26/05/2026
کچھ لوگ دل سے اتنے نرم ہوتے ہیں کہ دوسروں کو انکار کرتے ہوئے بھی خود ہی اندر سے ٹوٹنے لگتے ہیں وہ اپنی ایک نہ کے بعد بار بار یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں کسی کا دل تو نہیں دکھ گیا کہیں سامنے والا انہیں غلط تو نہیں سمجھ بیٹھا حالانکہ اکثر لوگ اتنا سوچتے بھی نہیں جتنا حساس لوگ خود کو سوچ سوچ کر تھکا دیتے ہیں
ایسے لوگ دوسروں کی خوشی احساسات اور تعلقات کو اپنی ذات سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں مگر ہر وقت سب کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہوتا کبھی کبھی اپنی سکون وقت اور ذہنی صحت کے لیے "نہ" کہنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ حد سے زیادہ مروّت انسان کو اندر ہی اندر تھکا دیتی ہے
اور سچ تو یہ ہے کہ جو لوگ آپ کی نرمی اور خلوص کی واقعی قدر کرتے ہیں وہ آپ کے ایک انکار سے بدل نہیں جاتےاس لیے ہر بار خود کو قصوروار ٹھہرانا چھوڑ دیجیے کیونکہ ہر نہ بے ادبی نہیں ہوتی کبھی کبھی یہ خود سے محبت بھی ہوتی ہے۔