Attiq offical

Attiq offical social media and news

🟠 *گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 4 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا: سچ کوئٹہ...
22/06/2026

🟠 *گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 4 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فرنٹیئر کونسٹیبلری (ایف سی) اہلکار کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (BSO) کے چیئرمین بالاچ قادر، صبغت اللہ شاہ جی اور بی ایس او کے مرکزی رہنما ابوبکر کلانچی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

🔶 عدالتی فیصلے کے مطابق، گوادر میں 'راجی مچی' (عوامی اجتماع) کے دوران منعقدہ ایک جلسے میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ استغاثہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ گوادر میں منعقدہ بڑے اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔

🔶 عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

🔶 یاد رہے کہ یہ مقدمہ گوادر راجی مچی کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا، جس میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

🟠 *ایف سی اہلکار قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی : سچ ...
22/06/2026

🟠 *ایف سی اہلکار قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی : سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 گوادر: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کو فرنٹیئر کونسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

🔶 عدالتی فیصلے کے مطابق، گوادر میں 'راجی مچی' (عوامی اجتماع) کے دوران منعقدہ ایک جلسے میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ استغاثہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ گوادر میں منعقدہ اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔

🔶 عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے کے بعد ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔

🔶 یاد رہے کہ یہ مقدمہ گوادر راجی مچی کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق تھا، جس میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کے بعد متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

22/06/2026

🛑 بڑی خبر!!! بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا دے دی گئی!!!!

🟠 *قطر کے انڈسٹریل سٹی میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی اور 18 لاپتہ: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*🔶 قطر کے معروف ایل این جی پروس...
22/06/2026

🟠 *قطر کے انڈسٹریل سٹی میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی اور 18 لاپتہ: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 قطر کے معروف ایل این جی پروسیسنگ مرکز "راس لفان انڈسٹریل سٹی" میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ 18 افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

🔶 قطری انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی بیان کے مطابق، راس لفان انڈسٹریل سٹی میں ایک تکنیکی خرابی کے باعث پہلے شدید دھماکا ہوا، جس کے فوراً بعد پلانٹ میں بڑے پیمانے پر ہولناک آگ بھڑک اُٹھی۔

🔶 متعلقہ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کیا گیا، جنہوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

🟠 مذاکرات کے دوران قطری ثالث نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کو ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دکھاتے ہوئے گویا کہہ رہے ہیں کہ اسکو ...
22/06/2026

🟠 مذاکرات کے دوران قطری ثالث نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کو ٹرمپ کی دھمکی آمیز پوسٹ دکھاتے ہوئے گویا کہہ رہے ہیں کہ اسکو سمجھاؤ ورنہ جس طرح ٹرمپ کو امریکہ میں کوئی سیریس نہیں لیتا اسی طرح پوری دنیا میں بھی کوئی اسکو سیریس نہیں لے گا!!!!

🟠 *پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت ، ایرانی آفیشل کی تصدیق : سچ کوئٹہ نیوز ...
22/06/2026

🟠 *پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت ، ایرانی آفیشل کی تصدیق : سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 پاکستان اور قطر کی ثالثی کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں انتہائی اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان مثبت سفارتی روابط اور معاہدوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

🔶 طے پانے والے حالیہ سمجھوتے کے تحت ایرانی معیشت پر عائد بڑی قدغنیں ختم کر دی گئی ہیں، جس میں ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی ایکسپورٹ پر لگی طویل المدتی پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران پر قائم بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ہٹا لی گئی ہے اور بین الاقوامی بینکوں میں منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں کا ایک حصہ بھی فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

🔶 سفارتی ذرائع کے مطابق اس بڑی پیشرفت کے بعد ایران کے لیے تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کا ایک جامع اور بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ان مذاکرات کے مثبت اثرات خطے کی صورتحال پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور لبنان میں جاری کشیدگی و جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے اسے ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

قطر میں ایل این جی کے ایک بڑے پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریئل سٹی میں حکام کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کے نت...
22/06/2026

قطر میں ایل این جی کے ایک بڑے پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریئل سٹی میں حکام کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔

قطر انتظامیہ کے مطابق راس لفان انڈسٹریئل سٹی میں ’تکنیکی حادثے‘ کے باعث پہلے دھماکہ ہوا اور پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کُچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔‘

قطر کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ وزارت کے مطابق دھماکہ ایک ’تکنیکی حادثے‘ کے باعث ہوا اور اس کے نتیجے میں گیس کا ’ایسا اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے

🟠 *تازہ ترین!!!! قطر کے انڈسٹریل سٹی میں انتہائی زوردار دھماکہ، زلزلے کے جھٹکے محسوس: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*🔶 مشہور برطانو...
22/06/2026

🟠 *تازہ ترین!!!! قطر کے انڈسٹریل سٹی میں انتہائی زوردار دھماکہ، زلزلے کے جھٹکے محسوس: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 مشہور برطانوی نشریاتی ادارے 'روئٹرز' کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک انتہائی زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ قطر میں گیس کی سب سے بڑی اہم ترین سہولت "راس لافان انڈسٹریل سٹی" میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

🔶 ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید اور خوفناک تھا کہ مقامی شہریوں اور قطریوں نے اسے 'زلزلہ' قرار دیا۔ دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی لرزہ خیز آواز پڑوسی ملک بحرین میں بھی سنی گئی۔

🔶 انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم دھماکے کی اصل وجہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

22/06/2026

🟠 شکارپور (سندھ) میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کا حادثہ، 5 عزادار ہلاک ، متعدد زخمی: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ

🔶 شکارپور: محرم الحرام کے جلوس کے دوران علمِ مبارک چڑھاتے ہوئے 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے ٹکرانے کا شدید حادثہ پیش آیا ہے۔ اس لرزہ خیز واقعے کے نتیجے میں 5 عزادار کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

🔶 واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

🟠 *بریکنگ نیوز: ٹرمپ کی سوئٹزرلینڈ میں موجود ایرانی وفد کو سخت دھمکی: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*🔶  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سو...
22/06/2026

🟠 *بریکنگ نیوز: ٹرمپ کی سوئٹزرلینڈ میں موجود ایرانی وفد کو سخت دھمکی: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*

🔶 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں موجود ایرانی وفد کو انتہائی سخت لہجے میں وارننگ دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔

🔶 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وفد کو مخاطب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ "اگر تم نے اسے (آبنائے ہرمز) بند کرنے کی کوشش کی، تو تمہارا کوئی ملک باقی نہیں رہے گا۔ تم لوگ اپنے ملک واپس پہنچنے کے قابل بھی نہیں رہو گے۔"

Address

Killi Kateer Kuchlak
Kuchlak
87000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attiq offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attiq offical:

Shortcuts

Share