لیتے ہیں
وی پی این عموماً ایک ایسا ٹول کہلاتا ہے جو آپ
آپ کے اصل آئی پی ایڈریس کو چھپا کر، کسی دوسرے ملک کا آئی پی ایڈریس دکھاتا ہے۔ اس سے آپکی حقیقی جغرافیائی مقام کا پتہ چلانا مشکل ہو جاتا ہے
وی پی این، جسے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کہا جاتا ہے، ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو انٹرنیٹ پر آپ کی سرگرمیوں کو خفیہ اور محفوظ بناتی ہے۔ یہ ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرتا ہے، جسے انکرپٹڈ ٹنل بھی کہا جاتا ہے، جو کہ آپ کے ڈیوائس اور انٹرنیٹ کے درمیان موجود ہوتا ہے۔ وی پی این کے ذریعے آپ کی تمام آن لائن سرگرمیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ہیکرز، اشتہاری کمپنیاں، یا حکومتیں آپ کے ڈیٹا کو دیکھنے یا چوری کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔
وی پی این کی دو بڑی اقسام ہوتی ہیں
ایک
ڈیڈیکیٹڈ آئی پی وی پی این
اور دوسری قسم
ڈائنامک آئی پی وی پی این
اب ہم ان دونوں اقسام کو سمجھتے ہیں
• سٹیٹک (یا ڈیڈیکیٹڈ) آئی پی وی پی این
اس قسم کے وی پی این میں آپ کو ایک مخصوص، مستقل آئی پی ایڈریس ملتا ہے جو ہر بار جب آپ وی پی این کو کنیکٹ کرتے ہیں تب بھی وہی رہتا ہے۔ یہ اس وقت فائدہ مند ہو سکتا ہے جب آپ کو مخصوص سروسز یا ایپلیکیشنز کے لیے مستقل آئی پی کی ضرورت ہو، جیسے کہ کچھ سیکیورٹی سسٹمز یا ریموٹ ایکسیس کی کنفیگریشنز
• ڈائنامک آئی پی وی پی این
اس قسم کے وی پی این میں ہر بار جب آپ کنیکٹ ہوتے ہیں، آپ کو ایک نیا آئی پی ایڈریس دیا جاتا ہے۔ یہ تبدیلی عموماً اُسی ملک کے آئی پی پول سے ہوتی ہے جس ملک سے آپ کنیکٹ ہونا چاہتے ہیں۔ یہ قسم زیادہ رازداری فراہم کرتی ہے کیونکہ آپ کا آئی پی ایڈریس مستقل نہیں رہتا، اور یہ آپکی آن لائن شناخت کو زیادہ مشکل بنا دیتا ہے
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف جسے سمجھنا نہایت ضروری ہے
اگر آپ • ڈائنامک آئی پی وی پی این استعمال کرتے ہوئے فیس بک یا یوٹیوب یا ٹویٹر استعمال کرینگے تو چونکہ ہر سیشن میں نیا آئی پی ایڈریس دیا جائیگا تو جلد ہی آپ کی آئی ڈی بلاک ہوجائیگی ، اور انکل ذکر برگ کو لگے گا کہ آپ کوئی ہیکر ہیں یا مشکوک سرگرمیاں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے آپ بار بار آئی پی چینج کررہے ہیں ، اس وجہ سے اگر آئی ڈی بلاک ہو تو عموما ریکور بھی نہیں ہوتی
عموما فیس بک پر لوگ جو ایک دوسرے کو وی پی این تجویز کررہے ہیں وہ یہی والا • ڈائنامک آئی پی وی پی این ہے
میں نے موٹر وے پر پڑھا تھا احتیاط افسوس سے بہتر ہے
اور یہ سنہری قول صرف موٹروے کے لئے تو بالکل نہیں
شکریہ