پہاڑوں کا شہزادہ

پہاڑوں کا شہزادہ Kpk Kohistan

29/07/2025

نوشہرہ میں تین بھائیوں کے قتل کی اصل کہانی سامنے آگئی۔۔
کیا انصاف مل جائے گا؟

29/07/2025

یہ چار بدنصیب بھائی پشتون ہیں، نوشہرہ سے تعلق رکھتے ہیں،
چاروں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد اٹلی میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا،باہر کی نیشنلٹی حاصل کی،
یہ ایک بھائی کی شادی کرنے پاکستان آئے، رشتہ داروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرکے خوشیوں کی چند گھڑیاں ساتھ
بیتائیں
ان بھائیوں نے شادی کے بعد چچا کے بیٹوں کے لیے ایک پُرتکلف دعوت رکھی، حسد اور بغض کی آگ میں جلنے والے چچا کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا جن میں سے تین موقع پر جان سے گزر گئے
مگر انہیں کیا خبر تھی کہ جن رشتہ داروں کو عزت دی،
وہی حسد اور بغض کی آگ میں
ان کے جنازے اٹھانے کا بندوبست کر چکے ہیں۔
یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے، یہاں کامیابی سب کو برداشت نہیں ہوتی۔😭
゚ ゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینو...
29/07/2025

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ ے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینوں میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان، جانور پر حملہ کر دیتی ہیں، ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں، گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں
یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں, یہ معلومات تمام لوگوں تک پہنچائیں...شکریہ

کوہستانی لوگوں کا طرزِ زندگی ہمیشہ سے ہی دنیا کے دیگر حصوں کے لوگوں کے لیے ایک پراسرار اور حیرت انگیز موضوع رہا ہے۔ چلاس...
28/07/2025

کوہستانی لوگوں کا طرزِ زندگی ہمیشہ سے ہی دنیا کے دیگر حصوں کے لوگوں کے لیے ایک پراسرار اور حیرت انگیز موضوع رہا ہے۔ چلاس کے نزدیک یہ منظر ایک ایسی تصویر پیش کرتا ہے جو کسی خواب کی طرح لگتی ہے۔ نیچے مٹیالے رنگ میں سندھ دریا اپنی عظمت کی کہانی سناتا ہوا بہہ رہا ہے، اور نیلگوں رنگ کا تنگیر نالہ اس میں شامل ہو رہا ہے۔ نالے کے کنارے پر ایک پرکشش اور پراسرار سڑک دکھائی دیتی ہے جو اندرونی کوہستانی وادی کی جانب جاتی ہے، اور یہ منظر فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

کوہستانی زندگی کی حقیقتیں اور چیلنجز کسی بھی شہری زندگی کے عادی انسان کے لیے تصور سے بھی بڑھ کر ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف سخت موسم، دشوار گزار راستوں اور قدرتی خطرات کا سامنا کرتے ہیں بلکہ ان کے رہنے کا انداز بھی سادگی اور خودکفالت کا بہترین نمونہ ہے۔ اونچے پہاڑوں کے درمیان تنگ گھاٹیوں سے گزرنے والے یہ لوگ اپنی زندگی کی ہر ضرورت کے لیے فطرت پر انحصار کرتے ہیں۔

اندھیری راتوں میں جب پہاڑوں کے بیچ دریا کی گونج سنائی دیتی ہے، یا تند و تیز ندیوں کا شور دل کو دہلانے لگتا ہے، تب ان لوگوں کا سکون سے رہنا واقعی حیرت کا باعث بنتا ہے۔ ان کی زندگی میں سہولتوں کی کمی ضرور ہے، لیکن ان کے دل میں ایک ناقابلِ بیان سکون اور طمانیت ہے۔ پانی کے شور، پتھروں کے گرنے کے خطرے، اور سخت حالات کے باوجود یہ لوگ نہایت پرعزم اور جفا کش ہیں۔

اگر آپ تصور کریں کہ ایسے ماحول میں آپ کو رہنا پڑے، جہاں خطرناک راستے ہوں، شیر دریا کا شور ہو، اور زندگی ہر لمحہ خطرات سے دوچار ہو، تو شاید آپ کو خوف محسوس ہو۔ لیکن یہ لوگ ان تمام مشکلات کے ساتھ زندگی کو نہ صرف جیتے ہیں بلکہ اپنی ثقافت، روایات اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہیں۔ یہ زندگی انسان کو ایک نئی سوچ دیتی ہے کہ سادگی اور قربتِ فطرت ہی اصل خوشی کا راز ہے۔

یہ تصویر اور یہ طرزِ زندگی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ مشکلات کے ساتھ جینے کا فن ہی اصل زندگی ہے۔ یہ لوگ، جو ہر لمحہ فطرت کے قریب رہتے ہیں، ہمارے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی دنیا میں جدید زندگی کی کوئی جھلک شاید نہ ہو، لیکن ان کا ہر لمحہ حقیقی زندگی کا عکاس ہے۔اور جو بہن بھائی مجھے یہاں فالو کر رہے ہیں فیسبک پہ ان سب کا دل سے شکریہ بہت بہت شکریہ،

28/07/2025

"تمام دوستوں سے گزارش ھے یہ میرا نیا پیج ھے، پہاڑوں کا شہزادہ صوبہ خیبر پختونخوا۔ برائے مہربانی اسے لائک کریں اور فالو کرنا نہ بھولیں۔شکریہ

27/07/2025

نجی ٹی وی چینل کے ٹو ٹی وی کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت 21 جولائی سے بابوسر ٹاپ کی سیر کے لیے جانے کے بعد سے لاپتہ ھے ۔

بابوسر میں تباہ کن سیلاب کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔

ابتک تک دس سے زائد سیاح لاپتہ ہیں

عینی شاہدین کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے

27/07/2025

"مجھے پولیس کی اسپیشل برانچ نے اٹھایا، مرد اہلکاروں نے اُلٹا لٹا کر تشدد کیا، مجھے کرنٹ لگایا اور نازیبہ سوالات پوچھے، مجھے انصاف نہ دیا گیا تو میں خود اپنی جان لے لونگی"
یہ کہانی ہے ایک کاٹن ملز کے مالک کی بیوی کی، جس کو صرف اسلئے پولیس نے اغواء کیا کیونکہ اُسکا شوہر پولیس کو پیسے نہیں دے رہا تھا
تو سوچیں عام شہری کا کیا حال ہوگا

جب ملک میں جنگل کا قانون ہو تو کسی کی ماں بہن کی عزت محفوظ نہی رہتی

27/07/2025

ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والا عبدالجمیل کی تیسری ویڈیو کچے کے ڈاکوؤں نے بھیج دی ہے 60 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں
ریاست پاکستان اتنی کمزور ہے کہ ان کچے کے ڈاکوؤں کو قابو نہیں کر سکتی۔

27/07/2025

اسلام علیکم صبح بخیر

25/07/2025

مانسہرہ گزشتہ روز 9 سال کے بچے کہ قتل پر ننھی بچی کا تجزیہ ۔۔۔۔۔۔

Address

Kohistan Tikai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پہاڑوں کا شہزادہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share