Kotla Times News Paper

Kotla Times News Paper Kisi B Sarkari or Gair Sarkari Adaarey k Mutaliq Shkayat K Lye Rabta Krain....
national press club such news daily justice KTN news kotla Arab Ali Khan

22/08/2025
آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قائد محترم عمران خان کے خلاف نو مقدمات میں ضمانت کی منظوری د...
21/08/2025

آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قائد محترم عمران خان کے خلاف نو مقدمات میں ضمانت کی منظوری دے کر ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف عدلیہ کی بالادستی اور انصاف کی جیت ہے بلکہ تمام پرامن شہریوں اور پارٹی کارکنان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام بھی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی اختلاف اور رائے کے اظہار کا ہر شہری کو حق حاصل ہے، اور کسی بھی شخص کو بلاجواز گرفتار یا ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عدلیہ ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہے۔

میں اپنے حلقے PP-28 گجرات کے تمام کارکنان اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم پرامن جدوجہد، جمہوری حقوق اور قائد کے نظریے کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم رہیں گے۔ ہم ہر فورم پر عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان آج ایک مرتبہ پھر عدلیہ کے فیصلے سے مطمئن اور حوصلہ مند ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ پاکستان میں انصاف، امن اور جمہوری اقدار کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

چوہدری شاہد رضا کوٹلہ
ایم پی اے PP-28 گجرات
پاکستان تحریک انصاف

21/08/2025
18/08/2025

لندن :
“المصطفی ویلفئر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام پاکستان کی ۷۹ ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی، تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد مختلف پاکستانی گلوکاروں کی آواز میں ملی نغموں سمیت پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانے سنوائے گئے، اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کا اصل پیغام صرف جشن یا جھنڈے لہرانا نہیں بلکہ بھائی چارہ، یکجہتی اور باہمی احترام ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے ایک قوم بننے کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رنگ ونسل، زبان یا علاقے سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں، مقررین نے
یومِ آزادی کا مطلب صرف آزادی نہیں، بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہے، اپنے خطاب میں ہونسلو بارو کی مئیر Amy Croft نے برطانیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آزادی ایک نعمت ہوتی ہے اور پاکستانیوں سمیت ہر قوم اس کی قدر جانتی ہے اُنہوں نے کہا برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی اس ملک میں انتہائی مخنتی کمیونٹی کے طور پر جانے جاتے ہیں، اُنہوں نے مزید کہا پاکستان آپ کی شناخت اور جڑوں کا مرکز ہو سکتا ہے، جبکہ برطانیہ آپ کی موجودہ زندگی، مواقع اور روزمرہ کا گھر ہے اس لیے دونوں کے لیے محبت اور وفاداری اہم ہے اور یہی جذبہ امن و آشتی اور ایکدوسرے سے محبت اور بھائی چارے کی ضمانت ہے، اس موقع پر ممتاز بیرسٹر زبیر اعوان، ڈپٹی میئر آف ہونسلو شکیل اکرم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی اور کہا لندن جیسے شہر میں 14 اگست کی تقریبات کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ کثیر الثقافتی کمیونٹی اس میں بھرپور شرکت کرتی ہے،
صرف پاکستانی نہیں بلکہ مختلف قومیتوں اور مذاہب کے لوگ بھی آ کر جشن میں شامل ہوتے ہیں، سبز و سفید جھنڈے تھامتے ہیں، پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں اورموسیقی پر جھومتے ہیں یہ منظر ہمیں ایک مثبت پیغام دیتا ہے کہ آزادی، محبت اور بھائی چارہ سرحدوں سے بڑھ کر ہیں، اور مل جل کر رہنا کثیر الثقافتی معاشرے کی سب سے بڑی طاقت ہے، اس موقع پر کھانے پینے کی مختلف اشیا کے سٹالز لگائے گئے تھے، تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17/08/2025

کوٹلہ ارب علی خان (کے ٹی این نیوز) کوٹلہ ارب علی خان
ملکوال میں قدرت کا کرشمہ، دس دن کی میمنی نے دودھ دینا شروع کر دیا، اہل علاقہ اللّٰہ کی قدرت پر حیران رہ گئے
ملکوال کے محلہ کوٹلی نزد پرانا سول ہسپتال کے رہائشی علی ملنگ کی بکری نے دس دن پہلے دو بچوں کو جنم دیا۔ علی ملنگ اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ اس کی دس دن کی میمنی (بکری کی بچی) کے باقاعدہ دودھ والے دو تھن ہیں۔ اس نے جب ان تھنوں کو دوہا تو ان میں سے دودھ نکلنے لگا جس پر وہاں موجود اہل محلہ بھی حیران رہ گئے۔ علی ملنگ نے بتایا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی اس قدرت پر نہ صرف حیران ہے بلکہ شکر گزار بھی ہے۔ علی ملنگ نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین بات ہے کہ دس دن کی میمنی کے تھن ہیں اور ان سے دودھ بھی نکلتا ہے علی ملنگ نے کہا کہ وہ روزانہ میمنی کا دودھ دوہتا ہے گو کہ ابھی یہ دودھ کم ہوتا ہے لیکن دس دن کی میمنی کا دودھ دینا ایک حیرتناک بات ہے

کوٹلہ ارب علی خان (کے ٹی این نیوز) کوٹلہ ارب علی خان تھانہ دولت نگر کے گاؤں مہسم شریف میں اندھا دھند فائرنگ  کرکٹ کھیلتے...
16/08/2025

کوٹلہ ارب علی خان (کے ٹی این نیوز) کوٹلہ ارب علی خان
تھانہ دولت نگر کے گاؤں مہسم شریف میں اندھا دھند فائرنگ کرکٹ کھیلتے معمولی جھگڑا فائرنگ سے فاخرمظہر موقع پر جانحق۔طاہر مظہر،اور ان کا ماموں یاسر مہر شدید زخمی

*حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا*
16/08/2025

*حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا*

Address

Kotla
50990

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kotla Times News Paper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kotla Times News Paper:

Share