Daily Nayakal Lahore

ھر دل عزیز شخصیت انتہائی اعلیٰ اخلاق کے مالک انتہائی  پیارے بھائی ھر شخص کے ساتھ پیار محبت سے پیش آنے والے حال تعینات تھ...
05/10/2025

ھر دل عزیز شخصیت انتہائی اعلیٰ اخلاق کے مالک انتہائی پیارے بھائی ھر شخص کے ساتھ پیار محبت سے پیش آنے والے حال تعینات تھانہ یوسف والا مقصود احمد بھلہ کو سب
انسپکٹر پروموٹ ھونے پر ❤️ دل سے مبارکباد

Please vote and support
01/10/2025

Please vote and support

31/08/2025

پنجاب اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزار رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

قصور سے 2 لاکھ ساٹھ ہزار کا ریلہ گزر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

ہیڈ سلیمانکی پر 1 لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلہ اوکاڑہ پاکپتن سے گزرے گا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

ہیڈ اسلام پر 1 لاکھ 35 ہزار کا ریلہ گزرے گا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ مزید بڑھ رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

خانیوال کے دیہات اگلے 24 گھنٹے میں متاثر ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

2 ستمبر کو راوی کا پانی چناب سے ملے گا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کبیروالا اور خانیوال کے دیہات متاثر ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

31/08/2025

**
پنجاب میں سیلاب کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوئے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

اگلے 24 گھنٹوں کو ملتان میں خطرہ ہو سکتا ہے،
*

21/08/2025
20/08/2025

ساہیوال (نیا کل نیوز)کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی خصوصی ہدایات پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایکشن میں آگئی۔ ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر کی سربراہی میں شہر کے مختلف حصوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈسپنسری روڈ پر قائم ناجائز تجاوزات اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جس دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے تھڑے اور غیرقانونی طور پر لگائے گئے تندور مسمار کر دیے گئے۔ اسی طرح سوڑی گلی کے قریب پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے پاکپتن بازار، برتن والا بازار اور دیگر گنجان مارکیٹوں میں بھی کارروائیاں کیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا اور آئندہ بھی بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی فرد کو سڑکوں اور بازاروں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجاوزات ختم ہونے سے بازاروں میں آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی

09/08/2025

لاہور
لاہور شاہدرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب گلیوں محلوں میں پانی جمع ہو گیا سڑکیں اور گلیاں محلے میں تالاب کا منظر
کافی علاقوں میں بجلی بند

09/08/2025

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت لاہور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع

09/08/2025

مغربی لاہور میں بھی بارش کا سلسلہ شروع

09/08/2025

گوجرانولہ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

09/08/2025

*17کروڑ رشوت لینے کا الزام، اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا گرفتار*

اینٹی کرپشن کے مطابق اے ڈی سی آر نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے اور 4 کروڑ روپے کی برآمدگی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اینٹی کرپشن کے مطابق لاہورمیں ملزم کےگھرمیں پیسوں سےبھری گاڑی برآمدگی کی گئی۔

09/08/2025

*شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان*

علیمہ خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ٹی وی پر بھیجا جاتا ہے کہ عمران خان کی فیملی پر حملہ کرو،

اُس کی باتوں کو سیریس نہ لیا کریں، اس کا ذہنی توازن خراب ہے اس کی بات کرکے وقت ضائع نہ کریں۔

میرے پر مقدمات کی وجہ میرا جرم یہ ہے کہ میں عمران خان کا پیغام جیل سے باہر لے کر آتی ہوں

ہم تو ججز سے ہی امید رکھ سکتے ہیں اور کہاں جائیں؟ مجبوری کوئی وجہ نہیں کہ انصاف نہ دیں

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Nayakal Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Nayakal Lahore:

Share

Category