
07/06/2025
عید الاضحی نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ ہمیں اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی ذات، خواہشات اور مفادات کی قربانی دے کر عدل و انصاف پر مبنی ایک بہتر پاکیزہ اور پرامن معاشرہ قائم کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔ خوشی کے ان لمحات میں نہ صرف اپنے کشمیر و غزہ کے مظلوم بھائیوں کو دعائوں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں بلکہ اپنے ارد گرد کے غریب، نادار اور محتاج افراد تک بھی قربانی کا گوشت دیکر اپنی خوشیوں میں شریک بھی کریں تاکہ عید کی حقیقی روح زندہ ہو سکے۔۔اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے، ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور ایثار کے جذبے سے سرشار کرے اور ہمارے وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔۔آمین ثمہ آمین۔۔۔عید مبارک۔۔