Voice of Kotmomin کوٹمومن کی آواز

Voice of Kotmomin کوٹمومن کی آواز کوٹ مومن کی خبروں کے لئے پیج ضرور لائک کریں

کوٹمومن اور گردو نواح کے دوست احباب سے گزارش ہے کہ بیٹوں جیسا بیٹا منیب شہباز صبح فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلا ہے اور ا...
19/08/2025

کوٹمومن اور گردو نواح کے دوست احباب سے گزارش ہے کہ بیٹوں جیسا بیٹا منیب شہباز صبح فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلا ہے اور ابھی تک واپس نہیں لوٹا۔۔کوئی ساتھی دیکھے تو فوراً مطلع کریں۔۔

سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ربنواز  چڈھر صاحب کو صدرِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر اہلیان...
15/08/2025

سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ربنواز چڈھر صاحب کو صدرِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر اہلیان کوٹ مومن دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اعزاز نہ صرف آپ کی انتھک محنت اور خدمتِ خلق کا اعتراف ہے بلکہ ہمارے لیے بھی فخر و مسرت کا باعث ہے۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور مزید کامیابیوں، عزتوں اور خدمتِ وطن کے مواقع عطا فرمائے آمین۔

کوٹ مومن ۔معظم آباد کے مدرسہ میں حفظ قرآن کے 13سالہ طالب علم  محمد آصف ولد شہباز احمد  سکونت کلور تحصیل لالیاں  کا رہائش...
13/08/2025

کوٹ مومن ۔معظم آباد کے مدرسہ میں حفظ قرآن کے 13سالہ طالب علم محمد آصف ولد شہباز احمد سکونت کلور تحصیل لالیاں کا رہائشی تھا،مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے جاں بحق،جاں بحق طالب علم کے والد کی طرف سے قتل کی ایف آئی آر تھانہ کوٹمومن میں جمع کرادی گئی۔
جان بحق طالبعلم کی فوٹو اور لواحقین کی طرف سے تھانہ میں دی گئی تصویر کی فائل فوٹو

05/08/2025

حسب توقع عنصر اقبال ہرل نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے کوٹمومن کے حلقہ PP73 سے انصر اقبال ہرل کو نا اہل قرار دیدیا۔ نوٹیفکیشن جاری

26/07/2025

سرگودھا: کوٹ مومن میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

سرگودھا ( 26 جولائی 2025، — سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک 30 سالہ خاتون صفینہ دختر منصور عباس موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ صفینہ، جو محلہ شاہی مسجد کوٹ مومن کی رہائشی تھی، مسلم بازار کوٹ مومن میں موجود تھی کہ اچانک نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پر فائرنگ کر دی۔ گولی اس کے سر پر لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے شوہر نوید ولد محمد عباس کا تعلق الفضل ٹاؤن بھلوال سے بتایا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے THQ اسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ کوٹ مومن نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ڈی ایس پی کوٹ مومن اور انویسٹی گیشن آفیسر موقع پر موجود ہیں

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔

22/07/2025

کوٹمومن۔مٹیلہ میں سی سی ڈی کی کاروائی
منشیات فروش انصر عرف انی ہرل ڈیرہ قاسم کا CCD کے ساتھ مقابلے میں ہلاک، سی سی ڈی آفیسر عمر حیات جپہ زخمی

سرگودھا: کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں قیامت خیز منظر سرگودھا: گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑول...
05/05/2025

سرگودھا: کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں قیامت خیز منظر

سرگودھا: گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس گئیں

سرگودھا: دم گھٹنے سے 6 معصوم بچیاں موت کی وادی میں چلی گئی، موقع پر جاں بحق، ریسکیو ذرائع

سرگودھا: جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل، ریسکیو ذرائع

سرگودھا: افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا، ریسکیو ذرائع

سرگودھا: گھر میں بھڑولے کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے تھے

سرگودھا: معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی

سرگودھا: دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوئی ،

سرگودھا: علاقہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہر آنکھ اشک بار

02/03/2025

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے ۔

(صحیح البخاری : 1899)

25/02/2025

کوٹ مومن: سیم نالہ آپریشن— تجاوزات یا کچھ اور؟

کوٹ مومن (رضوان رفیق منہاس) سیم نالہ پر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران کئی دکانیں اور مکانات مسمار کر دیے گئے، جس سے متاثرین کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض افراد اپنی چھتوں اور کاروباری جگہوں سے بھی محروم ہو گئے۔ تاہم، اس آپریشن میں شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، کیونکہ اطلاعات کے مطابق جہاں سے چناب بازار کی طرف سیم نالہ کا آغاز ہوتا ہے، وہاں تجاوزات کو ہاتھ نہیں لگایا گیا، جس سے ممکنہ ملی بھگت کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ مسمار کی گئی کئی دکانوں اور مکانوں کی رجسٹریاں موجود تھیں اور متعدد جگہوں کے نقشے میونسپل کارپوریشن سے منظور شدہ تھے۔ ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ جب یہ لوگ گزشتہ چالیس سے پچاس سال سے یہاں مقیم تھے، تو کیا وہ اچانک سرکاری زمین پر قابض ہو گئے؟ اگر حکومت نے ان زمینوں کی رجسٹریاں کیں اور ان سے باقاعدہ فیس وصول کی، تو اس وقت یہ زمین سرکاری کیوں نہیں تھی؟

شہریوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل جانچ کی جائے اور جن متاثرین کے پاس قانونی دستاویزات موجود ہیں، ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ان تحصیلداروں اور متعلقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، جنہوں نے ان زمینوں کی رجسٹریاں جاری کیں اور عوام کو دھوکے میں رکھا۔
kotmomin Deputy Commissioner Sargodha

پاکستان میں رمضان 2025 کا آغاز 2 مارچ سے متوقع ہے، اس تاریخ کے بعد پہلے روزے کا امکان ہے۔اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ...
25/02/2025

پاکستان میں رمضان 2025 کا آغاز 2 مارچ سے متوقع ہے، اس تاریخ کے بعد پہلے روزے کا امکان ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا چاند 28 فروری کو آئے گا لیکن اس کی کم اونچائی اور زمین سے دوری کے باعث اسے کھلی آنکھوں سے دیکھنا مشکل ہو جائے گا۔

اس لیے پاکستان میں ہلال کا چاند نظر نہیں آئے گا، رمضان المبارک کے آغاز کو 2 مارچ تک دھکیل دیا جائے گا۔

تاہم، سپارکو نے نوٹ کیا کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، جہاں 1 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوگا۔

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کی تصدیق کے ساتھ ہی عیدالفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔

📶📊📍سرگودھا کوٹ مومن کے فرشتہ صفت شخص      کی انسان دوست و رحمدلی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل۔     تقریباً ایک ھفتہ قبل ...
22/11/2024

📶📊📍سرگودھا کوٹ مومن کے فرشتہ صفت شخص
کی انسان دوست و رحمدلی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل۔

تقریباً ایک ھفتہ قبل اسلام آباد سے بہاولپور کا سفر کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ شام چھ بجے فیض آباد سے روانگی ہوئی، اور بس موٹروے پر اپنی منزل کی طرف بڑھ رھی تھی۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا کہ رات نو بجے شدید دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی، اور بس کوٹ مومن کے قریب ایک انجان جگہ پر رُک گئی۔

ڈرائیور نے رات وہیں گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جہاں بس رُکی، وہاں ایک شادی ہال نظر آیا۔ شادی ہال کے مالک کو جب مسافروں کے حالات کا عِلم ھُوا تو انہوں نے فوراً اپنے ملازمین کو الرٹ کیا اور کہا، "ھمارے پاس اللّٰہ تعالیٰ کے مہمان آئے ہیں، ان کے لیئے بہترین کھانے کا انتظام کریں۔"

📊 یہ فرشتہ صفت انسان چوہدری مہتاب حسین ڈھب تھے، جو گلوریا پیلس کوٹ مومن کے مالک ہیں۔ انہوں نے تمام مسافروں کے لیئے مٹن کڑاھی، پلاؤ، رشین سیلڈ، اور میٹھے میں کھیر پیش کی۔ کھانے کے بعد مَردوں کے لیئے ہال میں اور خواتین و بچوں کے لیے علیحدہ جگہ پر سونے کا انتظام کیا۔

رات گزرنے کا پتہ ھی نہ چلا کیونکہ یہ نیک دل انسان پوری رات جاگتے رھے تاکہ مسافر سکون سے آرام کر سکیں۔ صبح مسافروں کے لیئے ناشتہ پہلے سے تیار تھا۔ دن کے دس بجے جب موٹروے کُھل گئی، تو مہتاب بھائی نے مسافروں کو دُعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔

📊چوہدری مہتاب حسین ڈھب: ایک قابل فخر مثال📊
چوہدری مہتاب حسین ڈھب کی سخاوت اور نیکی نہ صرف اس بس کے 52 مسافروں بلکہ پورے پاکستان میں ھںزاروں دلوں کو جیت چُکی ھے۔ ان کی دریا دلی نے کوٹ مومن اور سرگودھا کے نام کو مثبت انداز میں نمایاں کر دیا ھے اور انکا قدم ھمارے مذھب اور خطے کی تہذیب کی عکاس ھے ھر علاقہ کے اکثر لوگ پردیسیوں کی ایسے ھی مدد اور مہمان نوازی کرتے اکثر علاقوں میں نظر آتے ہیں۔

⭕ نفسا نفسی اور مایوسی کے دَور میں ایسے ھر چھوٹے بڑے مثبت رویئے مثبت قدم کو سراھنا اور پھیلانا مثبت سوچ کو زندہ رکھنے و پھیلانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ھے____________________________________‼

11/09/2024

کوٹمومن،سرگودھا، لاہور، چینوٹ، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی

Address

KOTMOMIN
Kot-Moman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Kotmomin کوٹمومن کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share