KOTLA News

KOTLA News Rapid access to information is the right of every citizen
(199)

27/04/2020
Mufti Syed Adnan Kakakhail (Official)

صحابہ میری جان

Kalam: Mere Aaqa Madni da (صحابہ ؓ میری جان)
Vocalists: Khawaja Sultan Qamar & Arslan Najeeb Ghumman
Poet: Mufti Saeed Arshad Al Hussaini
Director/Post Animation: Muhammad Rizwan Minhas
Dop/ Edit: Tanveer Ahmed Color Spells
Sound: MQ Studio
Release: Al Burhan Digital
#صحابہ_میری_جان

23/04/2020

🌙
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ مفتی منیب الرحمٰن
پاکستان بھر میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو گا۔ رویت ہلال کمیٹی

🤲🌙

23/04/2020

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر، ترکی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل پہلا روزہ ہوگا۔ 🌙

23/04/2020

مظفرآباد(پی آئی ڈی)23/اپریل2020
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزراء حکومت راجہ نثار احمد خان، چوہدری محمد عزیز، راجہ عبدالقیوم خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر مصطفی بشیر، محترمہ نورین عارف،چوہدری محمد اسماعیل،چیف سیکرٹری مطہرنیازرانا، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز،سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار،انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان نے شرکت کی۔اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات کے مطابق آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں 1 ہفتہ کی توسیع کردی گئی۔ہفتے میں دو دن بروز جمعہ اور منگل مکمل لاک ڈاون کیا جائیگا۔شادی بیاہ اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی جاری رہیگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوکانوں مارکیٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے 8 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔بزرگوں اور بچوں کے مارکیٹس میں آنے پر مکمل پابندی ہو گی۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کاروائی کی جائیگی۔دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا دوکاندار کی ذمہ داری ہوگی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی۔مساجد کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔

23/04/2020

مظفرآباد
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس وزرا کرام اعلی حکام کی شرکت

آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں 4 ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے وزیراعظم آزادکشمیر

بیرون آزادکشمیر اور اندرون آزادکشمیر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیگی وزیراعظم آزادکشمیر

ہفتے میں دو دن بروز جمعہ اور منگل مکمل لاک ڈاون کیا جائیگا راجہ فاروق حیدر

شادی بیاہ اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی جاری رہیگی راجہ فاروق حیدر خان

دوکانوں مارکیٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے 8 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر

بزرگوں اور بچوں کے مارکیٹس میں آنے پر مکمل پابندی ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کاروائی کی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر

دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا دوکاندار کی ذمہ داری ہوگی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر

مساجد کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروایا جائیگا راجہ فاروق حیدر خان

مظفرآباد،کشمیرامیج صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچ گئےہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزادک...
21/04/2020

مظفرآباد،کشمیرامیج
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچ گئے
ہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انکا استقبال کیا
عارف علوی نے ایوان وزیراعظم میں کرونا وائرس کے حوالہ سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت. بریفنگ میں صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان بھی شریک

20/04/2020

پٹہکہ نصیرآباد نیوز
پابندی کے باوجود بھی لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر شکاریوں نے جنگل کا رخ کر دیا گزشتہ کئی دنوں سے بندوقیں لیکر سندبن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شکاریوں نے ڈھیر ڈال لئے جب آج کل پرندے انڈے دیتے اس ظلم فوری طور روکا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے

16/04/2020

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق ایم ایل اے حلقہ کوٹلہ میرعبدالرحمن مرحوم کی صاحبزادی اور ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیراورنگزیب کی ہمشیرہ کی کرونا کے باعث برطانیہ میں وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیا اس موقع پراپنے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دعاگوہوں اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس نصیب فرمائے۔

پٹہکہ/کمشنر مظفرآباد میڈم تہذیب النساء،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کا دورہ پٹہکہ قرنطینہ سینٹر پٹہکہ،احساس کفاکت سینٹر ...
16/04/2020

پٹہکہ/
کمشنر مظفرآباد میڈم تہذیب النساء،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کا دورہ پٹہکہ قرنطینہ سینٹر پٹہکہ،احساس کفاکت سینٹر کا تفصیلی معائینہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ سید غلام محی الدین گیلانی،تحصیلدار راجہ بلال حسین نے بریفنگ دی اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی پٹہکہ،نائب تحصیلدار قمر عزیز،ڈاکٹر بشرا،چیف آفیسر محمد نصیر خان عباسی،چیکنگ افیسر سید سجاد گیلانی بھی ہمراہ ہیں،،

16/04/2020

پروگرام کیش ایمرجنسی احساس اے ٹی ایم سے پیسے کیسے نکلوا ئیں گےاحساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والے بارہ ہزار روپے اب آپ ایچ بی ایل کی کسی بھی اے ٹی ایم سے نکلوا سکتے ہیں.

اگر آپ کو کفالت پروگرام کی رقم ملنے کا تصدیقی میسج موصول ہو چکا ہے ہے تو آپ یہ 12000 ڈسٹریبیوشن پر جائے بغیر ایچ بی ایل کے کسی بھی اے ٹی ایم سے حاصل کر سکتے ہیں.

طریقہ کار درج ذیل ہے:
1. اپنے اصل شناختی کارڈ (یا کاپی) کے ہمراہ قریبی ایچ بی ایل کی اے ٹی ایم پر تشریف لائیں.

2. اے ٹی ایم کی سکرین پر دو دفعہ ٹچ کر کے اس کو آن کریں

3. اب آپ کے سامنے مختلف آپشنز آئیں گے، ان میں سے "احساس کفالت پروگرام" کا انتخاب کریں.

4. اب اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی سپیس یا ڈیش کے لکھیں.

5. اپنا دایاں انگوٹھا اے ٹی ایم کی بائیو میٹرک ڈیوائس پر رکھیں.

6. اپنی رقم اے ٹی ایم سے وصول کریں.

سردار وقار حسین ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد اور  ضیاء الرحمن اعوان کی زیرنگرانی پٹہکہ نصیرآباد میں کروونا وائرس سے بچ...
16/04/2020

سردار وقار حسین ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد اور ضیاء الرحمن اعوان کی زیرنگرانی پٹہکہ نصیرآباد میں کروونا وائرس سے بچاو کےلیے سپرے کیا گیا

ڈی ایچ او سعید اعوان ۔ایڈمنسٹریٹر  مونسپل کمیٹی پٹہکہ راجہ عبداللہ خان ۔اسسٹنٹ کمیشنر غلام محی الدین گیلانی ۔تحصیلدار را...
16/04/2020

ڈی ایچ او سعید اعوان ۔ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی پٹہکہ راجہ عبداللہ خان ۔اسسٹنٹ کمیشنر غلام محی الدین گیلانی ۔تحصیلدار راجہ بلال خان ۔قرنطینہ سنٹر پٹہکہ نصیرآباد کا وزٹ کررے ہیں اس دوران انھوں موجود سٹاف کو بریفنگ دی،

15/04/2020

بڑی خبر..

ہائی کورٹ آزادکشمیر نے گستاخ صحابہ مقبول شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔۔مقبول شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔جج ہائی کورٹ راجہ صداقت حیسن نے اپیل ضمانت مسترد کی۔۔

15/04/2020

مظفرآباد ( YJF News) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کے علما کرام کا اجلاس

آزادکشمیر میں نماز پنجگانہ جمعہ اور تراویح پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائیگی ۔

مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا ۔

آزادکشمیر بھر میں لاک ڈاون کے دوران علما کرام پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں گے۔

علما کرام نے ہیلتھ ایمرجنسی کے حوالے سے اٹھاے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

15/04/2020
aiou.edu

اعلاع برائے توسیع داخلہ ابی اے، اے ڈی، بی ایس اور تمام ایم اے پروگرامز سمسٹر بہار 2020ء!
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کے حالات اور اپنے طلباء کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے درج بالا تمام پروگرامز کی داخلہ تاریخ بنا کسی لیٹ فیس کے 5 جون 2020ء تک توسیع کر دی ہے.

تاریخ میں توسیع کے علاوہ یونیورسٹی نے تمام طلباء کی فیس دو اقساط میں وصول کرنے کا بھی نوٹس جاری کر دیا ہے. طلباء اپنی فیس کے چلان یونیورسٹی کی ویب سائٹ aiou.edu.pk سے نکال سکیں گے پہلی قسط کی آخری تاریخ 05 جون 2020ء اور دوسری قسط کی آخری تاریخ 17 جولائی 2020ء مقرر کی گئی ہے.

پٹہکہ/پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ کے حکومت آزاد کشمیر کورونا وا...
15/04/2020

پٹہکہ/
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ کے حکومت آزاد کشمیر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کرے لاک ڈاون کے باعث مزدور طبقہ سفید پوش لوگ بڑی پریشانی سے دوچار ہیں حکومتی نمائندے غائب احساس کفالت پروگرام سسٹم میں بہتری لا کر خواتین کو باعزت طریقے سے ادائیگی یقینی بنائی جائے حکومت آزاد کشمیر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی پٹہکہ حاجی علی اکبر عثمانی،ریاض عباسی،انیس اعوان،لیاقت اعوان،عزیز ڈار،ملک عبدالرحیم ودیگر کارکنان کے ہمراہ پریس کلب پٹہکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت فیصلہ کیا جس پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وفاقی حکومت چاروں صوبوں آزاد کشمیر حکومت کو اعتماد میں لیکر پالیسی جاری کرے بینظر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی نے شروع کیا جس کا نام تبدیل کرکے عوام کو نت نئے مسائل سے دوچار کیا جا رہا ہے وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بروقت فیصلے کرے حکومت کی غیر سنجیدگی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے آزاد کشمیر کے عوامی نمائندے گھروں سے نکل کر عوام کی خبر لیں حکومت دیہی علاقوں کے بجلی بلات تین ماہ کے لیے معاف کرے ٹیکسسز کا سلسلہ بند ہونا چاہیے لوڈ شڈنگ کا خاتمہ کیا جائے کاروبار صنعتیں بند ہونے سے بجلی وافر مقدار میں موجود اس کے باوجود لوڈ شڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوں سے تاجر بھی بری طرح سے متاثر ہیں زرعی اور کاروباری قرضہ پر شرح سود معاف کیا جائے آزاد حکومت اور بیورو کریسی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں احساس کفالت پروگرام علاقائی سطح پر سینٹر قائم کر کے خواتین کی تذلیل بند کی جائے اور متاثرہ لوگوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے حکومت وزیر اعظم انفراسٹریکچر فنڈز جو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال ہوتے ہیں وہ لاک ڈاون سے متاثرہ لوگوں پر لگائے جائیں اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو متوسط طبقے کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے،،

15/04/2020

اسلام علیکم!
جیسا کہ سب کے علم میں ہے، پوری دنیا دور حاضر کے سب سے بڑے اور عالمگیر وبائی مسئلہ کا سامنا کر رہی ہے اور دنیا کی ہر حکومت اپنے تئیں اس آزمائش سے نپٹنے کی سعی کر رہی ہے۔ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی شخص، سیاسی جماعت یا حکومت انفرادی طور پر اس وبا سے نہیں نبرد آزما ہو سکتا۔ حکومتیں یقیناً پوری کوشش کر رہی ہیں لیکن اس کا پُر اثر مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ عوام حکومتی پالیسیز اور رہنما اصولوں پر عمل کر کے حکومت کاوشوں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
آزاد خطہ میں چونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہے اور جماعت کے رکن کی حیثیت سے میں نے ضروری سمجھا کہ اپنی جماعت اور قائد جناب Raja Muhammad Farooq Haider khan صاحب کی جانب سے کی جانے والی بروقت کاوشوں کو عوام میں اجاگر کرنے کی ادنیٰ سی کوشش کروں۔ اس کے علاوہ یہ امر بھی پیشِ نظر تھا کہ عوام میں اس موذی مرض کے نپٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے شعور (جو ماشاءاللہ ریاست کے عوام میں بدرجہ اتم موجود ہے) کو مزید اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے۔
متحد رہ کر ہی ہم اس ان دیکھے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، انشاء اللہ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
منجانب: انجنئیر راجہ فراز عارف

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری سردار جاوید ایوب صاحب  پٹہکہ میں پریس کانفرنس
15/04/2020

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری سردار جاوید ایوب صاحب پٹہکہ میں پریس کانفرنس

12/04/2020

پٹہکہ نصیرآباد
اسسٹنٹ کمشنر سید غلام محی الدین گیلانی کی کاوشوں سے پٹہکہ نصیرآباد میں قرنطینہ سنٹر قائم گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری کے ہاسٹل میں قرنطینہ سنٹر میں بیرون ملک پاکستان کے مختلف ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ سنٹر میں کچھ دن چھوڑیں گے

12/04/2020
11/04/2020

افواہوں پر کان نہ دریں
تمام لوگوں سے گزارش ہے پٹہکہ گلپنہ کرونہ وائرس کے بارے ميں من گھڑت افواہیں نہ پھیلائیں گزشتہ روز ہمارے امام مسجد سید خالد کاظمی صاحب کے والد صاحب محترم سید یوسف شاہ صاحب امبور ہسپتال میں بیماری کی وجہ داخل تھے کل ان ہسپتال انتظامیہ نے ڈسچارج کر دیا تھا ہم احتیاطی اقدامات کرتےہوئے اہلے محلہ سے میل جول پر پابندی لگائی وہ امبور ہسپتال تھے اس لیے برائے مہربانی افواہ ساز فیکٹری پر نہ جائیں ہم نے پٹہکہ انتظامیہ کے تعاون سے ان مظفرآباد چیک اپ کے لیے بجوا دیا
محمد راشد اعوان

06/04/2020

*سہنسہ، زمین کے تنازعہ پرفائرنگ، ویڈیووئرل* سہنسہ(اے جے کے نیوز)سہنسہ زمین پرتنازعہ،دوافرادقتل،ایک زخمی،راولپنڈی زخمی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ندیم،رفیق،سرفراز،طارق،اللہ رکھا ایڈووکیٹ،آزاد وغیرہ قوم راجپوت اورحوالدارکالو،عمران،عرفان کازمین پرتنازعہ تھاجس پردونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں حوالدارکالو اورعمران موقع پرقتل ہوگئے جبکہ عرفان شدیدزخمی ہوگیاجسے راولپنڈی ریفرکردیاگیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیاجبکہ دیگرکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تھانہ پولیس پنجگراں کی شاندار کاروائی تین سمگلر چوری شدہ گاڑی سمیت دھر لیےتھانہ پولیس پنجگراں کے ایس ایچ او میر مزمل حسی...
06/04/2020

تھانہ پولیس پنجگراں کی شاندار کاروائی تین سمگلر چوری شدہ گاڑی سمیت دھر لیے
تھانہ پولیس پنجگراں کے ایس ایچ او میر مزمل حسین ہمراہ نفری ضلع نیلم سے مظفرآباد کو لے جانے دیودار کے قیمتی سلیپران رات کی تاریکی میں حالیہ کروناوائرس لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوے تھانہ پولیس پنجگراں کی حدود میں سمگلر لکڑ فروش تین ملزمان گرفتار کر لیے ایف آئی آر درج عوام علاقہ ایس ایچ او مزمل حسین انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین

03/04/2020

افسوسناک خبر
انا للہ وانا الیہ راجعون
پی آر او محترمہ نورین عارف صاحبہ ملک احتشام کہوڑی والے کی زوجہ محترمہ وفات پا چکی ہیں جن کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ کہوڑی میں ادا کی جائے گی
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

01/04/2020

بریکنگ نیوز
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین تبدیل ایس ڈی ایم غلام محی الدین گیلانی ایس ڈی ایم پٹہکہ تعینات

سپریم کورٹ آزادکشمیر۔31/03/2020 سپریم کورٹ نے حلقہ کوٹلہ کے سپوط سینئیر طاہر عزیز خان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) کی اپیل پر ہ...
31/03/2020

سپریم کورٹ آزادکشمیر۔31/03/2020
سپریم کورٹ نے حلقہ کوٹلہ کے سپوط سینئیر طاہر عزیز خان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) کی اپیل پر ہائی کورٹ کا فیصلہ suspend کرتے ہوئے تمام رہا شدہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت العالیہ نے سینکڑوں قتل کے و دیگر ملزمان کا پیرول و ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا، عوام الناس کی طاہر عزیر خان صاحب کو مبارکباد اور فیصلے کو سراہا

31/03/2020

وزیر اعظم آزاد کشمیر اور انتظامیہ توجہ فرمائیں۔۔۔۔

کرونا کے نام پر لوگوں/تاجروں کو کھلونا نہ بنایا جائے۔۔۔۔

جناب وزیراعظم آزاد کشمیر/ محترمہ کمشنر مظفرآباد ڈویژن/ جناب ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

گزشتہ کل 30 مارچ 2020 کو ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو اوقات کار میں ردوبدل کیا گیا ہے تاجر جائنٹ کمیٹی مظفرآباد کو اس پر سخت تحفظات ہیں۔

1- یہ کہ گورنمنٹ کی طرف سے اشیاء خوردونوش، میڈیکل سٹورز، سمیت دیگر جن کاروبار کو عوام الناس کیلیئے کھلا رکھا گیا ہے ان کے اوقات کار کو کل تک کی پوزیشن پر بحال رکھا جائے۔

2- یہ کہ دور دراز سے اپنے کاروبار جو کہ عوام کی سہولت کیلیئے رواں رکھے گے ہیں صبح 8 سے 11 اور شام 4 سے 6 تک نئے اوقات کھولنا اور بند کرنا ممکن نہ ہے۔

3- یہ کہ دو دو گھنٹے دوکانیں کھولنے اور بند کرنے میں جہاں تاجران کیلیئے کسی مصیبت سے کم نہیں وہاں رش کم نہیں پہلے سے کہیں زیادہ ہونے کے زیادہ چانس ہیں جو کہ تکلیف میں کمی نہیں اضافہ کریں گے۔

4- یہ کہ تاجر اینے کاروبار بند کر کے جو حکومت/انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کو مزید کسی امتحان میں نہ ڈالا جائے۔

5- تاجران کو یہ بھی شکایت ہے کہ معقول وجہ بتانے کے باوجود بازار/ سڑک پر نکلنے والے تاجر کے ساتھ مقامی پولیس اور انتظامیہ کا رویہ مناسب نہ ہے اور لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے جو کہ درست نہ ہے۔

6- یہ کہ شہر بھر میں رات کے اوقات میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ شہر کے متحدد بازاروں گھڑی پن/خواجہ بازار مدینہ مارکیٹ سمیت کئی مقامات پر چوریاں ہو رہی ہیں اور تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

7- یہ کہ شہر بھر کے بازاروں میں رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے تاکہ چوریوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

لہذا حکومت اور انتظامیہ پولیس کی اصلاح کرتے ہوئے 30-03-2020 سے پہلے کے دوکانیں کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار ہی نافذ العمل فرمائے جائیں۔

منجانب۔ چیرمین
تاجر جائنٹ کمیٹی ضلع مظفرآباد

انجمن قانون گوئیاں /اانجمن پٹواریاں مظفرآباد نے افسر مال مظفرآباد شہزاد نسیم عباسی کی طرف سے پٹواری مراد حسین کو گال گلو...
31/03/2020

انجمن قانون گوئیاں /اانجمن پٹواریاں مظفرآباد نے افسر مال مظفرآباد شہزاد نسیم عباسی کی طرف سے پٹواری مراد حسین کو گال گلوچ زدوکوب کرنے پر افسر مال کے تبادلہ تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا

27/03/2020

پٹہکہ نصیرآباد ۔۔
میں آنے والا نیلم فلاور ملز کا آٹا پٹہکہ نصیرآباد تحصیل میں موجود ڈیلر مہنگے داموں عوام کو دینے کے بجائے مختلف علاقوں میں میں دوکانداروں کو فروخت کیا جارہا عوام کو مہنگے داموں راولپنڈی کا آٹا دو جاتا ہے لوکل آٹا آتے ہی غائب کردیا جاتا ہے ہم پٹہکہ نصیرآباد انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں پٹہکہ میں ڈیلرز کو پابند بنایا جائے لوکل لوگوں کو آٹا فراہم کیا جائے ۔۔۔

وزیرِ صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف صاحبہ،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی اور راجہ فراز عارف صاحب نے آج مظفرآباد قرنطینہ سنٹر کا ...
27/03/2020

وزیرِ صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف صاحبہ،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی اور راجہ فراز عارف صاحب نے آج مظفرآباد قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظام کا جائزہ لیا،محترمہ نے بہترین انتظامات پر راجہ فاروق حیدر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

27/03/2020

نوٹس اگائی عوام الناس
پٹہکہ نصیرآباد تحصیل انتظامیہ طرف سے عوام علاقہ تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے جو لوگ دوکانداروں سے اشیاء خوردونوش خریدیں گے ساتھ ریٹ درج کراکر رسید وصول کریں اگر کوئی دوکاندار رسید نہیں دیتا یا سامان مہنگے داموں فروخت کرتاہے تو نیچے دیے ہوئے نمبرز پر کال کر شکایت درج کرائیں شکایت کی صورت میں دوکان سیل کردی جائے گی دوکاندار کے خلاف کارروائی کی جائیگی
(1)اسسٹنٹ کمیشنر پٹہکہ
03453812505
(2) تحصیلدار پٹہکہ نصیرآباد
03005023827
(3) ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی. 03459106648

(4) ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں. 03454840612

(5)انچارج چوکی پولیس پٹہکہ نصیرآباد 03413258325

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر آزادکشمیر کے جملہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع دیدی...
25/03/2020

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر آزادکشمیر کے جملہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع دیدی گئی اب گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہونگی اطلاق سرکاری و نجی اداروں پر یکساں ہوگا

25/03/2020

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر آزادکشمیر کے جملہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع دیدی گئی اب گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہونگی اطلاق سرکاری و نجی اداروں پر یکساں ہوگا

23/03/2020

نوٹس پٹہکہ انتظامیہ
حکومت اور انتظامیہ کی طرف کے بار بار اعلانات کے باوجود ان لوگوں کو کچھ سمجھ نہیں اتا ۔👉 آج رات 12بجےسے بغیر ضرورت بازار میں گھومتا نظر آیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی فالتو گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط ہونگے 12سال سے کم عمر بچے بازار میں گھومتے پھرتے نظر آئے تو ان والدین کے خلاف کارروائی ہوگی👉 حکومت اور انتظامیہ سے تغا ون کرے ۔اور گھر تک محدود رہے 🙏

21/03/2020

ہمارے علاقے کے معزز اور بہترین انسان اور قابل فخر شخصیت رانا فقیر اللہ صاحب انتہائی علیل ہیں آئیں ہم انکی جلد اور کامل صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے. آمین.

Address

Pathikka Naseerabad Press Club
Kotla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOTLA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KOTLA News:

Videos

Nearby media companies


Other Kotla media companies

Show All

Comments

O- negative blood ki zarorat hai Bahia agr kise k pas hai tu mujy sy contact kry 03421631319 WhatsApp number PA bi local number PA bi plzzzzzz zz juldi...🙏🙏🙏🙏
چودھری موسیٰ الہٰی گجرات کا ڈوئیاں (کوٹلہ ارب علی خاں) جلسے سے خطاب:
سیڈ نیوز😰 یوسی سیدیور گاٶں گریاں سے گاڑی ایکسڈنٹ کا شکار۔تین افراد موقعہ پے جابحق کی اطلاع اور مزید دس افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے اللہ پاک رحم کا معاملہ عطا فرماۓ۔ رپورٹ۔Sagheer Rasheed
STUDY IN MOSCOW 🇷🇺🇷🇺 Best opportunity For Students Who are interested to study in the Heart of Russia..!!!! ▪Cheap Pakage ever For Moscow ▪100% Visa Ratio ▪Addmisison in State University ▪All Fee After Visa approval ▪Best City in the World ▪Easily Transfer to Europe We have successfully Got many Visa's And Its time to Explore New Students..!!!! We have Limited Seats So please contact us as soon as possible..!!! Why Overseas Education? • Authorised Consultant • Best staff • Registered With 2 offical Business partners in Pakistan and as well as 1 Business Partner in Slovkia • Very Cheap Servies Charges Contact Us: WhatsApp: +79028648019 Email [email protected]
helo
https://www.youtube.com/channel/UCa502zl6Gj_cr5f7mzk3aOA ایک بار ضرور ہمارے چینل کا وزٹ کرئے امید ہے آپکو ہماری ویڈیوز پسند آئیے گئی ۔کسی قسم کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابط کر سکتے ہیں 03455708255 علاقہ جابہ کے ہر ثقافتی میلے کی ہر اچھی تقریب کی ویڈیو علاقہ جابہ کے نعت خواں اور مقررین کے بیان آپ کو ہمارے یوٹیوب چینل پر مل سکتے ہیں ۔آپ اپنے گاوں علاقے کی خوبصورت ویڈیو ہمیں واٹس ایپ کرئے وہ بھی اپلوڈ کی جائے گئی اس کے علاوہ آپ یا آپ کے جاننے والا کوئی شحص جس کی آواز اچھی ہو تو اس آواز کو بھی ریکارڈ کر کے ہمیں سینڈ کرئے ہم بلکل فری میں ان کی آواز ان کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیے گئے جابہ نیوز سرائے عالمگیر فیس بک اور واٹس ایپ گروپ دونوں جو عرصہ دراز سے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں انشاء اللہ یوٹیوب پر بھی اپنے مشن کو جاری رکھئیں گئے۔انشاءاللہ یوٹیوب کی کامیابی کے بعد ایک ویب چینل بھی بنایا جائے گا ۔انشاءاللہ اپنے علاقہ جابہ سرائے عالمگیر کو پوری دنیا میں متعارف کریا جائے گا ۔اس علاقے کی ہر آواز کو اوپر تک لے کر جائے گئے ۔کیونکہ ہماری ٹیم کا ہر ممبر مثبت اور خدمت خلق کا جزبہ رکھتا ہے 00923455708255
hello
بخدمت جناب محترمہ نورین عارف مودبانہ گزارش ے کے گورنمنٹ بوائز پراءمری سکول کوٹ کگراں میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رے ھیں اہل علاقہ کی گزارش ے کہ ھمارے سکول کی عمارت کے بارے میں کچھہ ایکشین لیا جائے برائے مہربانی اج سے پھلے کیئ مرتبہ درخواست بھجوائی کس نے کوئ ایکشن نہيں لیا ھم محترمہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ھماری اس درخواست پر عمل درآمد کریں منجانب اہل علاقہ
بریکنگ نیوز:: اپنا حق مانگنے والی سحرش سلطان اور اسکے بزرگ چچا پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کے خلاف کل 11 بجے ایم ایس ایف کی جانب سے پریس کلب کے ںاہر احتجاج کیا جاہے گا تمام عہدیدار اور کارکنان اپنی شرکت یقینی بناہیں۔ ہارون عباسی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایم ایس ایف جامعہ کشمیر