آپ کی سکھی

آپ کی سکھی ہم چاہے جو کچھ بھی کہیں یا لکھیں،اس کے باوجود جو باتیں دل میں رہ جاتی ہیں، وہ ان سے کہیں بڑی ہوتی ہیں
(12)

29/10/2025

29/10/2025

دلچسپ معلومات۔
1.نارتھ کوریا اور کیوبا صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں کوکا کولا فروخت نہیں ہوتی۔
2.دنیا میں سب سے زیادہ فرانس کو دیکھنے لوگ جاتے ہیں۔
3. ان ڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ چھوٹے قد کے لوگ رہتے ہیں۔
4. دنیا کا سب سے خاموش کمرہ , مائیکروسوفٹ کے واشنگٹن Head Quarter میں ہےجہاں شور کی سطح منفی 20 dba ہے.
5. دنیا میں ہر سیکنڈ میں چار بچے پیدا ہوتے ہیں ۔
6. دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں آتے ہیں۔
7. سویڈن ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے ہیں تقریباً 221,800
8. دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے۔
9. بھا رت کے گائوں پپلانٹری میں جب بھی لڑکی پیدا ہوتی ہے مقامی لوگ ایک سو گیارہ درخت لگاتے ہیں.
10. سیارہ سیٹرن اور جیوپیٹر پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔
11. سلگز اور سنیلز (سیپیوں کا کیڑا) کے جسم پر اتنا لیسدار مادہ ہوتا ہے کہ وہ blade کی نوک پر بھی باآسانی چل سکتے ہیں۔
12. ہاتھی کئ trunk میں 40000 مسلز ہوتے ہیں جبکہ انسانی جسم میں 850.
13. لال بیگ کا سرکا ٹ دیا جائے تو وہ کئی دن زندہ رہ سکتا ہے۔ اسکی موت بھوک سے ہوگی۔
14. اگر آپ سارا سال فون چارج کریں اس کا بجلی کا خرچ ایک ڈالر سے بھی کم ہوگا۔
16. ہٹلر بچپن میں بڑا ہوکر پادری بننا چاہتا تھا۔
17. دنیا بھر میں خواتین تقریباً $18 ٹریلین کماتی ہیں لیکن خرچ 28$ ٹریلین کرتی ہیں
18. روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے زیادہ ہے لیکن آبادی بنگلہ دیش سے بھی کم۔
19. ایک عام سے بڑے بادل کا وزن تقریباً سو ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔
20. اور سب سے بہترین معلومات ، دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے۔

10/06/2025

زندگی_!! ہم تیرے کُندذہن سے شاگرد جنہیں
کچھ سوالات سمجھنے میں بہت دیر لگی
کون دشمن ہے کسے دوست سمجھنا ہے یہاں
ہم کو حالات سمجھنے میں بہت دیر لگی

لبوں پر رہ گئی جو بات، وہ پیغام رہنے دوذرا سا فاصلہ رکھنا، کوئی انجام رہنے دوسفر بھی ہو، تمنا بھی، تھکن بھی ہو، فسوں بھی...
10/06/2025

لبوں پر رہ گئی جو بات، وہ پیغام رہنے دو
ذرا سا فاصلہ رکھنا، کوئی انجام رہنے دو

سفر بھی ہو، تمنا بھی، تھکن بھی ہو، فسوں بھی ہو
تمہاری دید کی خوشبو کا کچھ انعام رہنے دو

چمکتا چاند، مہکے خواب، نم سا شام کا منظر
جو آنکھیں مانگتی ہیں خوابوں کا کہرام رہنے دو

بدن کی خامشی میں بھی تمہارا ذکر رہتا ہے
بدن سے چوم کر لے جاؤ، پر کچھ نام رہنے دو

چراغوں سے لپٹتا جا رہا ہے شام کا آنچل
ہمیں بھی رات کے سائے میں کچھ آرام رہنے دو

ابھی تو شام ٹھہری ہے، ابھی کچھ خواب باقی ہیں
ذرا کچھ بات کل پر بھی، ذرا ابہام رہنے دو

ہمیں بھی وقت ہے درکار دل کو پھر سے سمجھا لیں
تمہارے بعد کچھ لمحے ابھی بے نام رہنے دو

نہ ہر تحریر میں ڈھونڈو فقط اشعار کا چہرہ
کبھی کاغذ پہ آنکھوں کا کوئی پیغام رہنے دو

تمہاری دھوپ میں جل کر بھی ہم سایہ نہیں چھوڑیں
ہمارے عشق کی مٹی میں یہ آلام رہنے دو

کبھی یادوں کے روزن سے ہمیں آواز تو دینا
ابھی تو درمیاں کچھ خواب ہیں انجام رہنے دو

ہمارے جسم، مقتل کی زمیں پر گر بھی جائیں گے
تمہارے دل میں ہم جیسا کوئی اک نام رہنے دو

یہی انداز ہے عامرؔ، کہ دل کا زخم بھی چمکے
تو اس کی یاد میں ہر شب کوئی اک شام رہنے دو

゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ








10/06/2025
اک دن میری آنکھوں کی بینائی تمہیں دیکھنے کے لیے نا رہے گی___جب میرے لب تمہیں پکارنے کے لیے نا رہیں گے___جب میری وال پر م...
10/06/2025

اک دن میری آنکھوں کی بینائی تمہیں دیکھنے کے لیے نا رہے گی___
جب میرے لب تمہیں پکارنے کے لیے نا رہیں گے___
جب میری وال پر مکمل سناٹا چھایا ہوگا___
میرے انباکس پر جامد چپ ہوگئی اور لاسٹ سین کی جگہ کچھ بھی دکھائی نا دے گا___
جب میرے الفاظ مخاطب کرتے کرتے تھک جائینگے___
جب میرے لفظوں کی سسکیوں کی آخری سانسیں رخصت ہوجائینگی___
جب تمہارے گرد دنیا کا ہجوم ہوگا اور اس ہجوم میں میرا بے کار وجود نا دکھائی دے گا___
تو کیا تم کو اک پل کو میری یاد آئے گی؟
کیا میرے نا ہونے پر فرق پڑے گا؟
کیا تم بس میرے لفظوں کی سسکیاں اور اپنی بے رخی ترازو میں تول سکو گے؟
نہیں ناں___
تو تم بس اتنا یاد رکھنا___
ہجرت اک اذیت ہے جس کا راستہ کرب کا ہے
جس کے موڑ درد دیتے ہیں یہ اک تکلیف دہ مسافت ہے
جو ہجرت کی مسافت پر ہوں
وہ لوٹ کر نہیں آتے___
تم دیس بدل لینا تم بھیس بدل لینا___
ہوسکے تو میرے ذکر سے مکر جانا___
لوگ باتوں باتوں میں میرا پوچھے تو
تم انجان بن جانا میرے وجود کو مٹا دینا___
لیکن_کیا؟تم جب خود کو بہت تنہا پاو گے___
بے دھیانی میں جب مجھے پکارو گے___
تو کیا تم کو تب میرے نا ہونے سے فرق پڑے گا؟
کیا ایسا ممکن ہے کہ تم کو میرے نا ہونے سے فرق پڑے
کبھی ہی سہی_اک پل کے لیے .
゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

Take care
10/06/2025

Take care

Day and night view of the Royal Clock Tower 😱🥹
10/06/2025

Day and night view of the Royal Clock Tower 😱🥹

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آپ کی سکھی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to آپ کی سکھی:

Share