Abdul Mustafa TV

  • Home
  • Abdul Mustafa TV

Abdul Mustafa TV Aaiye Or Deen Sikhiye

استاذِ محترم علامہ ظفر القادری  آپ کی عاجزی اور تقویٰ میری زندگی کی سب سے بڑی نصحت ہےاستاذ صاحب سے میں نے قدوری شریف پڑھ...
07/10/2025

استاذِ محترم علامہ ظفر القادری
آپ کی عاجزی اور تقویٰ میری زندگی کی سب سے بڑی نصحت ہے

استاذ صاحب سے میں نے قدوری شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی
استاذ صاحب ماشاء اللّٰہ تعالیٰ درجنوں کتب کے مصنف ہیں
آپ کی ایک مایہ ناز عقائد پر مبنی تصنیف بنام حق پر کون مشہور و معروف اور آپ کا بہترین علمی شاہکار ہے
نیز آپ کے ہاتھ سے لکھی گئی کتابوں میں سے اکثر کتب
عربی کتب کے اردو تراجم و شروحات پر مبنی ہیں

استاذ صاحب کو کئی سلسلوں سے خلافت بھی دی گئی اور تعویذات و استخارہ وغیرہ کی بھی اجازت دی گئی

اور میری خوش قسمتی ہے کہ استاذ صاحب نے مجھے بھی استخارہ نیز تعویذات و دم وغیرہ کی اجازت عطا فرما رکھی ہے

استاذ قاسم صاحبآپ کے پڑھائے گئے سبق میں برکت اور سکون ہےان سے میں نے ھدایۃالنحو ( عربی گرائمر پر مشتمل ) کتاب پڑھنے کی س...
07/10/2025

استاذ قاسم صاحب
آپ کے پڑھائے گئے سبق میں برکت اور سکون ہے
ان سے میں نے ھدایۃالنحو ( عربی گرائمر پر
مشتمل ) کتاب پڑھنے کی سعادت حاصل کی

یہ اب برطانیہ ( انگلیڈ ) میں دین کی خدمات
سر انجام دے رہے ہیں

استاذِ محترم مولانا عمیر مدنی صاحبآپ کی محفل میں بیٹھنا میرے لیے سعادت کی بات ہےاستاذ صاحب سے میں نے العربیۃللطالبین ( ع...
07/10/2025

استاذِ محترم مولانا عمیر مدنی صاحب
آپ کی محفل میں بیٹھنا میرے لیے سعادت کی بات ہے

استاذ صاحب سے میں نے العربیۃللطالبین ( عربی لینگویج سیکھنے والی ) کتاب پڑھنے کی سعادت حاصل کی
اب استاذ صاحب نیپال کے جامعات المدینہ کے ذمہ دار ہیں

استاذِ محترم مولانا نوید مدنی صاحبجو علم آپ نے دیا وہ میرے لیے دنیا و آخرت کا سرمایہ ہےجامعۃ المدینہ فیضانِ عطار ( ڈیفین...
06/10/2025

استاذِ محترم مولانا نوید مدنی صاحب
جو علم آپ نے دیا وہ میرے لیے دنیا و آخرت کا سرمایہ ہے

جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار ( ڈیفینس ) میں استاذ صاحب کی زیرِ سرپرستی تعلیم حاصل کرنے کا شرف ملا
استاذ صاحب تب مذکورہ جامعہ کے ناظم ( پرنسپل ) تھے
اور اب استاذ صاحب شعبہ جامعات المدینہ کے صوبائی ذمہ دار ہیں

مولانا منشاء تابش قصوری صاحبآپ کی محنت میرے دل کی زمین کو آباد کرتی ہےان سے میں نے جامعہ نظامیہ رضویہ ( لوہاری گیٹ ) میں...
06/10/2025

مولانا منشاء تابش قصوری صاحب
آپ کی محنت میرے دل کی زمین کو آباد کرتی ہے

ان سے میں نے جامعہ نظامیہ رضویہ ( لوہاری گیٹ ) میں گلستانِ سعدی۔ فارسی قاعدہ۔ بدائع منظوم۔ کتاب فارسی اور کریما سعدی جیسی کتب پڑھنے کی سعادت حاصل کی

“نظر انداز کرو تو یہ عام تصویر لگے،پر غور سے دیکھو…یہ محبت، ادب، اور روحانیت کا زندہ منظر ہے۔”حافظ عبدالستار سعیدی صاحبآ...
06/10/2025

“نظر انداز کرو تو یہ عام تصویر لگے،
پر غور سے دیکھو…
یہ محبت، ادب، اور روحانیت کا زندہ منظر ہے۔”
حافظ عبدالستار سعیدی صاحب
آپ بہترین اصول پسند استاذ ہیں
ان سے میں نے جامعہ نظامیہ میں پند نامہ اور بوستانِ سعدی پڑھنے کی سعادت حاصل کی نیز اتفاق کی بات یہ ہے کہ ان کا شمار امیر۔الم۔جاھ۔دین علامہ حافظ خاد۔م ح۔سین ر۔ضوی رحمۃ ﷲ علیہ کے اساتذہ میں بھی ہوتا ہے

قاری اصغر چشتی صاحبمیں آپ کے شاگرد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوںبے لوث قرآن کی خدمت کرنے والی ہستی جنہوں نے سیکڑوں ایسے حفا...
05/10/2025

قاری اصغر چشتی صاحب
میں آپ کے شاگرد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں

بے لوث قرآن کی خدمت کرنے والی ہستی جنہوں نے سیکڑوں ایسے حفاظ تیار کیے جو ہر سال تراویح میں قرآن سناتے ہیں
جو اپنی مثال آپ ہیں
قابل ترین استاذ ہیں
میں نے چند پاروں کی قاری صاحب سے دھرائی کی ہے
میں نے اپنی زندگی میں ابھی تک قاری صاحب جیسا قابل ترین استاذ نا دیکھا
ویسے تو امتحان میں قاری صاحب کے شاگردوں کا رزلٹ 100 فیصد ہی آتا ہے مگر پھر بھی قاری صاحب کا ماننا ہے کہ ہمیں نمبروں سے کوئی غرض نہیں بس قرآن یاد ہونا چاہیے
ﷲ تعالیٰ قاری صاحب کے اخلاص میں برکتیں عطا فرمائے
اور مجھے بھی ان برکات سے حصہ عطا فرمائے

قاری علی اسلم صاحبآپ کی دعا میرے لیے جنت کا راستہ ہےان سے میں نے مدرسۃالمدینہ گڑھی شاہو کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں ...
05/10/2025

قاری علی اسلم صاحب
آپ کی دعا میرے لیے جنت کا راستہ ہے

ان سے میں نے مدرسۃالمدینہ گڑھی شاہو کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں پارہ نمبر 1 تا 6 حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی
مجھے قرآن پاک مکمل حفظ کروانے کا سہرا انہی قاری صاحب کے سر سجتا ہے

قاری عاصم صاحبآپ نے مجھے دین کی محبت اور تقویٰ کی راہ دکھائیان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رض...
04/10/2025

قاری عاصم صاحب
آپ نے مجھے دین کی محبت اور تقویٰ کی راہ دکھائی

ان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں پارہ نمبر 7 تا پارہ نمبر 13 حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی

قاری حسان صاحبآپ کی نصیحت میرے لیے دنیا کی سب سے قیمتی دولت ہےان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ ...
04/10/2025

قاری حسان صاحب
آپ کی نصیحت میرے لیے دنیا کی سب سے قیمتی دولت ہے

ان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں پارہ نمبر 13 اور 14 حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی

قاری رضوان صاحبآپ کا پڑھایا ہوا ہر ایک لفظ میرے دل میں ایمان کی روشنی جگاتا ہےان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ...
04/10/2025

قاری رضوان صاحب
آپ کا پڑھایا ہوا ہر ایک لفظ میرے دل میں ایمان کی روشنی جگاتا ہے

ان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ کے درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں پارہ نمبر 15 تا پارہ نمبر 28 حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی

قاری خرم صاحبآپ کی دعاؤں کی برکت سے میری راہیں آسان اور روشن ہو جاتی ہیںقاری صاحب ماشاء اللّٰہ تعالیٰ اسم بمسمّیٰ ہیںان ...
03/10/2025

قاری خرم صاحب
آپ کی دعاؤں کی برکت سے میری راہیں آسان اور روشن ہو جاتی ہیں

قاری صاحب ماشاء اللّٰہ تعالیٰ اسم بمسمّیٰ ہیں
ان سے میں نے مدرسۃالمدینہ مغلپورہ میں ہی درجہ ( کلاس ) فیضانِ رضا میں پارہ نمبر 29 اور 30 حفظ کیا تھا

Address


Telephone

+923314401281

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Mustafa TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdul Mustafa TV:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share