MKD News Kuchlak

MKD News Kuchlak MKD NEWS BALOCHISTAN

بس! بہت ہو چکا، اب مزید ظلم برداشت نہیں ہوگا۔8 اگست کو پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔تمام ٹرانسپو...
05/08/2026

بس! بہت ہو چکا، اب مزید ظلم برداشت نہیں ہوگا۔

8 اگست کو پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان۔

تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن انداز میں اپنے جائز مطالبات کے لیے یکجہتی کا اظہار کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک میں امن، انصاف اور خوشحالی قائم فرمائے۔

#8اگست

شہید ملک عبید اللہ کاسیشہادت: 5 اگست 20215 اگست 2021 کا دن ہمارے لئے  انتہائی غم، دکھ اور افسوس کا دن ہے۔ اسی روز شہید م...
05/08/2026

شہید ملک عبید اللہ کاسی
شہادت: 5 اگست 2021

5 اگست 2021 کا دن ہمارے لئے انتہائی غم، دکھ اور افسوس کا دن ہے۔ اسی روز شہید ملک عبید اللہ کاسی ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔ ان کی شہادت نے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پوری پشتون کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کر دیا۔
آج ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر ہم شہید ملک عبید اللہ کاسی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ شہید مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ شہید ملک عبید اللہ کاسی کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَعبد الرحمن عرف ٹھیکدار طویل علالت کے بعد قضاء الٰہی سے انتقال کر گئےجو عبدالم...
04/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

عبد الرحمن عرف ٹھیکدار طویل علالت کے بعد قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے
جو عبدالمنان عبدالسلام اور حافظ نزیر خیاط کے والد تھے نماز جنازہ اج بروز منگل 5 : 00 خان احمد جان قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمت نازل فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
04.08.2026

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کامیابی سے منعقد2 اگست 2026ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ (...
04/08/2026

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کامیابی سے منعقد

2 اگست 2026

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ (DCA Quetta) کی پہلی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) 2 اگست 2026 کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں 32 فعال کرکٹ کلبوں نے اپنے صدور، سیکریٹریز، ایگزیکٹو ممبران اور نائب صدور کے ذریعے شرکت کی۔

شرکت کرنے والے کلبوں میں کوئٹہ ٹائٹنز، راوی موٹرسائیکلز، آریان کرکٹ کلب، پوسٹل کالونی، پامیر کرکٹ کلب، سید کاؤنٹی، آڈٹ کرکٹ کلب، اسلم کاؤنٹی، سرکی کاؤنٹی، سرکی پاور، میلو شہید، بلال اسپورٹس، ساقی شہید، پشتون الیون، الصبا، پاور اسپورٹس، پوسٹل گرین، یونائیٹڈ کرکٹ کلب، نیشنل شیخ مندا، ڈائمنڈ کرکٹ کلب، خواجہ خیل، کینٹ کاؤنٹی، تیموریان، ینگ اسٹار، گیریژن، حمید جمخانہ، نیو کچھلاک، امن کرکٹ کلب، ایم شاہ، ینگ افغان، افغان کرکٹ کلب اور دوست کاؤنٹی شامل تھے۔

اجلاس میں مختلف کلبوں کے سیکریٹریز اور نائب صدور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے تمام ایجنڈا نکات پر اکثریتی رائے سے قراردادیں منظور کی گئیں۔ ایجنڈے میں عہدیداروں کا انتخاب، ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل، کلب کرکٹ کی بحالی، کلب رجسٹریشن اور مختلف تنظیمی کمیٹیوں کا قیام شامل تھا۔

اجلاس میں درج ذیل اعزازی عہدیدار منتخب کیے گئے:

- چیئرمین، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ: اللہ بخش کاکڑ
- نائب صدر: فرید کمال ترین
- جوائنٹ سیکریٹری: اسد اللہ بریچ

اجلاس نے ایگزیکٹو کمیٹی، کلب رجسٹریشن کمیٹی اور دیگر تنظیمی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ سید فرید الدین تمام کمیٹیوں کی ذاتی طور پر سربراہی اور نگرانی کریں گے تاکہ ان کی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں چائے کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ شام کے وقت صدر ڈی سی اے کوئٹہ سید فرید الدین نے نو منتخب عہدیداروں اور اجلاس کے تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کرکٹ برادری کے درمیان باہمی روابط اور اتحاد کے جذبے کو مزید فروغ ملا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید فرید الدین نے نو منتخب چیئرمین اللہ بخش کاکڑ، نائب صدر فرید کمال ترین، جوائنٹ سیکریٹری اسد اللہ بریچ اور تمام کمیٹیوں کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے سب کو متحد ہو کر خلوص اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ خطے میں کرکٹ کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس نیک تمناؤں، نو منتخب کابینہ کے لیے کامیابی کی دعاؤں اور کوئٹہ میں کرکٹ کی مسلسل ترقی و ترویج کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر۔

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن .
04/08/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن .

(کچلاک نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سوزوکی وین لے اڑے، علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ)کچلاک (کچلاک ن...
03/08/2026

(کچلاک نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سوزوکی وین لے اڑے، علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ)
کچلاک (کچلاک نیوز اپڈیٹ) کچلاک مین چوک پر قائم ٹیکسی اسٹینڈ سے نامعلوم افراد نے سوزوکی وین ڈرائیور عبداللہ ولد محمد عثمان کلی ملازئی کو کرایہ کر کے سواری کو پشین لے جانے کے بہانے کلی مدرسہ چمن روڈ کچلاک میں گن پوائنٹ پر روک کر ڈرائیور کے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر دیگر ساتھیوں کے ٹو ڈی گاڑی میں ڈال کر ڈرائیور اور سوزوکی وین کو اپنے ساتھ لے اڑے، جبکہ بعد میں ڈرائیور کو کچلاک جلوگیر کے پہاڑی سلسلے میں پھینک دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے کچلاک اور مضافات میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، شہریوں نے کچلاک پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں ۔
(03 اگست 2026)

کوئٹہ ۔کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سر پر ہت ھوڑے کے وار سے نوجوان سیف اللہ بلیدی جان کی بازی ہار گیا ۔
03/08/2026

کوئٹہ ۔
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سر پر ہت ھوڑے کے وار سے نوجوان سیف اللہ بلیدی جان کی بازی ہار گیا ۔

کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجہنہ اوڑک کے علاقے ولی تنگی دوو روڈ پر ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے...
02/08/2026

کوئٹہ:
ہنہ اوڑک میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

ہنہ اوڑک کے علاقے ولی تنگی دوو روڈ پر ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

واقعے کے خلاف اوڑک قبائل نے ہنہ تھانہ اور ایف سی ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ مظاہرین نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش تاحال ورثاء کے حوالے نہیں کی جا رہی۔ متاثرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ ۔ ہنہ اوڑک میں ایک بار پھر احتجاج شروعاوڑک کے ایک اور نوجوان ریاض کاکڑ کو ولی تنگی دوا رود میں شہید کر دیا گیا ہے۔...
02/08/2026

کوئٹہ ۔
ہنہ اوڑک میں ایک بار پھر احتجاج شروع
اوڑک کے ایک اور نوجوان ریاض کاکڑ کو ولی تنگی دوا رود میں شہید کر دیا گیا ہے۔
اس وقت ہنہ تھانہ اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

نیاز محمد جرمن کی شریکِ حیات انتقال کر گئیں، نماز جنازہ اج شام 5:00 بجے مقامی قبرستان کچلاک میں ادا کی جائے گی. کچلاک : ...
01/08/2026

نیاز محمد جرمن کی شریکِ حیات انتقال کر گئیں، نماز جنازہ اج شام 5:00 بجے مقامی قبرستان کچلاک میں ادا کی جائے گی.
کچلاک : نیاز محمد جرمن کی شریک حیات انتقال کر گئیں وہ مرحوم جان محمد جرمن کی بہو، سید مولوی تیمور شاہ کی نواسی ۔سید مولوی عبداللہ کی بیٹی ۔سید محیب اللہ سید عبدالمتین سید محمد شاہ اور سید أحسان اللہ کی ہمشیرہ تھی۔
مرحومہ ،حاجی خان محمد ،بھٹو جرمن ،دادو جرمن، صالح محمد جرمن ،اور شبیر جرمن کی بھابھی تھی،جن کی نماز جنازہ اج شام 5:00بجے خان احمد جان قبرستان میں ادا کی جائے گی.
فاتحہ خوانی جرمن جان محمد ھاوس چمن روڈ کچلاک میں ہوگی ۔

Address

Kuchlak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MKD News Kuchlak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share