
17/07/2025
کچھ لوگ تصویر نہیں، تاریخ بنا جاتے ہیں
لمحوں کو لفظوں میں نہیں، عکس میں قید کر جاتے ہیں 🎥✨
ظفرسانگی (Zafar Edits) انہی لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے Broadcasters Challenge Series کے ہر لمحے کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے زندہ کر دیا۔ وہ خصوصی طور پر اس ایونٹ کی ڈاکومنٹری بنانے کے لیے تشریف لائے، اور جس خوبصورتی سے انہوں نے ایونٹ کی جھلکیاں، کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس، اور میدان کا جوش و خروش محفوظ کیا — وہ قابلِ داد ہے۔
ظفر بھائی نے نہ صرف مکمل ایونٹ کو ڈاکومنٹری کی صورت میں محفوظ کیا، بلکہ ہر کھلاڑی کی محنت، ہر چھکے، ہر وکٹ اور ہر خاص لمحے کی جھلکیاں بھی الگ سے تیار کیں، تاکہ Broadcasters کے یہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں۔
ہم تمام Broadcasters کی جانب سے ظفرسانگی بھائی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور اس ایونٹ کو ایک یادگار تصویری داستان میں بدل دیا۔
اللہ تعالیٰ ظفر بھائی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور اُن کے فن کو اور بلندی عطا کرے۔
دعا ہے کہ آپ کا کیمرہ ہمیشہ کامیابیوں کے مناظر قید کرتا رہے۔ 🌟📷🎬
Zafar Sangi ❤️