Raaz TV

Raaz TV Journalist

13/08/2026
13/08/2026

خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان کے سیاحتی مقام میدان کولئی کی بلند چوٹی پر واقع کھوجا کنڈو قدرت کا ایک نایاب شاہکار ہے، جہاں دلکش مناظر، سرسبز چراگاہیں اور ٹھنڈے چشمے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
Sardar Muhammad Riaz
Commissioner Hazara
DC Kolai Palas Kohistan
Muhammad Sohail Afridi

18/07/2026

میدان کولئی روڈ پر ناقص میٹریل کی استعمال
ABN News
عوام کی آواز بن گئی
Sardar Muhammad Riaz
Commissioner Hazara
DC Kolai Palas Kohistan

17/07/2026

میدان کولئی روڈ پر رٹیننگ وال کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل کا استعمال، شہریوں کی جانیں خطرے میں، انتظامیہ خاموش

کولئی پالس: ضلع کولئی پالس کے اہم سیاحتی راستے میدان کولئی روڈ پر زیرِ تعمیر رٹیننگ وال میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کے خلاف مقامی عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام میں معیار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کی قیمتی جانیں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق رٹیننگ وال کی تعمیر میں معیاری سیمنٹ، بجری اور دیگر تعمیراتی سامان کے بجائے کم معیار کا میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث دیوار کی مضبوطی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بارشوں یا لینڈ سلائیڈنگ کے دوران دیوار کسی بھی وقت گر سکتی ہے، جس سے بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار مبینہ طور پر تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کر کے عوام کی جانوں سے کھیل رہا ہے، جبکہ متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت خیبر پختونخوا، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر کولئی پالس اور متعلقہ تعمیراتی محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا فوری تکنیکی معائنہ کرایا جائے، ناقص میٹریل کے استعمال کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Sardar Muhammad Riaz
Commissioner Hazara
DC Kolai Palas Kohistan

16/07/2026

عوام بپھر گئے
کل تک شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کولئی پالس میں ٹیکسی ڈرائیور ضیاء الرحمن عرف "کیالئیے" پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔ سیر غازی آباد میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور واقعے کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی تحقیقاتی کمیٹی عوامی نمائندوں اور متاثرہ خاندان کی مشاورت سے تشکیل دی جائے تاکہ تحقیقات پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

مظاہرین اور متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی اہلکار کی ذمہ داری ثابت ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ضیاء الرحمن عرف "کیالئیے" مبینہ تشدد کے باعث تاحال معمول کے مطابق چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس مبینہ واقعے کے حوالے سے پولیس کا باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ تاہم عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں
Sardar Muhammad Riaz
DC Kolai Palas Kohistan
Commissioner Hazara

16/07/2026

کولئی پالس: مبینہ پولیس تشدد کے خلاف سیر غازی آباد میں شہریوں کا احتجاج، انصاف کا مطالبہ۔

احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی مسترد کر دی۔

مظاہرین کا مطالبہ، نئی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی عوامی نمائندوں اور متاثرہ خاندان کی مشاورت سے تشکیل دی جائے۔

ٹیکسی ڈرائیور ضیاء الرحمن عرف "کیالئیے" پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔

متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

شرکاء کا مطالبہ، واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ضیاء الرحمن مبینہ تشدد کے باعث تاحال معمول کے مطابق چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

عوام کا مطالبہ، واقعے کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

واضح رہے: مبینہ واقعے پر پولیس کا باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

Address

Kohistan
Kohistan

Telephone

+923455219522

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raaz TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raaz TV:

Shortcuts

Share

Category