Knowledge World

  • Home
  • Knowledge World

Knowledge World A page where you can share and learn about various topics, such as science, technology, history, culture, arts, and more.

You can also interact with other knowledge seekers and experts, and join online events and quizzes.

کیا آپ جانتے ہیں؟ دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، جس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے! 776 مربع...
26/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں؟ دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، جس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے! 776 مربع کلومیٹر (300 mi²) پر محیط، اس کا رقبہ پورے ملک بحرین سے بھی بڑا ہے۔

20/09/2025
شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی برطانیہ عظمیٰ جس پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا آج ان کی حکومت ایک جزیرہ نما ملک تک محدود ہے...
19/09/2025

شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی
برطانیہ عظمیٰ جس پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا آج ان کی حکومت ایک جزیرہ نما ملک تک محدود ہے . . پر پھر بھی بادشاہ کا پروٹوکول ہے جسے ٹرمپ نے روند دیا۔
ٹرمپ بادشاہ چارلس کے آگے اکڑ کر چلتا رہا جیسے بتا رہا ہو کون بوس ہے
تاریخ صحیح یا غلط کی طرف نہیں چلتی بلکہ طاقت کے ساتھ چلتی ہے

غزہ پر قبضے کے دوران اسرائیلی فوج کا ’بارود سے لدے روبوٹس‘ کا استعمال، زمینی کارروائی میں چھ روز میں 1000 سے زائد فلسطین...
19/09/2025

غزہ پر قبضے کے دوران اسرائیلی فوج کا ’بارود سے لدے روبوٹس‘ کا استعمال، زمینی کارروائی میں چھ روز میں 1000 سے زائد فلسطینی ہلاک
مکمل تفصیلات: https://bbc.in/3Iudsvf

کرکٹ بہت ظالم کھیل ہے بیٹے کو پانچ چھکے لگے صدمے سے والد کا انتقال ہو گیایاد رہے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء...
19/09/2025

کرکٹ بہت ظالم کھیل ہے بیٹے کو پانچ چھکے لگے صدمے سے والد کا انتقال ہو گیا

یاد رہے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کپ کا میچ جاری تھا میچ کے دوران سرلنکن باؤلر کو افغانی پلئیر سے 5 چھکے لگے باپ صدمے سے انتقال کر گیا

فیسٹیول منتظم کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بھرپور کوششیں کیں، انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔http...
19/09/2025

فیسٹیول منتظم کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بھرپور کوششیں کیں، انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1269645

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے ج...
18/09/2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق کنگ خالد ائیر پورٹ، ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، وزیرِ اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان قصر یمامہ پہنچے جہاں وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔



دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کے ہوائی جہاز کی سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہوائی جہاز کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی لڑاکا طیارے کو سلامی پیش کی اور کاک پٹ میں جاکر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=REzxnqZcSWE

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

دونوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ، دفاعی معاہدہ طے

پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم کے دورے سے متعلق دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کی پر وقار دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مملکت کا سرکاری دورہ کیا۔

اس موقع پر ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، نے ریاض کے ال یمامہ پیلس میں وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے آغاز میں، وزیر اعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے خیرمقدم کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری، بھائی چارہ اور اسلامی یکجہتی کا رشتہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون بھی جاری ہے، جس کے تحت ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کئے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ کیا ہے؟

اکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ تاریخی پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ سنگِ میل اورسب سے بڑا انقلابی معاہدہ اہمیت کی وجہ سے دونوں ممالک کے سربراہان نے سائن کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

معاہدے کے اہم نکات

معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ ملکر حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا، پاکستان یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے جو مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے دفاع میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔

یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے ، جس کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں، یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی عکاسی ہے۔

اعلامیے کے ماطبق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔

مشترکہ دفاع سے کیا مراد ہے؟

معاہدے میں مشترکہ دفاع سے مراد یہ ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی خطرے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنے دفاع کے لئے ایک ملک کی طاقت دوسرے ملک کے دفاع کے لئے موجود ہو گی ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اور پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اچھی صحت، تندرستی اور پاکستان کے برادر عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ارلیمنٹ، ہوٹل اور سرکاری عمارات جلانے کے بعد نیپالی یوتھ اب ملک کو دوبارہ تعمیر کرنا شروع ہو گئی ہے کھٹمنڈو کی گلی بازار...
13/09/2025

ارلیمنٹ، ہوٹل اور سرکاری عمارات جلانے کے بعد نیپالی یوتھ اب ملک کو دوبارہ تعمیر کرنا شروع ہو گئی ہے کھٹمنڈو کی گلی بازاروں میں کوڑا کرکٹ، خون، جلنے کے نشانات، ٹوٹے ہوئے شیشوں کو ہٹا کر صفائی کی جا رہی ہے۔

سونا / گولڈ (Gold) :-سونا کو انگریزی میں گولڈ عربی میں ذہب اور لاطینی زبان میں اورم کہا جاتا ہے۔اس کا رنگ شوخ سنہری ہوتا...
13/09/2025

سونا / گولڈ (Gold) :-
سونا کو انگریزی میں گولڈ عربی میں ذہب اور لاطینی زبان میں اورم کہا جاتا ہے۔اس کا رنگ شوخ سنہری ہوتا ہے- یہ ایک ملائم قسم کی دھات ہے- یہ زمین سے دیگر دھاتوں کے ساتھ ملاہوا ذرات کی صورت میں پایا جاتا ہے جسے بعد ازاں ریفائنری میں دیگر دھاتوں سے جدا کیا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی نفیس قسم کی دھات ہے جس پہ موسمی اثرات اثر انداز نہیں ہوتے۔اس پر عام تیزابات اور الکلی اثرانداز نہیں ہوتے۔اس کوپانی کی صورت میں تحلیل کرنے کے لئے ایکواریجیا کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دو مختلف "نائٹرک ایسڈ"
(شورے کا تیزاب) "ہائیڈرکلورک" (نمک کا تیزاب) تیزابوں کا مرکب ہوتا ہے-
یہ باقی سب دھاتوں کے ساتھ مکس بھی ہوسکتا ہے اور بعد ازاں ان کو جداجدا کرنا بھی ممکن ہے۔سونا اور دیگر دھاتوں کے مرکب کو اگر تیز آگ میں پگھلایا جائے توآہستہ آہستہ سونے کے علاوہ دیگر تمام دھاتیں جل جاتیں ہیں۔
اس کا ایٹمی وزن 196.97 ہے اور اس کا ایٹمی نمبر79 ہے۔سونا اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ علم تاریخ۔ کیوں کہ قرآن میں اور دیگر مذہبی اور تاریخی کتابوں میں اس کا ذکر ملتا ہے۔دنیا کہ مختلف علاقوں میں آثار قدیمہ سے بھی اس کی موجودگی کے شواہد ملتے ہیں اور ہر دور میں اس کی اہمیت مسلم رہی ہے۔سونا دنیا کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہی ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تیل اور تانبہ کے علاوہ سونے کے بھی وسیع ذخائر ہیں تاہم ابھی تک اس کو نکالنے کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا گیا۔
سونے میں موجود چاندی کو الگ کرنے کو انگریزی میں gold parting کہتے ہیں۔ انسان نے سونے میں سے چاندی الگ کرنےکا فن لگ بھگ 2,600 سال پہلے لیڈیا (ترکی) میں دریافت کرلیا تھا اور سونے کے سکے بنانے شروع کیئے۔
سونا 1064ڈگری سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے۔ جب سونے کو پگھلایا جاتا ہے تو اس میں موجود بہت ساری دھاتیں جیسے زنک اور قلعی وغیرہ ہوا کی آکسیجن سے مل کر آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جو اوپر تیرنے لگتا ہے اور بآسانی الگ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اتنی سخت حرارت پر بھی سونا آکسائیڈ بناتا ہے، نہ ہی چاندی۔ یعنی سونے کو جلانے سے کئی دوسری کثافتیں تو الگ ہو جاتی ہیں، مگر چاندی الگ نہیں ہوتی۔ کُپی کے طریقے (Cupellation) سے سیسہ بھی الگ کیا جا سکتاہے، مگر چاندی پھر بھی الگ نہیں ہوتی۔
سونا پانی سے19.32 گنا بھاری ہوتا ہے یعنی کہ اس کی سپیسیفک گریوٹی 19.32 ہے۔ سونا 1065 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر پگھلتا ہے یعنی کہ اس کا میلٹنگ پوائنٹ 1065 سینٹی گریڈ ہے۔ سونا 2600 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ابلنے لگتا ہے یعنی کہ اس کا بوائلنگ پوائنٹ 2600سینٹی گریڈ ہے۔
اسی سونے کو پلاٹینیم کے ساتھ ایک مخصوص مقدار میں ملا کر سفید سونا یا وائٹ گولڈ کا نام دیا جاتا ہے۔دنیا کے کچھ ممالک میں وائٹ گولڈ کے زیورات کا رواج ہے۔
سونا کو زیورات کے علاوہ طب،ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں دوائیوں کے طور پہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔
دور جدید میں اس کا استعمال الیکٹرونکس کے پرزہ جات کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے جیسے موبائل،گھڑیوں اور کمپیوٹر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔زمانہ قدیم میں اس کے برتن،آرائشی سامان،بادشاہوں کے تخت،اسلحہ کے اوپر نقش نگار،مورتیوں اور بت وغیرہ بنانے کے آثار ملتے ہیں۔ماضی بعید اور قریب میں سکہ اور کرنسی کے طور پہ سونا استعمال کیا جاتا تھا اور دیگر ملکوں سے لین دین میں سونا کا ہی استعمال ہوتا ہے۔دنیا کی قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے آج بھی بینک ممالک اور حکومتیں اپنے اثاثہ میں سونے کی موجودگی کو یقین بناتی ہیں۔
مصنوعی سونا اور چاندی :-
سونا اور چاندی دونوں قدرتی دھاتیں ہیں۔دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ان دونوں دھاتوں کو مصنوعی طریقہ کار یا مزید دھاتوں کی ہیئت کو بدل کر سونا اور چاندی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ان کو کیمیا گر کہا جاتا ہے ایسے لوگ تقریبا ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔اس طبقہ میں سونا کو عموما شمس اور چاندی کو قمر کہا جاتا ہے.

آپ نے مشہور فلم 300 دیکھی ہو گی اس میں جس فارسی بادشاہ کو دکھایا گیا ہے یہ اس بادشاہ Xerxes کا مقبرہ ہے جو چٹانوں کو کاٹ...
13/09/2025

آپ نے مشہور فلم 300 دیکھی ہو گی اس میں جس فارسی بادشاہ کو دکھایا گیا ہے یہ اس بادشاہ Xerxes کا مقبرہ ہے جو چٹانوں کو کاٹ کر تعمیر کیا گیا ہے اور فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے آپ قدیم دور میں جدید مشینری کے بغیر انسان کی مہارت دیکھ سکتے ہیں
مشہور Hollywood فلم 300 میں بادشاہ کی شخصیت اور حلیہ انتہائی منفی دکھایا گیا تھا لیکن ایرانی ریکارڈز کے مطابق وہ ایک عظیم بادشاہ تھا جسے Xerxes the Great بھی کہا جاتا ہے ۔
یہ مقبرہ ایران میں مشہور Archaeological Site نقش رستم کا ایک حصہ ہے عظیم فارسی بادشاہ Xerxes سن 519 قبل مسیح میں پیدا ہوا اور 465 قبل مسیح میں اس کے گارڈ نے اسے قتل کر دیا تھا۔

‏ﺍﮨﻞ ﮐﻤﺎﻝ ﺧﻠﻖ ﻣﯿﮟ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﮕﺮﺍﻥ ﷺ ﺳﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺨﺪﺍ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ .. صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
05/09/2025

‏ﺍﮨﻞ ﮐﻤﺎﻝ ﺧﻠﻖ ﻣﯿﮟ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﮕﺮ

ﺍﻥ ﷺ ﺳﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺨﺪﺍ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﻣﯿﮟ ..

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

22/08/2025

Address


Telephone

+923456283354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Knowledge World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Knowledge World:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share