Apni Saqafat اپنی ثقافت

Apni Saqafat اپنی ثقافت Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apni Saqafat اپنی ثقافت, Digital creator, Kotli Sarsawa.
(5)

ہمار تعلق جنت نظیر وادی کشمیر سے ہے☆کشمیر کی خوبصورتی اور ثقافت☆محافل میلاد، شعرخوانی، مشاعرہ اور کھیل کے میدانوں سے براہ راست☆علاقائی خبریں، معلوماتی اور فنی ویڈیوز☆ان سب کیلئے ہمارے اس پیج کو فالو اور اپنی ثقافت یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں☆

گورنمنٹ انٹر میڈیٹ کالج پنجیڑہ، شعیل ماڈل کالج سرساوہ، پاسبان ملت گرلز سیکنڈری سکول سرساوہ اور علاقے کے دیگر سکول سے نما...
23/07/2025

گورنمنٹ انٹر میڈیٹ کالج پنجیڑہ، شعیل ماڈل کالج سرساوہ، پاسبان ملت گرلز سیکنڈری سکول سرساوہ اور علاقے کے دیگر سکول سے نمایاں نمبرات کے ساتھ پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو والدین کو اور اساتذہ اکرام کو اپنی ثقافت ٹیم کی طرف سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اساتذہ اکرام کو ابہترین رزلٹ دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

آزاد ریاست جموں کشمیر کے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل انوہی سرہوٹہ کے گاؤں جرائی سیداں کے مکین آج بھی سولہویں صدی میں جی رہے...
23/07/2025

آزاد ریاست جموں کشمیر کے ضلع کوٹلی کی یونین کونسل انوہی سرہوٹہ کے گاؤں جرائی سیداں کے مکین آج بھی سولہویں صدی میں جی رہے ہیں
آج اکیسویں صدی میں بھی پختہ سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم *
آخر کیوں
کسرساوہ کے نواحی علاقے *جرائی سیداں* کے مکین آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ دنیا ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، لیکن جرائی سیداں کے باسی *لنک روڈ* جیسی بنیادی سہولت کے لیے ترس رہے ہیں۔
تھوڑی سے بارش سے نقل و حمل بند تاجر حضرات سکول کے طالب علم دیگر ضروریات زندگی کیلئے چلنے والی ٹریفک تو ٹریفک پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے۔
*سرساوہ-سہنسہ پنڈی روڈ* سے نکلنے والی لنک روڈ جو ۲۰۰۰ میں اپنی مدد آپ اور جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے کی امداد سے کرنوٹی تا جرائ راجہ رزاق مرحوم اور موجودہ یوسی چئیرمین راجہ محمد مشتاق نواز نے ذاتی کاوش سے نکلوائ تھی جو بعد ازاں راجہ نصیر احمد کے دور حکومت میں پکی ہوئ اور کرنوٹی جرائ ندی پہ پل بھی راجہ صاحب کے ہی دور اقتدار میں لگا۔ *کرنوٹی* تک تو لنک روڈ کسی حد تک قابل استعمال ہے، لیکن اس کے بعد *جرائی سیداں* تک ایک کلومیٹر سے زائد راستہ مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہے، جو ٹیچر عثمان کے بنائے جانے والے تالابوں کا منظر پیش کرتی ہے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کرتے رہتے ہیں، مگر یہ محض عارضی حل ہے۔
ہر بارش کے بعد ڈالی جانے والی مٹی بہہ جاتی ہے

انتخابی دنوں میں وعدے، جلسے اور دعوے تو بہت ہوتے ہیں، لیکن انتخابات کے بعد علاقے کو مکمل طور پر فراموش کر دیا جاتا ہے۔
آخر ذمہ دار کون؟ وہ عوام جو ووٹ کے بدلے سڑک نہیں مانگتے؟ یا وہ رہنما جو ہر پانچ سال بعد پرانی کہانی نئے وعدوں سے دہراتے ہیں؟
گزشتہ ۲۵ سالوں میں جتنے سیاسی جلسے کیے گئے اور لیڈروں کو دعوتیں کھلائ گئ ان سب کا تخمینہ اگر لگایا جائے تو اس جیسی کئ سڑکیں مزید بھی بنائ جا سکتی تھیں لیکن ہم نے سیاسی لیڈروں کے آگے شاہدولے کے چوہوں کی طرح ناچنا اپنے لیے پسند کر رکھا ہے
*اہلِ علاقہ کا اس بار واضح موقف ہے
یکی نہیں بس روڈ پکی چاہیے

**







چڑ ہوئی: اغوا کے بعد قتل، مقتول کی لاش قاتل کے صحن سے برآمدکالاڈب چڑ ہوئی سے 13 جولائی کو اغوا ہونے والے سید قیصر عباس ش...
22/07/2025

چڑ ہوئی: اغوا کے بعد قتل، مقتول کی لاش قاتل کے صحن سے برآمد

کالاڈب چڑ ہوئی سے 13 جولائی کو اغوا ہونے والے سید قیصر عباس شاہ ساکن کالاڈب کی لاش آج مورخہ 22 جولائی 2025 کو قاتلوں کے گھر کے صحن سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق راجہ فاروق ساکن پلاہل راجگان نے صبح 8 بجے پولیس نفری کے ہمراہ برآمدگی میں اہم کردار ادا کیا۔ مقتول کی لاش قاتلوں کے گھر کے صحن میں دفن کی گئی تھی، جسے پولیس کارروائی کے دوران نکالا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

22/07/2025
نکلو اور چھین لو ان حکمرانوں سے جہنوں نے ہمیشہ تہمیں اپنے پروٹوکول اور عوامی جبر کے لیے استعمال کیا حکمران اشرفیہ کی مرا...
21/07/2025

نکلو اور چھین لو ان حکمرانوں سے جہنوں نے ہمیشہ تہمیں اپنے پروٹوکول اور عوامی جبر کے لیے استعمال کیا

حکمران اشرفیہ کی مراعات کا خاتمہ کرتے ہوہے عام محنت کش طبقہ کے جاہز مطالبات پورے کیے جاہے ۔

پولیس ہماری اہی جی تہمارا نامنظور

ریاست کی تاریخ میں ریاستی پولیس نے پہلی بار رشوت نہیں جاہز مطالبات کا راستہ اپنایا جس پہ ان تمام باشعور نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

21/07/2025

آزاد کشمیر وہ واحد ریاست ہے جہاں پولیس کو بھی اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑا۔

20/07/2025

عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس
بمقام دولیاہ جٹاں ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے براہ راست
لائیو کوریج سمیع اللہ طاہر

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر س...
20/07/2025

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر سے سوشل میڈیا پر دکھایا، بلکہ اردگرد کے مرد، صحافی اور عام لوگ تک اس کے گھر پہنچ کر اس سے ملاقات کرتے رہے۔ نہ کہیں غیرت کا تقاضا کیا گیا، نہ پشتون ولی کا حوالہ دیا گیا، نہ پردے کی پاسداری ہوئی، نہ شرم و حیا کو یاد رکھا گیا۔

دوسری طرف، ڈیڑھ سال پہلے ایک بلوچ لڑکی نے اپنی پسند سے نکاح کیا۔ شرعی پردے میں لپٹی، قرآن ہاتھ میں تھامے، قبیلے کے مسلح افراد کے سامنے کھڑی تھی۔ اسے اس کے شوہر کے سامنے نہایت بے دردی سے گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اور پھر اس کے شوہر کو بھی ق ت ل کر دیا گیا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ہمارا معاشرہ غیرت مند ہے اور بے غیرتی برداشت نہیں کرتا، تو پہلے واقعے میں غیرت کہاں سوئی رہی؟
اور اگر پہلا واقعہ درست ہے، تو پھر دوسرے واقعے جیسے سانحے کیوں پیش آتے ہیں؟

یہ کہنا کہ کچھ لوگ غیرت مند ہیں اور کچھ نہیں، محض خود فریبی ہے۔ اصل بات غیرت کی نہیں، بلکہ ضد، انا، ہٹ دھرمی اور جھوٹی مردانگی کی ہے۔ ہم نہ قرآن کا مطلب سمجھتے ہیں، نہ اسلام کا اصل پیغام جانتے ہیں۔ جب تک ہماری جھوٹی انا اور رواج پرستی سلامت رہتی ہے، ہم ہر حد پار کر لیتے ہیں۔ مگر جہاں ذاتی ضد کو ٹھیس پہنچے، وہاں ہمیں اچانک اپنی نام نہاد غیرت یاد آ جاتی ہے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے...!!!

آج پھر جرگے میں اسکے عشق کا ہے امتحاں
آج پھر وہ گِھر گئی ہے ، پگڑیوں کے درمیاں

شیتل نے چادر میں قرآن تھام رکھا ہے ، قبیلے کے ایک مرد کو قرآن تھما کر یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گولی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔ پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئی اس کے زرک کی باری آئی...!!!

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس قتل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا...!!!

اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔
اس بیغیرت بلوچ قبیلے کی غیرت کو سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی...!!!

پگڑی ، غیرت اور بندوق کے سامنے ایک اور شیتل ہار گئی ، مگر سوال چھوڑ گئی...!!!
بِاَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی؟

20/07/2025

ساون میں چھوٹے چھوٹے مینڈک باہر نکل آتے ہیں۔ اور اتنے نکلتے ہیں آپ ان کی آوازیں سنیں کہ یہ کیا کہ رہے ہیں۔

Address

Kotli Sarsawa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apni Saqafat اپنی ثقافت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apni Saqafat اپنی ثقافت:

Share