کچلاک ماحول نیوز

کچلاک ماحول نیوز کچلاک ماحول نیوز کی پوری کوشش ہوگی کہ آپ رہیں کچلاک اور گردونوا کی ہر خبر اور حالات سے رہیں "باخبر"

اظہار تشکر :واقعی اگر انسان خدمت خلق کا جذبہ دل میں رکہتا ہو ۔تو کسی بھی صورت میں مدد  ہو سکتی ہے ۔بہت خوشی سے کہنا پڑھ ...
24/12/2022

اظہار تشکر :
واقعی اگر انسان خدمت خلق کا جذبہ دل میں رکہتا ہو ۔تو کسی بھی صورت میں مدد ہو سکتی ہے ۔بہت خوشی سے کہنا پڑھ رہا ہے ہمارے محاشرے میں اسے لوگ بھی ہے جن کو کسی غریب،ہمسایہ،اور ضرورت مند کی فکر ہوتی اور مدد کرنے سے دریغ نہیں کرتے ۔شکریہ ENN.news کا جس نے اک ضرورت مند کی آواز لوگو تک پونچھای ۔اور شکریا ملک ہاشم کاکڑ صاحب کا جو اللّه کی رضا کے لیے غریبو کی مدد کرتے ہے ۔

22/12/2022
*** بخت نامہ کاکڑ کون تھی اور تاریخ میں بخت نامہ کاکڑ کی مقام  ***بخـت نامہ کاکڑه صوبہ کے پشتون بیلٹ کی پہلی خاتون غازی؛...
19/12/2022

*** بخت نامہ کاکڑ کون تھی اور تاریخ میں بخت نامہ کاکڑ کی مقام ***

بخـت نامہ کاکڑه صوبہ کے پشتون بیلٹ کی پہلی خاتون غازی؛ پہلی خاتون قیدی اور پہلی خاتون شہید کے رتبے پر فائز ھونیوالی بہن بیٹی ھے،۔ شہیدبخت نامہ کاکڑ قوم کے ایک شاخ سنزرخیل سے تعلق رکھتی تھی۔ مورخین کا کہنا ھے کہ 1925 تا 1930 کے درمیان بخت نامہ ہندوباغ (مسلم باغ) کے علاقے میں، ناپاک فرنگی راج کیخلاف مسلح جدوجہد سے منسلک رہی تھی۔ اس خاتون کا شوہر نامدار امیر محمد خان معروف غازی اور گوریلا جنگجو تھا جو آئے روز برطانوی فوجیوں پر مسلح حملے کرتا اور موصوف کے ہاتھوں فرنگیوں کے تابوت اور جنازے لندن جاتے۔ شہیدبخت نامہ کاکڑ آزادی کی اس جنگ میں اپنے شہید شوہرامیرمحمدخان کے ہمراہ انگریزوں کیخلاف سخت ترین مسلح مزاحمت کرتی رہی۔افسوس کہ اس گمنام شہید بیٹی کی جدوجہد پر آج تک کچھ نہیں لکھی گئی۔آج جنوبی پشتونخواہ میں سیاست کرنےوالے پشتون رہنماوں کو بخت نامہ کاکڑ اوراس جیسی دیگر شہید بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے جنہوں اپنی جان کی بازی لگا کر اپنی ماں دھرتی کو آزاد کروایا۔
بخت نامہ کاکڑ کی شہادت کے حوالے سے دو قسم کے روایات ہیں۔ ایک روایت یہ ھے کہ بخت نامہ کاکڑ اپنے شوہر امیر محمد خان کاکڑ سے ملنے مچھ جیل گئ تو جیل کے انگریز آفیسر اور سکھ اہلکار نے بخت نامہ کاکڑکے سامنے پشتانہ اور مشاہیر کو برا بھلا کہا۔ چونکہ بخت نامہ کاکڑعام گھریلو خاتون نہیں تھی بلکہ ایک غازی شوہر کی غازی بیوی تھی اس لیے اپنی حفاظت کے لئے ہمیشہ اپنے پاس پستول رکھتی تھی۔ انگریز اور سکھ کے توہین آمیز رویے پر بخت نامہ کاکڑ نے اسی وقت دونوں پر پستول سے فائر کئے۔ انگریز ہلاک ھوا جبکہ سکھ شدید زخمی ھوا۔ بخت نامہ گرفتار ھوئی اور پھانسی دیکر شہید کی گئی۔
دوسری روایت یہ ھے کہ جب ان کے شوہر امیر محمد خان کاکڑ کو پھانسی دی گئ تو بخت نامہ کاکڑ نے بدلے میں جیل کے اندر پہنچ کر انگریز آفیسر اور سکھ اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں انگریز ہلاک اور سکھ اہلکار شدید زخمی ھوا۔
لیکن فرنگی سامراج نے مچھ جیل میں دونوں غازی میاں بیوی کو پھانسی دی یہی پھانسیاں بعد میں فرنگیوں کی بدترین شکست کی سبب بن گئے"۔

میرا ایک عدد کالا بٹوا جس میں اوریجنل شناختی کارڈ ۔اے ۔ٹی۔یم کارڈ اور ضروری کاغذات شامل ہے۔کچلاک مین بازار نزد حمید بیکر...
16/12/2022

میرا ایک عدد کالا بٹوا جس میں اوریجنل شناختی کارڈ ۔اے ۔ٹی۔یم کارڈ اور ضروری کاغذات شامل ہے۔کچلاک مین بازار نزد حمید بیکری کے پاس گم ہوا ۔جس بھائی کو ملے اس نمبر پر رابطہ کرے۔03352263678۔03423844042
نام: تاج بريال
والد :ملک غلام نبی ۔

محمد رفیق دولت زئی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے نمازِ جنازہ کل بروزِ منگل  11:30 بجےتلری قبرستان میں ادا کی جائے گی
12/12/2022

محمد رفیق دولت زئی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے نمازِ جنازہ کل بروزِ منگل 11:30 بجےتلری قبرستان میں ادا کی جائے گی

کچلاک کلی خان احمد جان سماجی شخصیت حاجی عبدالطیف سرگڑھ خاندان سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرگئے مرکزی سن...
09/12/2022

کچلاک کلی خان احمد جان
سماجی شخصیت حاجی عبدالطیف سرگڑھ خاندان سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرگئے مرکزی سنئیر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، موسی بلوچ ،غلام نبی مری ودیگر کا خطاب
(09 دسمبر 2022)
کچلاک کلی خان احمد جان کے سماجی شخصیت حاجی عبدالطیف سرگڑھ نے اپنے خاندان سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی پروگرام سے بی این پی کے مرکزی سنئیر نائب صدر قبائلی شخصیت ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی رہبر سیکرٹری موسی بلوچ، ضلعی صدر غلام نبی مری، رزاق بلوچ، ضلع پشین کے صدر ادریس خان بازئی، زرک خان کاکڑ، عین اللہ شاہوانی ودیگر نے خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی

اقوام متحدہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جو ٹینٹ بھجوائے تھے وہ فضل الرحمن کے جلسے کیلئے استعمال ہوگئے
09/12/2022

اقوام متحدہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جو ٹینٹ بھجوائے تھے وہ فضل الرحمن کے جلسے کیلئے استعمال ہوگئے

۔ ضلع پشین کے حوالے سے 29 نومبر 2022 کے حکومتی نوٹیفکیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ نوٹیفکیشن ضلع کاریزات ...
05/12/2022

۔ ضلع پشین کے حوالے سے 29 نومبر 2022 کے حکومتی نوٹیفکیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ نوٹیفکیشن ضلع کاریزات کی منسوخی سے متعلق تھا،

۔ مقدمہ کلی خوشاب کے رہائشی خالد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے درج کرایا۔ درخواست گزار کے وکیل علی احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت سے استدعا کی ، کہ 29 نومبر 2022 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

۔ درخواست گزار کے وکیل نے معزز عدالت سے استدعا کی عوام کو بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ ضلع پشین کو تین اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے معزز عدالت سے استدعا کی، کہ ضلع پشین کی ابادی دس لاکھ سے زیادہ ہے

۔عدالت عالیہ بلوچستان نے حکومت بلوچستان کو آئندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کردی اور متعلقہ اتھارٹیز کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔اہندہ تاریخ پیشی 12 کو ہیں ۔

سردار کول کمپنی شاھرگ کے مائن میں جو حادثہ ہوا تھا دفتر ھذا کی ریسکو ٹیم نے اپنی جان کی پرواہ  کئے بغیر مشکل حالات میں  ...
04/12/2022

سردار کول کمپنی شاھرگ کے مائن میں جو حادثہ ہوا تھا دفتر ھذا کی ریسکو ٹیم نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مشکل حالات میں آپریشن جاری رکھا اور تمام ینعی چھ ورکر کی ڈیڈ باڈی کو ریکور کیا اور ریسکو آپریشن مکمل کیا،

‏کوئٹہ: پی ٹی آئی وکلاء نے اعظم سواتی تک رسائی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کچلاک کی عدالت میں جمع کرادی
04/12/2022

‏کوئٹہ: پی ٹی آئی وکلاء نے اعظم سواتی تک رسائی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ کچلاک کی عدالت میں جمع کرادی

Address

Kuchlak
Kuchlak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کچلاک ماحول نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share