News Box/24

News Box/24 Daily Updates. . . . . with News Box/24

Scan QR Code & Join Group
26/07/2024

Scan QR Code & Join Group

23/08/2023

جہاں پر پاکستان کے نمبر ون ایس ایس جی کا 76 سالہ تجربہ ختم ہوجاتا ہے وہاں سے پھٹانوں کی بہادری شروع ہوجاتی ہے اپنے علاقے کے سادہ لوح پختون جوانوں پر ہمیں فخر ہے.

واپڈا کے ناروا سلوک کے بعد اب WSSCS رحیم آباد سوات مینگورہ میں پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہ...
23/06/2023

واپڈا کے ناروا سلوک کے بعد اب WSSCS رحیم آباد سوات مینگورہ میں پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ WSSCS کو شکایات کا انبار لگا دی گئی ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گھروں میں خواتین کو بچوں کو پریشانی ۔۔۔۔۔ نماز کے لئے پانی ہے نہ پینے کیلئے ۔۔۔۔۔۔
عوام کو روڈ پر نکلنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں جب تک اپنے حقوق کے لئے روڈوں پر نہیں نکلا جائے حقوق نہیں ملتے۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ضلع خیبر کے علاقے طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے پھنسے...
19/04/2023

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ضلع خیبر کے علاقے طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے پھنسے کینٹینرز کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے....

ریسکیو

19/04/2023

To.
Assistant Commissioner

May peace be upon you. .

Sir want to bring to your notice another serious problem that in case of light rain in main GT road Qamber city center water accumulates on the road.

Due to which the shopkeepers and customers as well as the flow of vehicles are facing a lot of difficulties.

Please pay special attention to this issue. . . .

Thanks.

To,Assistant CommissionerAsalam o AlaikumSir, you issue price list of chicken on daily basis but no shopkeeper gives chi...
19/04/2023

To,
Assistant Commissioner

Asalam o Alaikum

Sir, you issue price list of chicken on daily basis but no shopkeeper gives chicken according to this price list.

Each vendor sells chicken on a per chicken basis.

When we talk to them on the basis of kilos, they say that we also get on the basis of per chicken.

Please also ensure that they sell the chicken by the kilo so that this storm of inflation can be reduced.

Because there is a difference of 250 to 300 in the rate per chicken.

Therefore, some measures should be taken for this.

Bureau Chief News Box/24.

کراچی: کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کولڈڈرنک میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہونے پر شہری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔کنزیوم...
19/04/2023

کراچی: کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے کولڈڈرنک میں مکھی کا الزام ثابت نہ ہونے پر شہری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے درخواست گزار شہری نعیم خان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے کہا کہ سرکاری خزانےکو نقصان پہنچانے پردرخواست گزار15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے اور درخواست گزارکولڈ ڈرنک کے پلانٹ منیجر کو بھی 5 ہزار روپے ادا کرے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے غلط، جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دائر کی اور وہ اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ رمضان 6 اپریل کو حلیم کی ایک دکان سے کولڈ ڈرنکس خریدیں، گھر جاکر اہلخانہ کے سامنے کولڈ ڈرنک نکالی تو ایک میں مکھی تھی، بوتل کھولے بغیر دکان دار کے پاس لے گیا مگر دکان دار نے میری ایک نہیں سنی،کمپنی سے کولڈڈرنک کی اصل رقم اور 10 لاکھ روپے جرمانہ دلوایا جائے۔

کمپنی پلانٹ منیجر نے عدالت میں تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے درخواست کو بلیک میلنگ قرار دیا تھا۔

19/04/2023

نیوز بکس/24

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔

کوہستان کے متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پربند ہوگئی جس سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے ہیں۔

ادھر گلگت بلتستان کا ملک کےدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔

دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کےکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہے۔

نیوز بکس/24پشاور: خیبرپختونخوا میں فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روک دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خورا...
19/04/2023

نیوز بکس/24

پشاور: خیبرپختونخوا میں فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روک دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خوراک نے تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔

خط میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی ریلیز فوری روک دی جائے۔

محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں مفت سرکاری آٹا بدستور تقسیم کیا جارہا ہے، تمام اضلاع میں وافر مقدارمیں مفت سرکاری آٹے کے تھیلے موجود ہیں۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ گندم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فلورملز کو سپلائی بندکردی ہے۔

نیوز بکس 14 فروری ، 2023  شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حر...
14/02/2023

نیوز بکس 14 فروری ، 2023

شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سےکالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی مارےگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے اسکواڈ پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرحراست تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، یہ واقعہ گزشتہ رات میر علی بائی پاس پر پیش آیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے 4 شارٹ مشین گنز،کارتوس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اورکانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

نیوز بکس 14 فروری ، 2023  ایم کیو ایم پاکستان کے ملک میں موجود تمام گروپوں میں انضمام کے بعد ایک بار پھر اختلافات جنم لی...
14/02/2023

نیوز بکس 14 فروری ، 2023

ایم کیو ایم پاکستان کے ملک میں موجود تمام گروپوں میں انضمام کے بعد ایک بار پھر اختلافات جنم لینا شروع ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کچھ سینئر رہنماؤں نے ماضی میں ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان بازی اور مہاجر وجود کو دفن کرنے جیسے بیانات دینے والے رہنماؤں کو ایم کیو ایم میں واپسی کے ساتھ اعلیٰ عہدے دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مئیر کراچی وسیم اختر، سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت چند دیگر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی پارٹی کے کئی فیصلوں پر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں جس وجہ سے ان رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ان میں شامل بعض لیڈر پی پی کی صوبائی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی سندھ کے ایک صوبائی وزیر کے گھر پر دو سے تین ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

نیوز بکس 14 فروری ، 2023  لاہور میں کرائے کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے شوٹر نے 2...
14/02/2023

نیوز بکس 14 فروری ، 2023

لاہور میں کرائے کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے شوٹر نے 25 اکتوبر 2022 کو برقع پہن کر ایک کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ریکارڈ یافتہ ملزم شوٹر عمر گجر کی گرفتاری کے لیے مسلم ٹاؤن میں چھاپا مارا جہاں ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شوٹر کا تعلق لالا شہباز شوٹر گینگ سے تھا اور اس نے 2 ماہ پہلے فیصل بٹ نامی کیبل آپریٹر کو قتل کیا تھا۔

Address

KPK
Kpk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Box/24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Box/24:

Share