01/05/2025
*مظفرگڑھ، تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 02 عدد کلاشنکوف بمعہ16 گولیاں برآمد، ملزمان گرفتار پابند سلاسل*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ دوران گشت ناکہ بندی میں کاروائی کے دوران ملزم محمد شمس ولد فیض اللہ قوم پٹھان اور ناصر خان ولد محمد اسمعیل قوم پٹھان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 02 عدد کلاشنکوف بمعہ 16گولیاں برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مقدمات درج ملزمان کو بند حوالات کردیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت مظفرگڑھ پولیس کی اولین ترجیح ہے