02/09/2026
موٹروے پولیس N-50
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکٹر کمانڈر N-50 وقار احمد کی تمام فیلڈ افسران اور بیٹ افسران کو سخت ہدایات
ترجمان موٹروے پولیس N-50 اکرم خان ترین کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکٹر کمانڈر N-50 وقار احمد نے تمام فیلڈ افسران اور بیٹ افسران کو سخت اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں
سیکٹر کمانڈر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران دورانِ ڈیوٹی اپنی جان و مال سرکاری املاک اور سرکاری وسائل کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں مکمل احتیاط چوکسی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر ضروری خطرہ مول لینے سے مکمل اجتناب کیا جائے
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نیشنل ہائی وے N-50 پر سفر کرنے والے تمام مسافروں اور روڈ استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ تمام فیلڈ افسران اور بیٹ افسران شاہراہ پر اپنی موجودگی مؤثر بنائیں، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں، مسافروں کی بروقت رہنمائی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں
سیکٹر کمانڈر N-50 نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ بیٹس میں ہائی الرٹ رہیں، اردگرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ تمام افسران مقررہ ایس او پیز اور محکمانہ ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں
سیکٹر کمانڈر نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ذمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام افسران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس N-50 عوام کی جان و مال کے تحفظ، محفوظ سفر، ٹریفک کی روانی اور شاہراہ پر قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی
ترجمان موٹروے پولیس N-50
اکرم خان ترین