Abdul Moiz

Abdul Moiz student of MASS COMMUNICATION PR & ADVERTISING in Punjab university �

اگر کوئی آپ کو غلطی سے بھی صلح مارلےتو بجائے سوال اٹھانے کہ قبول کرلیا کریں جیسے کہ آپ کے بھائی کے ایئربرڈز(Earbuds)وغیر...
16/06/2025

اگر کوئی آپ کو غلطی سے بھی صلح مارلےتو بجائے سوال اٹھانے کہ قبول کرلیا کریں جیسے کہ آپ کے بھائی کے ایئربرڈز(Earbuds)وغیرہ۔
باقی آپ سمجھدار ہیں میری طرح!!
آپ کا بھائی

Muammar Ilyas

"جونہیں چاہتا کہ آگے بڑھنے میں جورکاوٹیں ہمیں پیش آئیں وہ دوسروں (طالب علموں)کو بھی آئیں وہ استاد ہے"Just thought
14/06/2025

"جونہیں چاہتا کہ آگے بڑھنے میں جورکاوٹیں ہمیں پیش آئیں وہ دوسروں (طالب علموں)کو بھی آئیں وہ استاد ہے"
Just thought

Sorry to say....Chat or text is not a way to communicate/discussions because it conveys your message without context,bac...
13/06/2025

Sorry to say....Chat or text is not a way to communicate/discussions because it conveys your message without context,background or situation
Simply it leads or increases misunderstanding between two or more persons and affects your relations
Note: I am talking about the chats who are using it to communicate/discussions not in the form of Posts but Chats like Whatsapp chats, message,messenger chat, Snapchat or Instagram chat also included etc.
So I think instead of Chat we should use call or face to face meetings to convey Our message
Best Regards 🍀
By Abdul Moeez

06/06/2025

"بھائی کاکام بھی ہوگیااورآپ کے بھائی کاکام بھی ہوگیاــ"
عیدالضحیٰ سے ایک دن قبل اپنے بھائی کے ساتھ شاہ پورکانجرہ منڈی انٹرویولینے گئے تومیں نے سوچا بھائی کاآئی فون ہاتھ لگ ہی گیاتوکیونہ ایک چھوٹی سی ویڈیو بنالوں لوگوں کودکھاؤں گاکہ آپ کابھائی دنیاگھوم رہاہےاورآپ ۔۔۔چلوچھوڑو۔۔۔مزے کی بات آپ کے بھائی نے ویڈیوبنائی اورآفس آکر دیکھاتوslowmoسلوموبنی ہوئی تھی اورکچھ لمحے توایسامحسوس ہواکہ مجھ سے زیادہ Iphoneبہت کم لوگ ہی استعمال کرسکتے ہوں گے یوں میرے لیے سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے کیلئے ایک چھوٹاساcontentبن گیا!واپس جاتے جاتے ہمارے ملک اورعوام کے محافظ ایک پولیس انسپکٹرنے روک کربھائی سے بائیک کے کاغذ نکالنے کوکہالیکن اتنی دیرمیں آپ کے بھائی نے پُھرتی دکھاکربیگ سے نکال کر آفس کاکارڈدکھایاپولیس انسپکٹرنے حال چال پوچھتے ہوئے ہماراراستہ صاف کردیا!چلویوں ہی کہیں توآفس کارڈکام آیا
اس طرح بھائی کاکام بھی ہوگیااورآپ کے بھائی کاکام بھی ہوگیا!

World Enviornment Day"ہماری حکومتیں جنگ تولڑسکتی ہیں لیکن پلاسٹک پرپابندی نہیں لگاسکتی "آج اس فانی دنیامیں عالمی یوم ما...
05/06/2025

World Enviornment Day
"ہماری حکومتیں جنگ تولڑسکتی ہیں لیکن پلاسٹک پرپابندی نہیں لگاسکتی "
آج اس فانی دنیامیں عالمی یوم ماحولیات منایاجارہاہے جس میں پوری دنیامیں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ اوراس کوختم کرنے ،ماحول کوبہتر بنانے کی باتیں،تجزیے ،تبصرے ،مکالمے اورسیمینارہورہے ہیں وہیں آ ج ہم نے بھی سوچ لیا کہ کسی طرح ہم اس debateاورdiscussion کاحصہ بنیں اورہمارے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزکی چیئرپرسن نے ہمیں ایک EVENTسے آگاہ کیاجوکہ ویب اینارwebinarکی فارم میں attendکیااوربہت سی نئی چیزیں جوآج سے پہلے میں نہیں جانتاتھاسیکھنے کوملی۔۔۔
۔۔۔
نیوکلیئرہتھیار\پاور\ایٹم یابم وغیرہ کانام توسناہی ہوگاایسی پاورجوایک بارکہیں استعمال یاٹیسٹ کی جائے توجہاں تک اُس کااثرہوتاہے تووہ جگہیں کئی سالوں تک اپنی اصل شکل کوکھودیتی ہیں اسی طرح اگرآج ہم پلاسٹک \شاپنگ بیگ کی بات کریں تووہ بھی کچھ اس طرح سے متاثرکرتی ہیں فرق صرف یہ ہے کہ یہ graduallyاثرانداز ہوتی ہے جبکہ نیوکلیئرپاورinstantlyاپنااثردکھاتی ہے بہرحال سیدھے topic پرآتے ہیں
۔۔۔
ہوناتوہردن ہی ایسا چاہیے لیکن آج کادن اس ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی تبدیلی اورماحول کوخوشگواربنانے کے حوالے سے بہت اہم ہے ہرطرف پوری دنیامیں بات چیت ہورہی ہے کچھ پوائنٹس جو میں نے آج سیکھے وہ آپ کے سامنے رکھ دیتاہوں
۔۔۔
6جون کادن سب سے پہلے 1974میں World Enviornment Dayکے نام سے منایاگیااوراُس کے بعدہرسال میں یہ دن روایتی طورپرمنایاجانے لگا
۔۔۔
اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آخریہ دن کیوں ضروری ہے؟
اگر ہم غورکریں ہربڑھتے دن کے ساتھ ہمیں سانس لینے میں دشواری،Unexpected Flood گرمیوں اورسردیوں کی شدت میں اضافہ اورنئی قسم کی بیماریاں وجودمیں آرہی ہیں جن کے ذمہ دارہم خود ہیں!!
۔۔۔
وہ کیسے؟
ہم ACوالی گاڑی میں بیٹھ کرجوس،لیزاورشاپنگ بیگ جیسے garbageیعنی کوڑاکرکٹ پھینکتے ہیں،بڑھ چڑھ کرشاپرکااستعمال کرتے ہیں،فیکٹریوں میں بڑے پیمانے پرشاپرتیارکرتے ہیں،اورآبادی بڑھانے میں نمبر1 میں ہوتے ہیں statsکیمطابق پاکستان آبادی بڑھانے میں چوتھے یاپانچویں نمبرپرہے۔۔۔
پاکستان میں18000فیکٹریاں شاپنگ بیگ بنارہی ہیں
7000ٹن کراچی جبکہ 12000ٹن wastageلاہورسے روزانہ اکٹھاکیاجاتاہے
۔۔۔۔
یہ نقصان کس طرح متاثر کرسکتے ہیں؟
آپ جانتے ہیں کہ پلاسٹک کبھی بھی ریسائیکل نہیں ہوتااگرہوابھی توکئی سوسال بعدتک انتظارکرناپڑسکتاہے
ان کاwastageیعنی کوڑاکرکٹ جب دریا،سمندر،ندی نالوں ،تالابوں اورندی نالوں میں پھینکاجاتاہے تویہ پانی میں جاکرپانی کوآلودہ کرتاہے
کسی سوراخ یعنی پانی کے نکلنے کی جگہ میں پھنس کرfloodاورگھروں کی چھتوں کے گرنے کاسبب بن سکتےہیں
ان کوجلانے سے ان میں سے خارج ہونے والادھواں فضامیں شامل ہوکرفضاکوآلودہ کردیتےہیں
کاربن ڈائی آکسائیڈ(CO2)
یہ گرین ہاؤس گیس ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔
کاربن مونو آکسائیڈ (CO)
یہ ایک زہریلی گیس ہے جو آکسیجن کی کمی کی صورت میں پیدا ہوتی ہے اور سانس کے ذریعے جسم میں جانے پر خون میں آکسیجن کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔
اوربھی بہت ہیں لیکن میرے خیال میں یہ سب سے خطرناک ہوسکتے ہیں
اب اس نقصان کودیکھتے ہوئے لوگوں کواس سے آگاہ بھی توکرناتھا نا۔۔۔!اس لیے یہ دن رکھاگیاتاکہ ہم یاد رکھیں کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے ہی کھدائی کرتے ہی چلےجارہے ہیں
آخرمیں بات آتی ہے ان کے سلوشن (حل) کی تو اس میں کچھ چیزیں جوآج میں سیکھ سکا اورآپ سے شیئرکرنے کے قابل ہوسکا
* ہرحکومت اپنے مطلب کی ترامیم توکروالیتی ہے اُ ن کوچاہیئے کہ ایک ترامیم اس کی روک تھام کیلئے بھی کروائے جوکہ ہرحکمران اپنی حکومت میں وہ جاری رکھے!
**اپنے مائنڈسیٹ کوچینج کرناچاہیے with the *behavioral* change
*نئے قوانین کوadopt کرنے کیساتھ ساتھ ان پرعمل بھی کرناچاہیے
*لوگوں کو کمپین کے ذریعے awareکرناچاہیئے (خواہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہو یا کسی سیمینار کی ذریعے)اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کرناچاہیے تاکہ وہ اسے سیریئس مسئلہ سمجھیں بجائے عمران خان،نوازشریف ،شہبازشریف جیسی سیاسی شخصیات کے جو مفاد پرست ہواکرتے ہیں ،اپنی اور اپنے ملک کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں
*پلاسٹک کااستعمال کی جگہ کوئی Alternativeبیگ استعمال کرناچاہیے جبکہ یہ کام کرنااوراس پرعمل کرواناحکومت کاکام ہے
*میڈیاکے لوگوں سے اچھاتعلق رکھنااوراُن سے coverageکے ذریعے لوگوں کوآگاہ کرنا
*آبادی کوکنٹرول کرناکیونکہ آلودگی اورpopulationدونوں interconnected ہیں جتنی آبادی میں اضافہ ہوگااُتناہی آلودگی میں اضافہ ہوگا
*پلاسٹک بیگ بنانے اوراس کے استعمال پرپابندیاں لگانی چاہیے
*سب سے اہم اس کے نقصانات کوAdopt کرنا تاکہ اس کے حل کی طرف بڑھا جاسکے
*اس سے متعلق پُرانے پاس کیے گئے قوانین کوreviewکرناتاکہ اس کی improvement کیلئے نئے قوانین عمل میں لائے جاسکیں
*کمیونیکیشنCommunicationکے طالب علموں اوراساتذہ میں collaborationکرواناتاکہ دونوں مل کرلوگوں کوبڑے پیمانے پرآگاہ کرسکیں
* ان سے متعلق چھوٹی جماعتوں سے لے کر یونیورسٹی کے لیول تک سلیبس میں شامل کی جائیں
* ہمیں درختوں کوبڑھانے کیلئے بھی آگاہی پھیلانی چاہیے تاکہ ہم بجائے موت کے زندگی کوپیداکریں
نوٹ:یونیورسٹیوں میں ان سے متعلق پڑھائی جانے والی theories کیساتھ ساتھ practical بھی کروانا
اگر ہم ان میں سے چندایک بھی باقاعدگی سے Adopt کرلیں اورعمل کرناشروع کردیں توہمارا ماحول آلودگی سے پاک ہوگا بیماریوں سے محفوظ،کھلی ہوامیں سانس لے سکیں گے اورمستقبل کی جنریشن کیلئے ایک بہترزندگی اورایک اچھامستقبل چھوڑسکیں گے

"چونکہ میری تصویر کیمراوومین کی طرف سے نہیں ملی تو وہ کل اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا "پچھلے دنوں  پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپا...
04/06/2025

"چونکہ میری تصویر کیمراوومین کی طرف سے نہیں ملی تو وہ کل اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا "

پچھلے دنوں پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کی طرف سے اسپورٹس گالامنعقد ہواجس میں مجھ سمیت چنداسٹوڈنٹس نے بھرپور حصہ لیا اور میچزمیں جان لڑاکراسپورٹس گالہ میں کرکٹ کاتاج اپنے نام کرلیا" فائنل میچ کے آخری آوورمیں ،آپ کے بھائی نے3رنزبناکرمیچ کواپنی ٹیم کے نام کروایا"
اورآج کی تقریب بہت ہی خصوصی تھی کیونکہ اس میں جیتنے والی ٹیم کومیڈل اورسرٹیفیکیٹ دیے جانے تھے جبکہ صرف رجسٹریشن کروانے والوں کوبھی سرٹفیکیٹ ملنے تھےاورمیں توپہلے ہی اپنی ٹیم کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے بے تاب تھااورآخرانتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں۔۔۔تقریب شروع ہوئی آپ کے بھائی نے قرات کی اوریوں اس تقریب کاآغاز ہوگیااسپورٹس میں جیتنے والی ٹیم کومیڈل اورسرٹیفیکٹ دینے کی باری آئی اسکیلئے جب کسی بھی کھلاڑی کانام لیاجاتاتومیں سوچتابس باری آنے والی ہے یہ نہیں تواگلی باری آپ کی ہے میں پُرجوش اورتالیاں بجاتارہایہاں تک کہ میں نے کیمرہ مین کوکہاکہ میں جب سرٹیفیکیٹ لوں تواچھی سی تصویرکھینچنا۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیمیناردی اینڈہوگیااورمیں دیکھتاہی رہ گیااورپتہ چلاآپ توٹیم کاحصہ ہی نہیں ہو
اس تقریب کے بعدآپ کے بھائی کواحساس ہواکہ "آپ تونہ 3میں تھے اورنہ ہی 13میں"
سب سے بڑھ کریہ میرے لیے اِک تجزبہ رہاجس سے سیکھے بغیرمیں نے نہ جانے دیا!
آخرمیں،میں یہ سوچ کرروانہ ہوگیاکہ
زندگی کے نشیب وفرازمیں
ایسے لمحات بھی آتے رہتے ہیں
"ہمارے اُستادکہاکرتے ہیں کہ اگرآپ کوئی کامیابی حاصل کریں تواُسے لوگوں کوبتایاکریں یہ ہی توپبلک ریلیشنزوالے کیاکرتے ہیں"

03-06-25مجھے  یہ بات بتانے میں خوشی ہوگی کہ آج میں ایک سیمینارکاحصہ رہا۔۔جس میں cervical Cancer کے بارے میں بات چیت کی گ...
03/06/2025

03-06-25
مجھے یہ بات بتانے میں خوشی ہوگی کہ آج میں ایک سیمینارکاحصہ رہا۔۔جس میں cervical Cancer کے بارے میں بات چیت کی گئی اوریہ میرے لیے سرپرائزکن تھاکیونکہ میں نے یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا ہواتھا جب پتہ چلایہ توبہت خطرناک بیماری ہے جو کہ کینسرکی صورت میں ہے اورسب سے بڑھ کراس کاعلاج بھی ہے ایک ویکسین کی صورت میں اورہم سمیت بہت سےلوگ اس سے آگاہ نہیں تھے توپتہ چلاکہ یہ بیماری ہماری ننھی منھی بہنوں میں ہی ہوسکتی ہیں جو کہ اس بیماری کوبتاتے ہوئے شرم محسوس کرتی ہیں یاپرواہ نہیں کرتیں
یہ بیماری 9 سے لے کر14سال والی لڑکیوں میں HPVویکسین کے ذریعے رُک سکتی ہے
اوریہ ایک بُری بیماری یاکینسربننے سے بچاسکتی ہے
میں نے سوچاکیوں نہ ہم خوداس نئی innovationکااپنی ذمہ داری سمجھ کرپھیلائیں تاکہ ہماری بہنیں اس کینسر جیسی مرض سے بچ سکیں!
شکریہ

20/05/2025

آرمی چیف عاصم منیرجنرل کے عہدے سے ترقی کرکے فیلڈمارشل بن گئے!

فیلڈمارشل کیاہے؟

فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی رینک (عہدہ) ہوتا ہے جو عام طور پر بری فوج (Army) میں دیا جاتا ہے۔ یہ عہدہ عموماً جنگی خدمات یا فوجی کارناموں کے اعتراف میں کسی سینئر ترین جنرل کو اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل کی خصوصیات...
یہ عہدہ جنرل (General) سے بھی اونچا ہوتا ہے۔

اکثر ممالک میں یہ عہدہ صرف غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے اور ہمیشہ ایکٹیو سروس میں نہیں ہوتا۔

پاکستان میں یہ عہدہ صرف ایک شخصیت کو ملا: فیلڈ مارشل ایوب خان، جو پہلے آرمی چیف اور بعد میں صدر پاکستان بنے۔

"آرمی چیف عاصم منیرجنرل کے عہدے سے ترقی کرکے فیلڈمارشل بن گئے"فیلڈمارشل کیاہے؟فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین ...
20/05/2025

"آرمی چیف عاصم منیرجنرل کے عہدے سے ترقی کرکے فیلڈمارشل بن گئے"

فیلڈمارشل کیاہے؟

فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی رینک (عہدہ) ہوتا ہے جو عام طور پر بری فوج (Army) میں دیا جاتا ہے۔ یہ عہدہ عموماً جنگی خدمات یا فوجی کارناموں کے اعتراف میں کسی سینئر ترین جنرل کو اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل کی خصوصیات...
یہ عہدہ جنرل (General) سے بھی اونچا ہوتا ہے۔

اکثر ممالک میں یہ عہدہ صرف غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے اور ہمیشہ ایکٹیو سروس میں نہیں ہوتا۔

پاکستان میں یہ عہدہ صرف ایک شخصیت کو ملا: فیلڈ مارشل ایوب خان، جو پہلے آرمی چیف اور بعد میں صدر پاکستان بنے۔

Ceasefire. War is over.
10/05/2025

Ceasefire. War is over.

Address

Kot Radha Kishan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Moiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share