Pakreels

Pakreels News Entertainment and Fun

27/09/2025

نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا

بنگلادیش دیش کے خلاف شاندار پرفارمینس ، شاہین شاہ آفریدی کو زبردست باؤلنگ کروانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔شاہی...
25/09/2025

بنگلادیش دیش کے خلاف شاندار پرفارمینس ، شاہین شاہ آفریدی کو زبردست باؤلنگ کروانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔شاہین شاہ آفریدی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنی وائف اور بیٹے کے نام کر دیا۔۔

بریکنگ نیوز 🚨سویڈن کا اعلان: نیتن یاہو ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کیا جائے گا۔
25/09/2025

بریکنگ نیوز 🚨
سویڈن کا اعلان: نیتن یاہو ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کیا جائے گا۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس کے اوول آفس ...
25/09/2025

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ سے مذاکرات کریں گے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بات چیت میں عالمی اور علاقائی امور پر غور کیا جائے گا۔

دونوں رہنما اس سے قبل مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ امریکی سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے مل چکے ہیں، جہاں انہوں نے خیرسگالی کے کلمات کا تبادلہ کیا تھا اور ملاقات خوشگوار انداز میں ختم ہوئی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے حتیٰ کہ "تھمز اپ" کا اشارہ بھی دیا تھا۔

24/09/2025

سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ نے تباہی مچادی، تائیوان میں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 14 افراد ہلاک اور 152 لاپتہ ہوگئے۔

تائیوان میں سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے بعد ساحلی علاقوں میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے، امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

طوفان تائیوان کے بعد ہانگ کانگ سے بھی ٹکرا گیا، شہر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز، ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنز بند ہیں، طوفان کا بلند ترین الرٹ جاری کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں سے درجنوں درخت اکھڑ گئے، ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو شیلٹرز میں منتقل کیا گیا، طوفان چین کی جانب بڑھنے لگا اور چین کے بعد اس کے باقیات خلیج بنگال میں داخل ہو جائیں گے۔جہاں پہلے سے ہی ایک سرکولیشن موجود ہے اور دونوں مل کر ایک طاقتور سسٹم میں تبدیل ہو جائیں گے اور بحیرہ عرب کی طرف سفر کرنا شروع کر دیں گے۔

ظلم کی انتہا غریب اور اس کی گائے کی تصاویرتھانہ بکوٹ کی حدود میں ایک حیوان کی ٹانگ کاٹ دی گئی لیکن متعلقہ انتظامیہ اور م...
24/09/2025

ظلم کی انتہا
غریب اور اس کی گائے کی تصاویر
تھانہ بکوٹ کی حدود میں ایک حیوان کی ٹانگ کاٹ دی گئی لیکن متعلقہ انتظامیہ اور مقامی ذمہ داران مٹی پاؤ پالیسی پر گامزن ۔ اگر آج رات 12:00 بجے تک ظالم کو گرفتار اور غریب کے نقصان کا ازالہ نا کیا گیا تو پھر سارے حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے جائیں گے تو پھر نا کہنا کہ ھماری بدنامی ھوگئی ۔

🚨 گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ:بدھ کی صبح جزیرہ کریٹ کے جنوب میں نصف شب کے قریب 15 ڈرونز نے کشتی الما کو نشانہ بنایا۔ نو ح...
24/09/2025

🚨 گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ:
بدھ کی صبح جزیرہ کریٹ کے جنوب میں نصف شب کے قریب 15 ڈرونز نے کشتی الما کو نشانہ بنایا۔ نو حملوں کی اطلاع، فلیش بینگ بم اور ایک نامعلوم کیمیائی ڈیوائس استعمال ہوئی، ایک شخص زخمی ہونے کی متضاد خبریں۔ کئی کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

I love ❤️
23/09/2025

I love ❤️

کراچی غمگین ہے چھوٹے سعد کے لیے… سات سالہ بچہ جو چھ دن سے لاپتہ تھا، کچرے کے ڈھیر سے مردہ حالت میں ملا۔ اپنے اکلوتے بیٹے...
23/09/2025

کراچی غمگین ہے چھوٹے سعد کے لیے… سات سالہ بچہ جو چھ دن سے لاپتہ تھا، کچرے کے ڈھیر سے مردہ حالت میں ملا۔ اپنے اکلوتے بیٹے کو کھونے کا والدین کا درد ناقابلِ بیان ہے، وہ بھی اس لاوارث شہر میں جہاں انصاف کی کوئی اُمید نہیں۔

😢😢

غزہ پر اسرائیلی فضائی و زمینی حملے، مزید 30 فلسطینی ہلاکغزہ کے مقامی طبی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے اب تک کم از کم 30 ...
23/09/2025

غزہ پر اسرائیلی فضائی و زمینی حملے، مزید 30 فلسطینی ہلاک

غزہ کے مقامی طبی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے اب تک کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 26 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو اس نے ایک ایسی عمارت پر حملہ کیا جہاں سے حماس کے ارکان نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے، جبکہ پیر کی دوپہر بھی غزہ سٹی سے ایک اور راکٹ فائر ہوا۔

غزہ سٹی میں جاری زمینی آپریشن کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ فوجی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد غزہ سٹی چھوڑ چکے ہیں۔ یہ شہر غزہ پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے اور جنگ سے قبل اس کی آباد ایک ملین کے قریب تھی۔

    ایک معصوم بچی، اکیلی، نہ کوئی آغوش ہے جو اسے تھام لے، نہ کوئی دل ہے جو اسے پناہ دے!! 💔انسان اس منظر کو کیسے نظر اندا...
23/09/2025


ایک معصوم بچی، اکیلی، نہ کوئی آغوش ہے جو اسے تھام لے، نہ کوئی دل ہے جو اسے پناہ دے!! 💔

انسان اس منظر کو کیسے نظر انداز کرسکتا ہے؟ دن اور اس کی ساری مصروفیات کیسے گزر سکتی ہیں جبکہ ایک نرم و نازک جسم خاک سے گھِرا ہوا ہے، ایک بوسیدہ کپڑے کے سائے تلے پڑا ہے، ایک ہاتھ میں وہ فیڈر تھامی ہوئ ہے جو اس کا سہارا بھی نہیں بن سکتا، یہ ایک خوفناک منظر ہے، ہزاروں دہشتناک لمحات میں سے صرف ایک لمحہ، جو ہمیشہ گواہ رہے گا۔ ایک ننھی سی معصوم بچپن کی کلی، جو موت کی نیند سوتی ہے اور نیند ہی میں موت پالیتی ہے، گویا کہ وہ زندگی کی سیاہ حقیقتوں سے بھاگ کر چھپ جانا چاہتی ہے 💔

سوچیے… اگر یہ ننھی نور آپ کی اپنی بیٹی ہوتی،جو کھیلنے کے بجائے زخموں کے قید خانے میں بڑی ہو رہی ہے…جو آپ سے پوچھتی: "باب...
23/09/2025

سوچیے… اگر یہ ننھی نور آپ کی اپنی بیٹی ہوتی،
جو کھیلنے کے بجائے زخموں کے قید خانے میں بڑی ہو رہی ہے…
جو آپ سے پوچھتی: "بابا، میں دوسروں جیسی کیوں نہیں؟"
اور آپ کے پاس جواب نہ ہوتا… 💔
یہ کوئی کہانی نہیں، یہ غزہ کی ایک حقیقت ہے۔

Address

Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakreels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share