
16/05/2023
یہ قدرت کا ھے احسان علی والے ہیں
اور کیا چاہئے پہچان علی والے ہیں
نوک نیزہ پہ تلاوت سنی نہیں تم نے
کون ھےقاری قرآن علی والے ہیں
روز و شب فاطمہ زہرأکی نظر ھے ہم پر
اپنا اللہ ھے نگہبان علی والے ہیں
روز محشر بھی یہی ایک صدا آئے گی
ان کو جانے دو رضوان علی والے ہیں
💖💖