
20/06/2023
پولیس نے9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کو گرفتار کر لیا، اس کے چچا نےاشتعال انگیز پروپیگنڈہ سے دور رہنےکی اپیل کر دی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شرپسند کے ورثا نے یوم سیاہ کے المناک واقعات کی شدید مذمت کی۔ اس کے چچا کا کہنا ہے کہ بھتیجا سہراب 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ہے، 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نوجوان نسل کو خبردار کرتا ہوں کہ اشتعال انگیز تقاریر سے دور رہیں، یہ ایک پروپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے۔