LACHI Times

LACHI Times ہر لمحہ باخبر۔
لاچی ٹائم

Permanently closed.
مبارکباد کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں تحصیل لاچی کے پسماندہ اور دور دراز گ...
18/07/2025

مبارکباد
کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

تحصیل لاچی کے پسماندہ اور دور دراز گاؤں ویزوسام سے تعلق رکھنے والے مولانا #نورسعیدحقانی نے اسلامک سٹڈیز میں کوہاٹ یونیورسٹی اف سائنس ٹیکنالوجی سے ایم فل کامیابی سے مکمل کر لیا انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے محنتی، شفیق اور قابل اساتذہ کے سر باندھا

لاچی بلخصوص یوسی سوڈل کے عوام، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے قابلِ فخر نمائندوں داؤد افریدی صاحب اور محترم شہریار صاحب کا...
29/06/2025

لاچی بلخصوص یوسی سوڈل کے عوام، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے قابلِ فخر نمائندوں داؤد افریدی صاحب اور محترم شہریار صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ کی شب و روز کی محنت سے ہمیں روزانہ پورے 24 گھنٹوں میں صرف 04 گھنٹے بجلی نصیب ہوتی ہے۔ یہ کارنامہ یقیناً معمولی نہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بننے کے قابل ہے۔

آپ نے ثابت کر دیا کہ روشنی کا زمانہ اب پرانا ہو چکا ہے۔ اندھیرے ہی اصل ترقی کی علامت ہیں.

ہم ان سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ایک آدھ گھنٹہ اور بند کر لیں

🐴 تین گدھوں کے پاؤں کاٹے گئے — اور پورا گاؤں گونگا ہو گیا؟تحصیل لاچی، گاؤں ملگین میں تین بے زبان گدھے صرف کسی کی فصل میں...
23/06/2025

🐴 تین گدھوں کے پاؤں کاٹے گئے — اور پورا گاؤں گونگا ہو گیا؟

تحصیل لاچی، گاؤں ملگین میں تین بے زبان گدھے صرف کسی کی فصل میں جانے پر درندہ صفت انسان نے ان کے پاؤں کاٹ ڈالے۔

یہ ظلم نہیں — وحشی پن ہے!
یہ سزا نہیں — سفاکی ہے!
یہ گاؤں نہیں — لاشوں کا قبرستان لگتا ہے جہاں نہ کسی کو درد ہے، نہ ضمیر!

🔴 او مشرا!
تیری غیرت مر گئی؟
او مولوی!
تیرا دین کہاں گیا؟
او گاؤں والو!
تمہاری انسانیت کس قبر میں دفن ہے؟

📢 کیا جانوروں کو تکلیف دینا اب کوئی معمولی بات ہے؟
کل اگر یہی ظلم کسی غریب کے بچے کے ساتھ ہوا تو کیا پھر بھی تم خاموش رہو گے؟

📛 جو آج نہیں بولا، وہ کل ظالموں کے ساتھ کھڑا ہوگا!

📣 ہم مطالبہ کرتے ہیں:

ظالم کو گاؤں بدر کیا جائے

گاؤں کے ہر ممبر سے جرگہ میں حساب لیا جائے

علما ممبر سے اس ظلم پر فتویٰ دیں!

✊ خاموشی اب گناہ ہے۔
غیرت دکھاؤ، انسانیت بچاؤ۔

👇 اس پوسٹ کو شیئر کرو، کیونکہ ظالم صرف تلوار سے نہیں — خاموشی سے بھی طاقتور ہوتا ہے۔

افسوس ناک خبر 🚨 حضرت مولانا گل سنت شاہ حقانی مالگین کا موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ ھوا ہے تمام ساتھیوں سے دعا کی درخواست 🤲  اللہ...
29/04/2025

افسوس ناک خبر 🚨
حضرت مولانا گل سنت شاہ حقانی مالگین کا موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ ھوا ہے تمام ساتھیوں سے دعا کی درخواست 🤲
اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطاء کرے۔آمیـــــــــــــن

مدرسہ شمس العلوم مالگین میں قدیم طلباء کرام کے جوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں اکثر قدیم طلباء کرام نے شرکت کی اور کچھ پران...
03/04/2025

مدرسہ شمس العلوم مالگین میں قدیم طلباء کرام کے جوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں اکثر قدیم طلباء کرام نے شرکت کی اور کچھ پرانی یادیں تازہ ہوگئ مہتمم مولانا گل سنت شاہ حقانی صاحب نے اور مولانا فضل کریم صاحب نے اپنی قیمتی ملفوظات سے طلباء کرام کو روشناس کیا اور آئندہ ایسے پروگرام کے انعقاد کا مشورہ دیا اور مجھے بہت خوشی بھی ہوئی اور کچھ غم بھی تازہ ہوگیا کہ عجیب بے غمی کا زمانہ تھا بھائیوں کی طرح اکٹھے اٹھتے بیٹھتے تھے گپے اور شوخیاں کرتے تھے اب ایک ایسا زمانہ آگیا کہ ملاقات کیلئے ترستے ہیں اور کچھ لمحات کے بعد پھر فراق کی گھنٹی بج گئ اور دوستوں نے اپنی راہ لے کر چل دیئے اور میں غم سے بھرا ❤️ لے گھر لوٹ آیا
آخری گزارش میرے بھائیوں جہاں بھی ہو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ اچھی زندگی گزارو اور ایک دوسرے سے پیار ومحبت کی زندگی گزارو
دوستوں سدا خوش اور سلامت رہو

افسوس ناک خبر😭💔تحصیل لاچی گاوں ورشنڈ محمد رازق والد گل جنان فرنٹیئر کور بلوچستان میں شھید ھو چکا ہےاللہ پاک جنت الفردوس ...
14/03/2025

افسوس ناک خبر😭💔
تحصیل لاچی گاوں ورشنڈ محمد رازق والد گل جنان
فرنٹیئر کور بلوچستان میں شھید ھو چکا ہے
اللہ پاک جنت الفردوس میں الہ مقام نصیب فرمائیں
نماز جنازہ صبح 9:00 ورشنڈ میں ادہ کی جائیںگی😭😓

11/03/2025

الحافظ ہوزری اینڈ گارمنٹس
یہاں ہر قسم کا سامان ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں
پتہ: بن سعید مارکیٹ 2nd فلور دکان نمبر 24-27 مین بازار کوہاٹ۔

مالگین افسوس ناک خبر ۔۔محمود الحسن آگا کے چھوٹے بھائی اور داؤد بھائی کے بڑے بھائی اجمل حسین استاد آف مالگین جو مالگین کے...
02/03/2025

مالگین
افسوس ناک خبر ۔۔
محمود الحسن آگا کے چھوٹے بھائی اور داؤد بھائی کے بڑے بھائی اجمل حسین استاد آف مالگین جو مالگین کے بہترین فٹبالر حارث محمود کے چچا بھی تھے وفات پا گئے ہیں جس کی نماز جنازہ آج یکم رمضان المبارک مورخہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار بوقت 4:30 بجے مالگین عیدگاہ میں ادا کی جائے گی ۔۔
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین

جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات   #حامد محمود کی دعوت ولیمہ موقع پر گروپ فوٹوز۔مبارک ھو۔۔۔
23/02/2025

جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات #حامد محمود کی دعوت ولیمہ موقع پر گروپ فوٹوز۔
مبارک ھو۔۔۔

09/02/2025

تحصیل لاچی گاؤں ویزوسام
میں خوفناک حادسہ
😭😭😭
🤲🏼🤲🏼

یونین کونسل سوڈل ۔۔سکنہ ویزوسام سے تعلق رکھنے والا مولانا ہدایت اللہ صاحب کو دستار فضیلت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
25/01/2025

یونین کونسل سوڈل ۔۔
سکنہ ویزوسام سے تعلق رکھنے والا مولانا ہدایت اللہ صاحب کو دستار فضیلت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مولانا خافظ محمد  #حنیف آف  #ویژوسام کے صاحبزادے عبداللہ اینڈ محمد انس تحصیل لاچی میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام دوم پوزی...
13/01/2025

مولانا خافظ محمد #حنیف آف #ویژوسام کے صاحبزادے عبداللہ اینڈ محمد انس تحصیل لاچی میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام دوم پوزیشن حاصل کی #عبداللہ نے درجہ #حفظ کے مقابلے میں دوسری پوزیشن اور محمد #انس نے #تجوید کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ اعزاز حاصل کرکے اپنے والد محترم، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ کا نام روشن کیا۔ اللہ پاک انس کو دین کی مزید خدمت کرنے اور کامیابیاں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Kohat

Telephone

+923304506371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LACHI Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share