
24/04/2025
بی وائی سی قائدین پر جیل میں تشدد و اغواء کیخلاف مکران کے وکلاء تنظیموں کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
دی بلوچستان
مکران ہائی کورٹ بار ،کیچ بار،گوادر بار، پنجگور بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اج ریاستی فورسز کے ہاتھوں کوہٹہ ہدہ جیل میں زیر حراست بلوج خواتین ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ پر مبینہ بے جا تشدد کرنے اور بی وای سی کے رہنما بیبو بلوچ کے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں دوران حراست جیل سے غیرقانونی طور پر اغواء اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور گلزادی و دیگر بلوچ خواتین پر تشدد کی مذمت اور کل بمورخہ 24 اپریل کو مکران بھر کے عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ و احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اور متعلقہ حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ بلوچ خواتین کے خلاف غیرقانونی اقدامات سے باز و مانع رہیں وگرنہ وکلاء تنظیمیں سخت سے سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی.