Waqas Baloch Official

Waqas Baloch Official My name is Waqas Baloch
I am Saraiki � Mery page py saraiki Urdu main vlog history or interest video upload Ki jati Hain.

24/07/2025

ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت بیان لازمی سنیں ایک بزرگ ہیں جو ڈیرہ اسماعیل خان یارک شہر میں یہ بیان کیا ہے

24/05/2025

تمام تھیکدار مالکان کام سے خواست ہے🥹..کہ ایسے بزرگوں کو چھاؤں میں کام فراہم کرنے کی کوشش کرے آسان کام دیا کرے ..یہ خود دار لوگ ہیں سوال کبھی نہیں کر سکتے اس لئے ان کے ساتھ نرمی کرے کھانے پینے ٹھنڈا پانی کا خیال رکھیں ...مزدوری وقت پر ادا کرے ..اپنے صدقات خیرات منت ان سفید پوش لوگوں کو دے ..یہ اصل حقدار ہیں 🥹

01/05/2025

اللّٰہ پاک کی لاکھوں کروڑوں رحمتوں کا نزول ہو ڈاکٹر عبد القدیر رحمہ اللّٰہ کی قبر مبارک پر جن کی بدولت پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوت بنا پوری اسلامی دنیا میں 🥹😭😭

سائیں اشرف مشکور صاحب✍️♥️میکوں مشکل دے وچ تیڈا سہارا نہ ملیا تاں ول؟..... Ashraf Mashkoor میکوں مشکل دے وچ تیڈا سہارا نہ...
26/02/2025

سائیں اشرف مشکور صاحب✍️♥️
میکوں مشکل دے وچ تیڈا سہارا نہ ملیا تاں ول؟.....
Ashraf Mashkoor

میکوں مشکل دے وچ تیڈا سہارا نہ ملیا تاں ول؟
بھنور دےوچ جے بیڑی کوں کنارا نہ ملیا تاں ول ؟

تیکوں میں نال تھی گئی ہے محبت میں منیدا ہاں
تیڈی میڈی محبت دا ستارا نہ ملیا تاں ول ؟

میں شہزادی فقط ہاں منتظر تیڈے اشارے دا
سپاہی کوں جے مقتل دا اشارا نہ ملیا تاں ول ؟

چلو میں خط اوندو لکھ کے کبوتر کوں اُڈا چھوڑاں
کبوتر کوں جے ول اوندا چبارا نہ ملیا تاں ول ؟

اساں ڈوہیں تاں ایں گالھوں نکھڑ کے ول نسے ٹکرے
اساں ڈوہیں کوں او ویلھا کنوارا نہ ملیا تاں ول ؟

پتھر لگدن آوارے کوں شُغُل بالیں دا تھی ویندے
تیڈے گلیاں دے بالیں کوں آوارا نہ ملیا ول؟

میڈا جانی فقیریں دے نہ دل کوں روز تروڑیا کر
جیکر کعبے کوں تروڑنڑ دا کفارا نہ ملیا تاں ول ؟

ولا کئی بال نہ بھیجیں کہیں فرعون دے گھر وچ
ولا کہیں بال کوں بلدا انگارا نہ ملیا تاں ول ؟

اویں تاں میں تیکوں جانی مکمل حفظ کیتا ہے
ایں حافظ کوں تیڈے رخ دا سپارا نہ ملیا تاں ول ؟

خزاں دے وچ شجر سارے کھڑے ہک بئے کوں آہدے ہن
پرندیں کوں بہاریں دا نظارا نہ ملیا تاں ول ؟

میکوں مشکور ڈے کے توں میڈا اشرف کھسیندا پئیں
میکوں جے کر میڈا اشرف دوبارا نہ ملیا تاں ول ؟

23/02/2025

خدارا اس بزرگ مظلوم کی آواز بنیں 🙏😭😭 جتنا ہوسکے شئیر کریں تاکہ اس بزرگ کو انصاف مل سکے،،

18/02/2025

#شوق #شکار ہم نے کبھی کسی جانور کی جان نہیں لی، صرف انٹرٹینمنٹ کے لیے شغل لگایا جاتا ہے،۔ شکاری کے لیے کسی شکار کا پکڑا جانا کسی خوشی سے کم نہیں، اور بھاگ کر اس لیے جا رہے ہیں تاکہ کسی جنگلی جانور کو زیادہ نقصان نہ پہنچے اور اسے چھڑا لیا گیا ہے،

17/02/2025

#شکار

'' کیا وہ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیا گیا ہے؟''[ سورۃ الغاشیۃ : 17 ] اونٹ – ایک حیرت انگیز مخلوق!! ▫️تازہ او...
08/02/2025

'' کیا وہ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیا گیا ہے؟''

[ سورۃ الغاشیۃ : 17 ]

اونٹ – ایک حیرت انگیز مخلوق!!

▫️تازہ اور نمکین دونوں طرح کا پانی پینے کی صلاحیت:

اونٹ کے گردے نمکین پانی سے زیادہ نمک کو چھان کر اسے پینے کے قابل بنا دیتے ہیں۔ اس کے بعد اضافی نمک پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔

▫️کانٹوں بھری جھاڑیاں بغیر نقصان کے کھانا:

اونٹ کا تھوک گاڑھا اور لیس دار ہوتا ہے، جو کانٹوں کو نرم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کے ہونٹ اور منہ کی اندرونی ساخت مضبوط اور سخت ہوتی ہے، جو کانٹوں والی جڑی بوٹیوں کو آسانی سے چبانے میں مدد دیتی ہے۔

▫️حفاظتی دوہری پلکیں:

اونٹ کی دو پرتیں پلکوں کی ہوتی ہیں۔ ایک پتلی اور شفاف جبکہ دوسری موٹی اور گوشت دار۔ ریت کے طوفان کے دوران، وہ شفاف پلکوں کو بند کر لیتا ہے تاکہ ریت آنکھوں میں داخل نہ ہو، لیکن اس کی نظر متاثر نہیں ہوتی۔ لمبے اور گھنے پلکوں کے بال بھی آنکھوں کو گرد و غبار اور ریت سے بچاتے ہیں۔

▫️جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت:

اونٹ اپنی ضرورت کے مطابق اپنے جسم کا درجہ حرارت بڑھا یا گھٹا سکتا ہے۔

سبحان اللہ! کتنا حیرت انگیز ڈیزائن، اور کتنا عظیم خالق!
مفتی اعظم
شیخ العرب شیخ ابن باز رحمۃ اللّٰہ علیہ نابینا تھے
شیخ سے کسی نے سوال کیا
شیخ اگر اللہ آپ کو بینائی عطاء فرمائے تو آپ سب سے پہلے کیا دیکھنا پسند کریں گے۔
گو کہ وہ سعودیہ جیسی مقدس جگہ میں رہتے تھے
جہاں حرمین کے علاوہ انیبیاء اکرام کی عظیم یادیں وابستہ ہیں
مگر شیخ نے فرمایا.
میں سب سے پہلے اونٹ کو دیکھنا پسند کرونگا
کہ جس کے بارے رب العالمین خود فرماتا ہے
'افلا ینظرون الی الابل کیف خلقت"
کیا تم نے اونٹ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسکو کیسا بنایا ہے۔
سبحان اللہ۔۔۔

جو انگریز افسران ہندوستان میں ملازمت کرنے کے بعد واپس انگلینڈ جاتے تو ان کو وہاں پبلک پوسٹ کی ذمہ داری نہ دی جاتیدلیل یہ...
04/02/2025

جو انگریز افسران ہندوستان میں ملازمت کرنے کے بعد واپس انگلینڈ جاتے تو ان کو وہاں پبلک پوسٹ کی ذمہ داری نہ دی جاتی

دلیل یہ تھی کہ

تم ایک غلام قوم پر حکومت کر کے أۓ ہو

جس سے تمہارے اطوار اور رویے میں تبدیلی آ گی ہے

یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے گئی

تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کرو گے

اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ پڑھئے

ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا

خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے

واپسی پر اس نے اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی

خاتون نے لکھا ہے کہ :

میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرا بیٹا تقریبا چار سال کا اور بیٹی ایک سال کی تھی

ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے

ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے

روز پارٹیاں ہوتیں، شکار کے پرواگرام بنتے ضلع کے بڑے بڑے زمین دار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر جانتے

اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا

ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھے کہ

برطانیہ میں ملکہ اور شاہی خاندان کو بھی مشکل سے ہی میسر تھے

ٹرین کے سفر کے دوران نوابی ٹھاٹھ سے آراستہ ایک عالیشان ڈبہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی فیملی کے لیے مخصوص ہوتا تھا

جب ہم ٹرین میں سوار ہوتے تو

سفید لباس میں ملبوس ڈرائیور ہمارے سامنے دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا

اور سفر کے آغاز کی اجازت طلب کرتا

اجازت ملنے پر ہی ٹرین چلنا شروع ہوتی

ایک بار ایسا ہوا کہ

ہم سفر کے لیے ٹرین میں بیٹھے تو روایت کے مطابق ڈرائیور نے حاضر ہو کر اجازت طلب کی

اس سے پہلے کہ میں بولتی میرا بیٹا بول اٹھا جس کا موڈ کسی وجہ سے خراب تھا

اُس نے ڈرائیور سے کہا کہ ;

ٹرین نہیں چلانی

ڈرائیور نے حکم بجا لاتے ہوئے کہا کہ :

جو حکم چھوٹے صاحب

کچھ دیر بعد صورتحال یہ تھی کہ

اسٹیشن ماسٹر سمیت پورا عملہ جمع ہو کر میرے چار سالہ بیٹے سے درخواست کر رہا تھا

لیکن

بیٹا ٹرین چلانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہوا

بالآخر

بڑی مشکل سے میں نے کئی چاکلیٹس دینے کے وعدے پر بیٹے سے ٹرین چلوانے کی اجازت دلائی تو سفر کا آغاز ہوا

چند ماہ بعد میں دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے واپس برطانیہ آئی

ہم بذریعہ بحری جہاز لندن پہنچے

ہماری منزل ویلز کی ایک کاونٹی تھی جس کے لیے ہم نے ٹرین کا سفر کرنا تھا

بیٹی اور بیٹے کو اسٹیشن کے ایک بینچ پر بٹھا کر میں ٹکٹ لینے چلی گئی

قطار طویل ہونے کی وجہ سے خاصی دیر ہو گئی

جس پر بیٹے کا موڈ بہت خراب ہو گیا

جب ہم ٹرین میں بیٹھے تو عالیشان کمپاونڈ کے بجائے فرسٹ کلاس کی سیٹیں دیکھ کر بیٹا ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا

وقت پر ٹرین نے وسل دے کر سفر شروع کیا تو بیٹے نے باقاعدہ چیخنا شروع کر دیا

وہ زور زور سے کہہ رہا تھا

یہ کیسا الو کا پٹھہ ڈرائیور ہے

ہم سے اجازت لیے بغیر ہی اس نے ٹرین چلانا شروع کر دی ہے

میں پاپا سے کہہ کر اسے جوتے لگواؤں گا

میرے لیے اُسے سمجھانا مشکل ہو گیا کہ :

یہ اُس کے باپ کا ضلع نہیں ایک آزاد ملک ہے

یہاں ڈپٹی کمشنر جیسے تیسرے درجہ کے سرکاری ملازم تو کیا

وزیر اعظم اور بادشاہ کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ

اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو خوار کر سکے

آج یہ واضع ہے کہ :

ہم نے انگریز کو ضرور نکالا ہے

البتہ غلامی کو دیس سے نہیں نکال سکے

یہاں آج بھی کئی

1- ڈپٹی کمشنرز
2- ایس پیز
3- وزرا مشیران
4- سیاست دان
5- جرنیل

صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو گھنٹوں سٹرکوں پر ذلیل و خوار کرتے ہیں

اس غلامی سے نجات کی واحد صورت یہی ہے کہ

ہر طرح کے تعصبات اور عقیدتوں کو بالا طاق رکھ کر ہر پروٹوکول لینے والے کی مخالفت کرنی چاہئیے

ورنہ صرف 14 اگست کو جھنڈے لگا کر اور موم بتیاں سلگا کر خود کو دھوکہ دے لیا کیجئیے کہ ہم آزاد ہیں

29/01/2025

ایک ٹرالہ اور پانچ ٹریکٹر 😯

29/01/2025

اوودھاڑووو گوبھی ہنڑ بندا رووے یا کھلے؟

*یہ ایک مرد ہے*جب جوان ہُوا ہو گا تو پہلے غریب ماں کے لئے جان مارتا رہا ہوگا، پھربہن بھائیوں کے لئے درد برداشت کرتا رہا ...
24/01/2025

*یہ ایک مرد ہے*

جب جوان ہُوا ہو گا تو پہلے غریب ماں کے لئے جان مارتا رہا ہوگا، پھربہن بھائیوں کے لئے درد برداشت کرتا رہا ہوگا، پھر جوانی بھر بیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زمانے کے ستم برداشت کرتا رہا ہوگا اور اب بچوں کے لیئے اپنی ہڈیاں گال رہا ھے بہن بھائی اب کہتے ھوں گے اس نے ہمارے لئے کیا ہی کیاہے؟ بیوی کہتی ہوگی میری تو قسمت ہی خراب تھی جو تجھ سے شادی ہوگئی اور بچے کہتے ہوں گے ابا جی آپ کوئی ڈھنگ کا کام کر لیتے تو آج ہم بھی مزے میں ہوتے۰۰۰۰۰! 💔

*سچ کہا تھا کسی نے مرد کے دکھ بے زباں ہوتے ہیں*

Address

Kot Addu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqas Baloch Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqas Baloch Official:

Share